NET اور SET میں کامیابی پر کیا لکچررس کی ملازمت ملے گی ؟
سوال : پوسٹ گریجویشن کے بعد ملک گیر سطح پر قومی اہلیتی امتحان NET لکچرر کیلئے ہوتا ہے اور اس طرز پر ریاستی سطح کا SET – State Eligibility Test ہے ۔ کیا ان امتحانات میں کامیابی کے بعد گورنمنٹ لکچرر کی ملازمت مل جاتی ہے ۔ ان امتحانات کی تفصیلات دیکھی لیکن حصول ملازمت کی بات کہیں نظر نہیں آئی ؟
شاکرہ ناز ۔ ضلع ورنگل
جواب : NET قومی اہلیتی امتحان National Eligibility Test اور SET ریاستی اہلیتی امتحان ہے ۔ اس کیلئے کسی بھی مضمون کے پوسٹ گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔ اب ملازمت کیا ان امتحانات میں کامیابی پر ملے گی آپ نے سوال کیا لیکن امتحان میں یہ بات ملازمت کی نہیں بلکہ صرف اہلیت کی ہے ۔ یہ کوئی رکروٹمنٹ امتحان نہیں بلکہ صرف اہلیتی امتحان ہے ۔ Eligiblity ٹسٹ کی وجہ NET یا SET میں کامیابی کے بعد امیدوار جب گورنمنٹ کے لکچرر کے تقررات اعلان آئے یا یونیورسٹیز میں ٹیچنگ فیکلٹی کے تقررات ہو تو ان کیلئے تعلیمی قابلیت میں پی جی کے ساتھ NET یا SET میں کامیابی دیکھی جاتی ہے اور صرف NET یا SET کامیاب امیدوار ہی کو تقررات کیلئے اہل قرار دیتے ہوئے درخواستیںطلب کی جاتی ہے اس کیلئے NET سال میں دو دفعہ ملک بھر میں جون / ڈسمبر میں ہوتا ہے اس طرز پر ریاستی سطح کا SET ہوتا ہے جو تلنگانہ ، اے پی کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی منعقد کرتا ہے ۔
BUMS میں کیا صرف انٹرمیڈیٹ میں اردو پڑھنے پر اہلیت ہوگی
سوال : میری لڑکی اب انٹرمیڈیٹ BPC کررہی ہے ۔ اس کو میں نے BUMS میں داخلے کے مقصد سے زبان دوم اردو دلایا ہے جبکہ وہ ایس ایس سی میں اردو نہیں پڑھی کیا اب صرف انٹر میں اردو کی بنیاد پر BUMS میں داخلے کے اہل ہوگی ؟
محمد یحییٰ خان ۔ ملے پلی ، حیدرآباد
جواب : BUMS ( یونانی میڈیسن ) کورس میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ BPC معہ اردو زبان والے اہل ہیں ۔ این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے بی یو ایم ایس BUMSET کے پراسپٹکس میں یہ صراحت ہیکہ کوالیفائی امتحان میں BPC گروپ کے ساتھ اردو زبان کامیاب ہو کئی SC/ST امیدوار صرف انٹر میں اردو پڑھ کر BUMS میں داخلے حاصل کررہے ہیں ان کیلئے SSC میں اردو نہیں دیکھی جارہی ہے اس لئے آپ کی لڑکی بھی اہل ہوگی ۔
اسکول کے نصاب اسٹیٹ کے علاوہ CBSE دیگر کونسے ہیں
سوال : اسکول کے نصاب میں صرف ریاستی سطح SSC کا نصاب ہے اس کے علاوہ مرکز کا CBSE سنٹرل بورڈ اس کے علاوہ دیگر کونسے بورڈس نصاب اسکولی سطح پر ہیں ؟
محمد سراج الدین ۔ پھسل بنڈہ کنچن باغ
جواب : اسکول سطح پر نصاب اس وقت ملک بھر میں قومی سطح پر تین طرح کا اور انٹرنیشنل نصاب تین طرح کا ہے ۔ قومی سطح پر اسٹیٹ State Syllabus ، CBSE اور ICSE ہے اور انٹرنیشنل اسکولس میں جو نصاب پڑھایا جاتا ہے وہ کیمبرج کا CIE ، انگلینڈ کا IGCSE اور جنیوا کا IB ہے اس میں بے شمار مدارس صرف اسٹیٹ نصاب کے ہوتے ہیں ۔ ICSE اور انٹرنیشنل اسکولس صرف بڑے شہروں میں ہوتے ہیں ۔
IAS/IPS کیلئے کیا ڈگری سطح پر کوئی خاص مضمون سے کرنا چاہئے
سوال : IAS/IPS کیلئے کوئی بھی گریجویٹ اہل ہوتا ہے کیا ڈگری سطح پر کوئی خاص مضمون کو پڑھنا چاہئے ۔ اس سے کیا مدد ملے گی ؟
شائستہ انجم ۔ ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : سیول سروس پریلمنری امتحان اور دوسرا مرحلہ کا Main ہے ۔ اس میں کوئی خاص مضمون سے پڑھنا ضروری نہیں ہے ۔ پہلے مرحلہ کے پریلمنری امتحان کے دو مضامین سب کیلئے مشترک ہے اس میں بی اے ، بی کام ، بی ایس یس ، بی ای ، ایم بی بی ایس ، ہر کوئی پروفیشنل گریجویٹ کسی بھی مضمون کو Main امتحان میں بطور اختیاری مضمون Optinal لے سکتے ہیں ۔ کوئی ایک مضمون یا خصوصی مضمون ضروری نہیں ہے ۔ اور یہ بھی ضروری نہیںکہ آپ IAS/IPS کیلئے جو اختیاری مضمون لے رہے ہو وہ ڈگری سطح پر پڑھے ہو بلکہ ایک انجینئرنگ گریجویٹ تاریخ یا پبلک ایڈمنسٹریشن لے سکتا ہے یا سائنس گریجویٹ معاشیات لے سکتا ہے اس میں صرف اختیاری مصامین کو منتخب کرنا ہے اور ضروری نہیں وہ مضمون آپ ڈگری سطح پر پڑھے ہو ۔اپنے پسند کا مضمون بطور اختیاری مضمون لینے کی سہولت ہے ۔