ایم اے حمید
ملازمت کے حصول کیلئے ورک شاپ کی اہمیت
سوال : ان دنوں کئی گریجویٹ ہیں پروفیشنل کورسز میں بی ای / بی ٹیک اور ایم بی اے کی اکثریت ہے جو اپنی ڈگری رکھنے کے بعد ملازمت کے حصول کے اہل نہیں ہوتے ان میں Empolyabity کی کمی ہوتی ہے ۔ Soft Skill کی ضرورت ہے اس بارے میں جو ورک شاپ ہوتے ہیں ان میں شریک ہو کر اپنے C.V کو صحیح تیار کرنے انٹرویو کو کس طرح Face کریں اور اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کس طرح ملازمت حاصل کریں ۔ معلوم ہوسکتا ہے اور بچوں کا اعتماد Confidence Level بڑھتا ہے اس بارے میں ورک شاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوان بالخصوص متلاشیان روزگار کو مشورہ دیں ؟
محمد باسط علی ۔ مغلپورہ ، حیدرآباد
جواب : جی ہاں آپ نے صحیح بات کہی اور یہ حقیقت ہیکہ آج گریجویٹ اور پروفیشنل گریجویٹ کی اکثریت ہے جو اپنی ڈگری رکھتے ہیں لیکن ان میں عام معلومات کی کمی ہے ۔ مسابقتی امتحانات میں شرکت نہیں کرتے اور حصول ملازمت کے درکار ضروریات کی تکمیل نہیں کرتے ، ورک شاپ کی اس ضمن میں کافی اہمیت ہے اس میں جو Tips بتائے جاتے ہیں اس کو نوٹ کر کے ان پر عمل کرنا چاہئے ۔ جو کٹ دی جاتی ہے اس سے مدد حاصل کرنا چاہئے اور ورک شاپ میں شرکت پر جو سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے وہ بھی کارآمد ہوتا ہے آپ اپنے CV کے ساتھ دیگر اسنادات کے ساتھ منسلک کرسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں ایک نہایت معلومات روزگار کی اہمیت کا ورک شاپ اس اتوار یکم مارچ کو رویندرا بھارتی میں ہونے جارہا ہے ۔ اس میں شرکت کیلئے امیدواروں کو ترغیب دیں اور وہ اس سے استفادہ کریں تاکہ اپنی تعلیمی قابلیت کے ساتھ روزگار کے حصول کو آسان بنایا جاسکیں اور کونسے امتحانات اور طریقہ کار ہیں ان سے واقف ہوسکیں ۔
ایس ایس سی میں کامیابی کیلئے انٹرنل مارکس کا شمار
سوال : ایس ایس سی کے امتحان میں کامیابی کیلئے 35 نشانات برقرار ہیں لیکن ایک سوال یہ ہیکہ انٹرنل کے 20 نشانات اور بورڈ کے 80 نشانات کیا دونوں کو ملا کر 35 دیکھا جاتا ہے سناہیکہ اس میں انٹرنل کے اور بورڈ کے بھی کامیابی کیلئے الگ الگ اقل ترین نشانات ہیں اس کالم میں شائع کریں تو بے شمار قارئین کو معلومات ہوسکے گا ؟
محمد عابد ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : ایس ایس سی میں کامیابی کیلئے تو حسب سابق 5 مضامین ماسوا زبان دوم تلگو کے 35 نشانات ہیں لیکن انٹرنل مارک میں کم از کم 20 میں 7 نشان حاصل کرنا اور بورڈ کے امتحان میں 80 میں کم از کم 28 نشان حاصل کرنا ضروری ہے اگر کوئی 80 میں 28 نشانات حاصل نہیں کرے گا تو انٹرنل مارکس شمار نہیں کئے جائیں گے اس طرح اگر کوئی انٹرنل میں 7 سے کم نشان حاصل کرے گا تو وہ بھی شمار نہیں کئے جائیں گے ایسی صورت میں بورڈ کے 80 کے منجملہ 35 نشانات دوسرے مرحلہ پر دیکھا جائے گا ۔ اس طرح انٹرنل مارکس اور بورڈ کے مارکس دونوں کو شمار کرنے کیلئے اقل ترین نشانات بھی مختص کردیئے گئے ہیں ۔
ایمسٹ میں کامیابی اور انٹر کے مارکس کا وٹیج
سوال : ایمسٹ 2015 ء کا اعلان ہوا اور 14مئی کو تلنگانہ میں ہے اور حسب سابق برقرار ہے ہم کو یہ معلومات کرنا ہیکہ ایمسٹ کے رینک کیلئے جو انٹر کے مارکس شامل کر کے Weightage وٹیج دیا جاتا ہے وہ کتنے مارکس اور فیصد ہے اور ایمسٹ میں ایک خبر نظر سے گذری کے 160 میں 25 فیصد نشان پر کامیاب ہونگے اس بارے میں مزید وضاحت کے ساتھ جواب دیں تو نوازش ہوگی ؟
عرفانہ انجم ۔ مشیر آباد
جواب : ایمسٹ 2015 ء حسب سابق برقرار ہے امتحانی پرچہ 160 نشانات کا ہے اس میں 25 فیصد یعنی 40 نشان حاصل کرنے کامیاب Qualify قرار پائے گے اور ایمسٹ کے رینک کیلئے 160 کے 75 فیصد اور انٹرمیڈیٹ کے اختیاری مضامین کے 600 میں 25 فیصد کا وٹیج لے کر 100 Percentice سے رینک دیا جائے گا ۔ اگر کوئی ایمسٹ میں 80 نشان لائے تو 37.5 اور ایمسٹ میں 600 میں 450 تو 15.20 دونوں کو ملا کر نشانات شامل کر کے رینک دیا جائے گا اس طرح53.25 نشان پر ایمسٹ کا رینک دیا جائے گا ۔
سرکاری ملازمتیں ، پرائیویٹ سکٹر اور بنکوں کے امتحانات
سوال : سرکاری ملازمتوں کیلئے ہونے والے مسابقتی امتحانات پرائیویٹ سکٹر اور بنکوں کے ملازمت کے مسابقتی امتحانات کیلئے تفصیلات شائع کریں تو کئی امیدواروں کی رہنمائی ہوگی اور وہ ان امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد ، اضلاع
جواب : سرکاری ملازمتوں کیلئے جو ہر سال مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں ان میں مرکز کے تحت سالانہ کیلنڈر ہے ۔ اسٹاف سلکشن کمیشن کا انٹرمیڈیٹ (10+2) کے بعد کلریکل کیڈر کے امتحانات ڈگری کے بعد گریجویٹ لیول CGC (Combined Graduate Level ) امتحان ہے اس کے علاوہ UPSC کے تحت سیول سروس امتحانات IAS/IPS اور IES فارن سروس ، اکنامکس سروس اور محکمہ جاتی امتحانات ہوتے ہیں ۔ ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات کیلئے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ہوتے ہیں جو اسٹیٹ گروپ I ، گروپ II اور گروپ IV کے علاوہ محکمہ جاتی تقررات ہیں لیکن یہ ہر سال نہیں ہوتے اب تلنگانہ حکومت TSPSC بن کر ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کے اعلان کی امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے اعلامیہ جاری ہونے پر فارم داخل کر کے شریک امتحان ہو اور بنکوں میں ملازمت کیلئے IBPS کا سال میں دو دفعہ امتحان CWE ( Common Written Exam) ہوتا ہے جو جون اور ڈسمبر میں ہوتا ہے کلریکل کیڈر اور POS کا امتحان کیلئے فارم آن لائن داخل کریں اور امتحان بھی CBT آن لائن ہوتا ہے ۔ اس کا ویب سائیٹ www.ibps.org ہے ۔
٭٭٭٭٭٭