Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایمسٹ تلنگانہ کے علاوہ کیا اے پی کا بھی لکھ سکتے ہیں ؟
سوال : ایمسٹ انجینئرنگ ، اگریکلچر ، میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ اب حیدرآباد / تلنگانہ میں 14 مئی کو ہے کیا اے پی کا ایمسٹ بھی لکھوائیں ؟ اس سے کیا فائدہ رہے گا ۔ ان دونوں ایمسٹ کی تیاری جاری ہے ؟

محمد عارف الدین ۔ آصف نگر ، حیدرآباد
جواب : ایمسٹ انٹر کے بعد اس سال تلنگانہ میں 14 مئی کو اور اے پی میں 8 مئی کو رکھا گیا ہے اور دونوں کے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے ۔اس کی تاریخیں چل رہی ہیں ۔ تلنگانہ ایمسٹ کیلئے آخری تاریخ 9 اپریل اور اے پی ایمسٹ کیلئے آخری تاریخ 11 اپریل ہے ۔ تلنگانہ اور حیدرآباد کے امیدوار اے پی ایمسٹ بھی لکھ سکتے ہیں اس سے دو فائدے ہیں ایک تو تلنگانہ کیلئے 15 فیصد نان لوکل کوٹہ میں نشستیں ہیں ، داخلہ مل سکتا ہے ۔ دوسرے اے پی کا ایمسٹ 8 مئی کو ہے اور تلنگانہ میں 14 مئی کو طالب علم اس امتحان میں شریک ہوکر خود کا محاسبہ کرسکتا ہے کتنے مارکس آئیں گے ۔ پرچہ کیسا رہا تاکہ 14 مئی کو اچھی تیاری کرسکیں ۔ ایمسٹ کیلئے ان دنوں سیاست کی کوچنگ آصف نگر مہدی پٹنم اور چارمینار نزد چومحلہ پیالیس میں صبح کے اوقات میں ہورہی ہے ۔ اس سے استفادہ کریں ہر اتوار کو ماڈل Mock ٹسٹ لکھیں ایمسٹ میں کامیابی کیلئے نہیں بلکہ اچھے رینک کیلئے شریک ہو اور اس کے ذریعہ اپنے پسندیدہ کورسس اور کالج میں داخلہ حاصل کریں۔

ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنیک
اور IIIT میں داخلے ؟
سوال : جو طلبہ اب SSC کا امتحان لکھ رہے ہیں یا دوسرے بورڈ CBSE کے دسویں سطح کے امتحان دیئے ان کیلئے پالی ٹیکنیک انٹرنس امتحان اور IIIT میں داخلے کے بارے میں بتائیں تاکہ کئی طلبہ کی وقت پر رہنمائی ہوسکیں ؟

عائشہ فاطمہ ۔ ریاست نگر ، حیدرآباد
جواب : ایس ایس سی کے بعد انجینئرنگ کے تین سالہ ڈپلوما کورس میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ہوتا ہے جو Polycet ہے یہ امتحان ایس ایس سی نصاب کے ریاضی ، فزکس ، کیمسٹری کے آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے سوالات پر ہوتا ہے اس کیلئے دسویں کامیاب یا SSC یا CBSE ، ICSE امتحان دیئے طلبہ اہل ہیں ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں عادل آباد ضلع کے باسر مقام پر قائم IIIT انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی میں چھ سالہ انٹگرئیٹڈ انجینئرنگ / ٹکنالوجی کورس میں داخلہ بھی ایس ایس سی کے بعد ہوتے ہیں اس کیلئے انٹرنس امتحان نہیں ہوتا بلکہ منڈل سطح پر ایس ایس سی کے ٹاپرس کا انتخاب کرتے ہیں ان کو داخلہ سے مطلع کیا جاتا ہے ۔ اس میں ہمہ وقتی تعلیم ہے جو دو سالہ انٹرمیڈیٹ (10+2) اس کے بعد چار سالہ انجینئرنگ ہے چاہے دو سال انٹر 10+2 کے بعد داخلہ ختم کرواسکتے ہیں اس کی سہولت بھی ہے ۔ اب ایس ایس سی امتحان دینے والے طلبہ امتحان ختم ہوتے ہیں اس کی رہبری کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست سے رجوع ہو شخصی کونسلنگ کے ذریعہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
IAS کا امتحاب کب ہوگا اور اہلیت کیا ہے ؟
سوال : IAS کے امتحانات کونسے ہیں اور یہ کب ہوتے ہیں اس کیلئے کون اہل ہیں براہ کرم اس بارے میں اگر اطلاع شائع کیجئے تاکہ ایسے بے شمار ذہن طلبہ جو IAS کو ٹارگٹ بناسکتے ہیں ان کی رہنمائی ہوگی ؟

محمد نثار ۔ کریم نگر
جواب : ذہن طالبعلم کو کیریئر پلاننگ کیلئے IAS سے متعلق جانکاری ہونی چاہئے اور انہیں اس سے متعلق مکمل معلومات رکھنا چاہئے ۔ IAS/IPS کیلئے تین مرحلے میں انتخاب ہوتا ہے ۔ سب سے پہلے اس کیلئے کوئی بھی مضمون کا عام گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ اہل ہیں ۔ UPSC یونین پبلک سروس کمیشن اس کا امتحان پہلے مرحلہ کا CSP سیول سروس پریلمنری منعقد کرتا ہے اس کا اعلامیہ مئی میں آتا ہے فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا پھر اگسٹ میں پریلمنری امتحان دو پرچوں جنرل اسٹڈیز اور CSAT کا ہوگا اس کے بعد دوسرے مرحلہ کیلئے Main امتحان اکٹوبر / نومبر میں رہے گا جو پانچ پرچوں پر مشتمل ہوتا ہے پھر تیسرے مرحلہ کا انٹرویو کا ہوتا ہے جو فبروری میں ہوگا ۔ IAS کی تیاری کیلئے مرحلہ واری مضامین اور جنرل اسٹڈیز سے منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری کرنا چاہئے ۔

انٹرنس امتحانات میں رینک کی اہمیت بتائیں
سوال : انٹرنس امتحانات میں کامیابی کے ساتھ رینک کی کیا اہمیت ہے ؟ امتحانات کے محصلہ نشانات کے ساتھ رینک کے متعلق معلومات فراہم کریں تو نوازش ہوگی ؟
ارمینہ نکہت ۔ ضلع نلگنڈہ
جواب : انٹرنس امتحانات میں کامیابی کی بلکہ اچھے رینک کی اہمیت ہوتی ہے یا کسی بھی انٹرنس امتحانات کے رینکس کی بنیاد پر داخلے ہوتے ہیں ۔ کونسلنگ کیلئے اس انٹرنس امتحان کے رینک کے لحاظ سے طلب کرتے ہوئے ابتدائی اور اچھے رینک پر حکومت کی مقرر کردہ فیس پر داخلے ہوتے ہیں ۔