Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایمسٹ اور دیگر انٹرنس امتحانات کی معلومات اہلیت
سوال : ایمسٹ اور دیگر انٹرنس امتحانات کے اعلامیہ جاری ہورہے ہیں اس میں شرکت کیلئے اہلیت کیا ہوتی ہے اور کیا نتائج کے بعد اس کے رینک کے قدر برقرار رہتی ہے داخلے کیلئے انٹرنس امتحانات رینک کب تک دیکھے جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں وضاحت کے ساتھ جواب شائع کریں تو کئی امیدواروں کی رہنمائی ہوگی اور مدد ملے گی ؟

محمد صدیق ۔ جہاں نما
جواب : ایمسٹ اور دیگر انٹرنس امتحانات کے اعلامیہ جاری ہوچکے ہیں انٹرمیڈیٹ کے بعد انجینئرنگ / میڈیکل کے انٹرنس ( ایمسٹ ) 14 مئی کو ہے اس کیلئے انٹر سال دوم میں شریک ہونے والے طلبہ اپنے ہال ٹکٹ کے ذریعہ اہل ہیں صرف ہال ٹکٹ نمبر درج کرنا ہوگا اور فارم آن لائن داخل کرنا ہے اس طرح دیگر انٹرنس امتحانات کیلئے تعلیمی قابلیت اگر گرجیوٹ ہو تو ڈگری کامیابی کے علاوہ ڈگری سال آخر کا امتحان دینے والے امیدوار بھی اہل ہیں ۔ ان میں MPC کیلئے آئی سٹ ، بی ایڈ کیلئے ایڈسٹ ، ایل ایل بی کے لاسٹ اور پی جی ریگولر کورسس کیلئے پی جی سٹ وغیرہ ہیں ۔ انٹرنس امتحانات میں شرکت کیلئے کوئی اسنادات یا منسلکات نہیں ہوتے صرف فارم آن لائن داخل کرنا ہوتا ہے اور داخلے کیلئے انٹرنس امتحان میں کامیابی اور رینک کے ساتھ متعلقہ تعلیمی قابلیت انٹر یا ڈگری میں کامیابی اور مقررہ نشانات حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ اس کے بنیاد ہی پر داخلہ کے اہل ہوتے ہیں اور انٹرنس امتحان کے رینک کی قدر صرف ایک سال اُسی تعلیمی سال کیلئے ہوتی ہے دوسرے سال کام نہیں آتا ۔ اب اعلامیہ میں شیڈول کے مطابق فارم کو آن لائن داخل کیا جاسکتا ہے ۔

ایس ایس سی میںکیا انسٹنٹ / اڈوانسڈ سپلیمنٹری رہے گا
سوال : ایس ایس سی میں سال حال کئی تبدیلیاں ہوئی کیا اس سال بھی ناکامی پر اڈوانس سپلیمنٹری ( انسٹنٹ ) امتحان برقرار رہے گا ۔ اس بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں آئی براہ کرم اس کی اطلاع شائع کریں ؟
نازیہ انجم ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : ایس ایس سی کے طریقہ امتحان میں تبدیلیاں ہوئی لیکن ناکام امیدواروں کو تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے حسب سابق مئی / جون میں اڈوانسڈ سپلیمنٹری ( انسٹنٹ ) امتحان رہے گا ۔ اب تک اس کا ذکر نہیں آیا لیکن ختم کردیا گیا ایسا بھی نہیں آیا بہرکف انسٹنٹ امتحان مئی / جون میں ہوگا اور اس میں کامیابی پر تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ جائے گا اور انٹرمیڈیٹ یا پالی ٹیکنیک میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔
اوپن یونیورسٹی اور فاصلاتی تعلیم کے ڈگری کورسس
سوال : اوپن یونیورسٹی اور فاصلاتی تعلیم کے ڈگری اور دیگر کورسس کی اہمیت فرق کے متعلق بتایئے ؟ ۔ امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں داخلے بغیر انٹرمیڈیٹ کے اور عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری میں داخلے انٹرمیڈیٹ کامیابی پر ہوتے ہیں کیا ان دونوں کے ڈگری کی قدر برابر ہے ؟
فردوس احمد خان ۔ شاہ علی بنڈہ
جواب : اوپن یونیورسٹی کے کورسس بھی فاصلاتی تعلیم میں آتے ہیں اور یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مرکز کے کورسس بھی فاصلاتی ہیں اوپن سسٹم یعنی بغیر تعلیمی قابلیت کے عمر کے بنیاد پر اہلیتی امتحان کے ذریعہ داخلہ ہے جبکہ عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم مرکز یا دیگر یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے کورسس میں ڈگری میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ یا (10+2) کامیاب اور پی جی کیلئے ڈگری میں کامیابی دیکھی جاتی ہے ۔ یہ کورسس یو جی سی مسلمہ ہے اور حکومت کے ہیں اس کے بعد اعلی تعلیم پی جی کورسس کرسکتے ہیں ان کے ڈگری کی قدر و قیمت دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔

تلنگانہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کے اعلانات ؟
سوال : تلنگانہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کیلئے اعلانات کب تک آئیں گے ۔ گزشتہ دو تین ماہ سے انتظار ہے ۔ مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے خبریں آرہی ہیں لیکن اعلامیہ نہیں آرہا ہے ۔ کب تک اعلامیہ آئے گا ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد ، اضلاع
جواب : حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع سے بے شمار افراد سرکاری ملازمتوں ٹیچرس کے آئی ایس سی ، پولیس کانسٹبلس اور SI کے ساتھ پبلک سروس کمیشن کے گروپ I اور گروپ IIکے متعلق سوالات کررہے ہیں ۔ لیکن حکومت نے اس کا شیڈول نہیں دیا ۔ صرف مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشان بنایا ہے ۔ آپ تیاری جاری رکھیں امکان ہیکہ جاریہ ماہ اعلانات آنے شروع ہوجائینگے ۔ آپ اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کس کیلئے اہل ہیں ۔ اس پوسٹ کیلئے اعلان آنے پر فارم داخل کریں۔ ہم اعلامیہ جاری ہونے مکمل معلومات شائع کریں گے اور رہنمائی کریں گے ۔