Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایم اے حمید

TSPSC کے گروپ II کے امتحانات
سوال : تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے تحت گروپ II کے امتحانات کب ہونگے ۔ اور ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے کونسے پوسٹ اور مسابقتی امتحانات ہیں اس ضمن میں وقتاً فوقتاً معلومات شائع کریں تو بڑی نوازش ہوگی ؟
کریم النساء ۔ سنتوش نگر ، حیدرآباد
جواب : تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے تحت گروپ II کا اعلان ہوا اور اس کے امتحان کو ملتوی کردیا گیا اور حکومت نے اس گروپ زمرہ میں مزید 560 جائیدادوں کا اضافہ کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات ہونگے ۔ اس کے امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا جو ستمبر / اکٹوبر میں متوقع ہے ۔ کسی بھی مضمون کے ڈگری امیدوار اس کے اہل ہیں دیگر پوسٹ جو ڈگری امیدواروں کیلئے ہوتے ہیں ان میں گروپ I اور گروپ III کے پوسٹ کیلئے بھی اہل ہیں ۔ گروپ II کیلئے امیدوار تیاری جاری رکھیں اور سنٹرل گورنمنٹ میں اسٹاف سلکشن کمیشن کے ڈگری لیول امتحان ہوتا ہے ۔
انٹر کے بعد ڈگری ( ریگولر ) میں داخلے
اور پروفیشنل کورسز
سوال :: انٹرمیڈیٹ کے بعد ڈگری ریگولر کورسز بی ایس سی ، بی کام ، بی اے میں داخلے کیلئے جو نیا طریقہ آن لائن ویب آپشن کا تھا اس سے کئی طلبہ کو اپنے پسند کے کالج اور کورس میں داخلے نہیں ملا اور بہت ساری دشواریاں ہوتی اس طرح جو طالب علم پروفیشنل کورسز بی فارمیسی ، فار ماڈی ، بی ایس سی نرسنگ ہو اگریکلچر ، ہارٹیکلچر ، وٹرنری سائنس ، فزیوتھراپی وغیرہ میں داخلے چاہتے خاص طور انٹر BPC امیدواروں کو تشویشناک صورتحال سے گذرنا پڑرہا ہے ۔ اس ضمن میں طلبہ اور سرپرستوں کو مشورہ کے ساتھ کچھ کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کریں ؟

کئی طلبہ ، سرپرست / حیدرآباد ، اضلاع
جواب : سال حال عثمانیہ یونیورسٹی کے ملحقہ ڈگری کالجس میں ریگولر یو جی کورسز میں داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرنا تھا اور یہ پہلی دفعہ ہونے کی وجہ طلبہ ، سرپرستوں اور کالج انتظامیہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کیلئے DOST ڈگری آن لائن سروس تلنگانہ کی ویب سائیٹ تھی جس پر تمام تفصیلات کالجس ، کورسز اور آن لائن فارم داخل کرنا اور پھر دی گئی تاریخ کو ویب آپشن دینا تھا اس کیلئے تین دفعہ موقع دیا گیا اور کالجس کے انتخاب کیلئے طالب علم نے جن کالجس کو ترجیحی بنیاد پر آہٹ Opt کیا ان کے انٹر کے نشانات پر سیٹ الاٹ کی گئی ۔ ورنہ ہر سال کالج میں جانا اور فارم حاصل کر کے خانہ پُری کرتے ہوئے داخل کرنا ہوتا تھا اس سال یہ سہولت ختم کرتے ہوئے آن لائن ہی تمام داخلے کے امور کردیئے گئے جس سے طالب علم کو اپنے پسند کے کالج اور کورس میں داخلے نہیں بھی ملیں جس کی وجہ انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات بھی ہیں اگر کوئی طالب علم کے زیادہ نشانات ہو تو انہیں سیٹ الاٹ کردی گئی اور دوسری صورتحال جو اس سال دیکھنے میں آئی اور آرہی ہیں وہ انٹرمیڈیٹ BPC کے طلبہ ہیں جنہوں نے سال حال تین ایمسٹ لکھا I ، II اور پھر ایمسٹ III ہے اور اگر انہیں کسی پروفیشنل کورس میں سیٹ مل جاتی ہے اور داخلے حاصل کر لیتے ہیں تو تشویش میں مبتلا ہیں کہ کیا ان کی سیٹ اگر یم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں آئی تو اسنادات ملے گے یا پھر پوری فیس ادا کرنا ہو گا ۔ اس ضمن میں ہم طلباء اور سرپرست کو مشورہ دیتے ہیں کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے جب وہ ایمسٹ III ایر سے لے رہی ہے اور جن طلبہ کو داخلے یم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں مل جائے گا تب حکومت احکامات جاری کرے گی اور طلبہ سرپرست بجائے تشویش میں مبتلا ہونے کے پوری یکسوئی کے ساتھ ایمسٹ پر توجہ کرتے ہوئے اچھا رینک لا کر داخلے پائیں گے تو حکومت پوری مدد کرے گی مطمئن رہے ۔
TET کے نتائج کے بعد DSC اور ٹیچرس کے تقررات
سوال : ٹیچرس کے تقررات کیلئے TET امتحان تلنگانہ میں کئی دفعہ التواء کے بعد ہوا اور نتائج بھی مایوس کن رہے ۔ اس کے بعد کوئی اطلاع نہیں کہ DSC ہوگا یا TSPSC کے ذریعہ ٹیچرس کے تقررات ہونگے ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، لینگونج پنڈت امیدوار بے صبری سے منتظر ہیں کئی امیدواروں کی  عمر کی حد بڑھ رہی ہے اس ضزن میں حکومت کو متوجہ کریں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : TET تلنگانہ میں پہلی بار ہوا اور اس کے نتائج کے بعد حکومت ٹیچرس کے تقررات کیلے TSPSC تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کو دوسروں کو سونپ رہی تھی اس کی اطلاع شائع کی گئی پھر DSC ضلع واری اساس پر مخلوط جائیدادوں کی فہرست آئی جن کیلئے DSC امتحان ہوتا رہا چونکہ TET کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے OC زمرہ میں صرف 5 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جن کے نشانات 90  سے زائد رہے اور بی سی زمرہ میں 75 نشانات تک کے 21 فیصد امیدوار ہیں محکمہ تعلیمات اس ضمن میں ٹیچرس تقررات کیلئے لائحہ عمل مرتب کررہا ہے ۔

TOSS ( ٹاس ) اوپن اسکول کے ایس ایس سی۔ انٹر
سوال : اوپن اسکول ( ٹاس ) کے دسویں اور انٹر کے داخلے کب اور کیسے ہونگے ان کی اسنادات کی قدر قیمت Value کیا دیگر بورڈ کے مماثل ہے ؟
محمد افراز ۔ یاقوت پور ، بڑا بازار
جواب : تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی جو TOSS ہے جس کو سابق میں APOSS کہا جاتا تھا یہ ریاستی حکومت کا ادارہ ہے یہ سوسائٹی دسویں کا امتحان اوپن ایس ایس سی اور انٹر کا امتحان ( اوپن انٹرمیڈیٹ ) منعقد کرتا ہے ۔13 اگسٹ تک امتحان فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی جو سپلیمنٹری امتحان ستمبر/ اکٹوبر ہوگا ۔رہبری کیلئے 040-24510012