Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

M.SC ریگولر کیلئے انٹرنس ٹسٹ ہے کیا عثمانیہ یونیورسٹی میں بغیر انٹرنس کے فاصلاتی میں یہ کورس ہے ؟
سوال : عثمانیہ یونیورسٹی میں MSC ریگولر کیلئے انٹرنس ٹسٹ ہے کیا ایم ایس سی فاصلاتی Distance موڈ سے کرسکتے ہیں ، داخلے کا طریقہ کار کیا ہے اور کونسے کورسس ہیں معلومات شائع کریں ؟
مرتضی خان / عالیہ ۔ اولڈ ملک پیٹ
جواب : عثمانیہ یونیورسٹی کے ریگولر پی جی کورس جس میں ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، وغیرہ ہیں اس کیلئے انٹرنس امتحان OUPGCET ہوتاہے لیکن اس یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم Distance Mode میں ایم اے ، ایم کام اور ایم ایس سی ( ریاضی ) ہیں یم ایس سی کے دیگر سائنسی مضامین فاصلاتی تعلیم میں نہیں ہے ۔ یم ایس سی کیلئے صرف ریاضی مضمون ہی ہے ۔ داخلے بغیر انٹرنس کے ہوتا ہے ۔ اس کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری سطح پر پڑھنا ضروری ہے ۔ MSC کے سائنس مضامین میں چونکہ پرکیٹیکل ہوتا ہے ۔ اس لئے وہ فاصلاتی میں نہیں عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کا مرکز PGRRCDE ہے اور اس کا ویب سائیٹ oucde.ac.in ہے ۔

اوپن انٹرمیڈیٹ اور NIOS کا سینئر سکنڈری کورس میں کیا فرق ہے
سوال : انٹرمیڈیٹ اوپن سسٹم میں ریاستی سطح پر APOSS کا ہے اور اس طرح NIOS کا سینئر سکنڈری کورس بھی ایک سالہ انٹر ہے ۔ ان دنوں میں کیا فرق ہے دونوں کی مماثلت کیا ہے اور اعلی تعلیم کیلئے کیا دونوں کام آتے ہیں براہ کرم مشورہ دیجئے ؟
محمد سبحان خان ۔ کشن باغ
جواب : اوپن سسٹم میں انٹرمیڈیٹ کورس ریاستی سطح پر اے پی اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت ہے جو ایس ایس سی کے بعد ہے اور انٹرمیڈیٹ کے مماثل ہے ۔ اسی طرح NIOS کا سینئر سکنڈری کورس بھی انٹرمیڈیٹ (10+2) کے مماثل ہے یہ قومی سطح کا ہے ۔ NIOS نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ ہے جو سابق میں NOS نیشنل اوپن اسکول تھا ان دونوں انٹرمیڈیٹ کی قدر و قیمت Value بارہویں کے مماثل ہے اس سے اعلی تعلیم ڈگری کورس اور ملازمت کیلئے اہلیت تعلیم کی جاتی ہے یہ ریگولر تعلیم کا نہیں بلکہ اوپن سسٹم کے تحت ہے جس کے درسی کتب ملتے ہیں اور امتحان منعقد کرنے کے بعد ان کے سرٹیفیکٹ دیئے جاتے ہیں ۔ ریاستی سطح کے یا قومی سطح کے اس انٹرمیڈیٹ کورس میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔

سرکاری ملازمتوں کیلئے ہونے والے مسابقتی امتحانات کونسے ہیں ۔ تفصیلات شائع کریں
سوال : سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے کونسے مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں اور اس کی تیاری کس طرح کرنا چاہئے براہ کرم اس پر تفصیلی روشنی ڈالیں اس کالم سے نہ صرف مدد مل رہی ہے رہنمائی ہورہی ہے بلکہ معلومات میں بھی گرانقدر اضافہ ہورہا ہے ؟
کئی امیدوار ۔ اضلاع / حیدرآباد
جواب : سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے جو مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں وہ مرکزی محکمہ جات کیلئے اسٹاف سلکشن کمیشن کے تحت کلریکل کیڈر کیلئے انٹرمیڈیٹ امیدواروں کا اور گریجویٹ لیول میں ہر سال ملک گیر سطح پر ہوتے ہیں اس کے علاوہ یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت سیول سروس کے علاوہ دیگر مرکزی محکمہ جات کے مخلوعہ جائیدادوں کیلئے مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں اس کے علاوہ محکمہ ریلوے میں ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ RRB کے تحت امتحانات ہوتے ہیں ۔ ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات ہیں جن میں تقررات کیلئے ریاستی پبلک سروس کمیشن کے تحت مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں پہلے اے پی پی ایس سی تھا اب تلنگانہ ریاست بننے کے بعد TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن بن گیا ۔ نئی حکومت مختلف محکمہ جات میں تقررات کیلئے اس کمیشن کے تحت مسابقتی امتحانات منعقد کرنے کا منصوبہ بن رہی ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے الگ الگ اعلانات اور امتحانات ہوتے ہیں جیسے محکمہ مال میں وی آر او ، وی آر اے کے امتحان ، محکمہ جنگلات کیلئے علحدہ امتحان ، محکمہ پولیس کیلئے کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے امتحانات اور محکمہ تعلیمات میں ٹیچرس کیلئے DSC اور TET وغیرہ اور لکچررس کیلئے جونیر لکچرر JC اور ڈگری کالج لکچرر DCC کے امتحانات لیکن پبلک سروس کمیشن کے تحت جو مختلف محکمہ جات میں تقررات کا مسابقتی امتحان منعقد کرتا ہے اس میں گروپ IV زمرہ کیلئے انٹرمیڈیٹ امیدوار اور گروپ I ، گروپ II کیلئے ڈگری امیدوار اہل ہیں ۔ عام گریجویٹ کے علاوہ پروفیشنل گریجویٹ بھی ان گروپ کے امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ اس مسابقتی امتحانات کیلئے جو امکان ہیکہ مئی 2015 ء میں ہونے والے ہیں ابھی سے تیاری کریں ۔ معلومات اضافہ کریں اور امتحانی نقطہ نظر سے تیاری کریں۔