Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایسے انٹرنس امتحانات جن کی کونسلنگ ہوچکی ہیں ؟
سوال : سال حال مختلف انٹرنس امتحانات میں کامیابی اور رینک کے حصول کے بعد داخلے کیلئے کونسلنگ ہوتی ہیں اب تک کن کن انٹرنس CETs کی کونسلنگ ہوچکی ہے اس کی اطلاع بھی شائع کریں ؟

محمد ابراہیم ۔ مغلپورہ
جواب : مختلف پروفیشنل کورسز میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کے انٹرنس امتحانات CET- Common Entrance Test ہوتے ہیں جس میں کامیابی اور رینک کے بعد کونسلنگ کے ذریعہ داخلے ہوتے ہیں ۔ سب سے پہلے ECET انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ جو ڈپلوما ہولڈرس کیلئے انجینئرنگ سال دوم میں داخلے کیلئے ہوتا ہے ۔ اس کے دونوں مرحلے کی کونسلنگ اور میناریٹی کالجس کی SW II کونسلنگ ہوگئی۔ پھر PGECET جو یم ای ، یم ٹیک اور یم فارمیسی میں داخلے کیلئے ہوتا ہے ۔ اس کی کونسلنگ دونوں طرح کی ہوئی ۔ ایم بی اے میں اور یم سی اے میں داخلے کیلئے آئی سٹ کی ویب کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق ہوئی اب ویب آپشن اور کالج الاٹمنٹ آئے گا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی اور تلنگانہ ، پالمور ، مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے پی جی کورسز کیلئے پی جی سٹ کی دو مرحلوں کی کونسلنگ کے ذریعہ پوسٹ گریجویشن کورسز یم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، یم سی جے اور ایم ایڈ کی کونسلنگ ہوچکی ۔ EAMCET ایسا انٹرنس امتحان ہے جس کے ذریعہ کوئی 19 تا 22 کورسس میں داخلے ہوتے ہیں ان کی کونسلنگ بھی الگ الگ ہوتی ہے ۔ ایمسٹ انٹرمیڈیٹ کے بعد ہے بی پی سی امیدواروں کیلئے یم بی بی ایس ، بی ڈی ایس کیلئے یونیورسٹی آف ہلت سائنس کی دو مرحلوں کی کونسلنگ ہوئی ۔ میناریٹی کالجس کی علحدہ کونسلنگ ہوئی اب جو کالجس کونسلنگ میں شامل نہیں تھے ان کو اجازت ملی تو ان میں داخلے کیلئے کونسلنگ ہوگی ۔ اگریکلچر ، وٹرنری سائنس کیلئے اگریکلچر ، وٹرنری ، ہارٹیکلچر یونیورسٹی کی کونسلنگ ہوئی اب دوسرا مرحلہ چل رہا ہے ۔ بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے انٹرمیڈیٹ یم پی سی کی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ ہوتی اب انٹر بی پی سی گروپ کیلئے اسنادات کی تصدیق اور ویب آپشن جاری ہے ۔ ایمسٹ کے ذریعہ جو کونسلنگ ہونی باقی ہیں ان میں انجینئرنگ کے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ اور بی پی سی گروپ کیلئے ہومیوپیتھی BHMS ، آیورویدک BAMS ، نیچرپتھی کورس کی کونسلنگ ہونا ہے ۔ BUMS کا انٹرنس الگ ہوا اس کی کونسلنگ ہونا ہے ۔ لا کے پانچ سالہ کورس جو انٹرمیڈیٹ کے بعد ہے اور تین سالہ کورس جو ڈگری کے بعد BL/LLB اس کیلئے کونسلنگ کا شیڈول تاحال جاری نہیں ہوا اور کونسلنگ ہونا ہے ۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ ڈی ایڈ جس کو اب DEE ڈپلوما ان ایلمنٹری ایجوکیشن کردیا گیا ہے اس کے انٹرنس ڈی سٹ کی کونسلنگ بھی ہونا ہے ۔ ہر سال داخلے 31 اگسٹ تک پھر 31 اکٹوبر تک پورے ہوجاتے ہیں اس سال دونوں ریاستوں تلنگانہ ، آندھراپردیش کی وجہ کئی رکاوٹیں سے تاخیر ہوئی ہے ۔

انٹرمیڈیٹ کے بعد ہلت سائنس کے پروفیشنل کورسز
سوال : انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کو یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے ایسے کورس جن میں داخلے بغیر ایمسٹ کے انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات پر ہوتے ہیں وہ کونسے ہیں اور داخلے کا طریقہ کار کیا ہے ؟
کریم النساء بیگم ۔ عیدی بازار ، حیدرآباد
جواب : انٹرمیڈیٹ بی پی سی گروپ اور وکیشنل کورس کامیاب امیدواروں کیلئے ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے تحت جو پروفیشنل کورس ہیں جن میں داخلے انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات پر ذریعہ کونسلنگ ہوتا ہے ۔ اور اس کیلئے ایمسٹ کا رینک نہیں دیکھا جاتا یہ کورسس B.Sc ہیں ۔ نرسنگ ، MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی ، BPT بیاچلر آف فزیوتھراپی ہیں اس کیلئے یونیورسٹی اعلامیہ جاری کرتی ہے داخلے ذریعہ کونسلنگ ہوتے ہیں جو امیدوار فارم داخل کیا ان کی میرٹ لسٹ تیار کرتے ہوئے کونسلنگ کے ذریعہ A زمرہ میں جو یونیورسٹی کی مقرر کردہ فیس پر ہوتی ہے داخلہ دیا جاتا ہے ۔ کالجس راست داخلہ B زمرہ میں مینجمنٹ کوٹہ میں دیتے ہیں اس کیلئے آپ یونیورسٹی کا ویب سائیٹ ملاحظہ کرتے رہے اور فارم بھی آن لائن داخل کریں ۔ntruhs.ap.nic.in

بنکوں میں کلریکل کیڈر کی ملازمتیں اور امتحانات
سوال : بنکوں میں کلریکل کیڈر اور پروبیشنری آفیسرس کے تقررات کیلئے مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں اس کی تفصیلات شائع کریں اور یہ امتحان کب اور کہاں ہوتے ہیں؟
عبدالستار ۔ جنگاؤں ضلع ورنگل
جواب : ان دنوں بنکوں میں کلرک ( کلریکل کیڈر ) اور POS پروبیشنری آفیسرس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے مختلف Nationlised بنکس جن کی تعداد 27 ہیں تقررات کیلئے IBPS انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ پرسنل سلکشن سال دو دفعہ مشترکہ تحریری امتحان منعقد کرتا ہے جو CWE ہے۔اس کا ویب سائیٹ ibps.in ، SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے تحت تمام اسوسی ایٹ اسٹیٹ بنکوں جن میں SBH بھی شامل ہے ۔حیدرآباد مرکز ہے ۔