Ed.CET ICET-Counselling بی ایڈ اور یم بی اے میں داخلے

B.Ed مسلم میناریٹی کالجس کی علحدہ SW II کونسلنگ
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ 2014ء کے اسٹیٹ رینک پر پانچ مضامین ریاضی ، بیالوجیکل سائنس ، فزیکل سائنس ، انگلش اور سوشیل اسٹڈیز کیلئے کنوینر کی جنرل ویب کونسلنگ ہوچکی ۔ اسنادات کی تصدیق Verification کے بعد سیٹ الاٹمنٹ ہوگا ۔ اس میں میناریٹی کالجس SW I کے تحت تھے اور جو بی ایڈ میناریٹی کالجس اس کونسلنگ میں شامل نہیں تھے ان کی علحدہ کونسلنگ SW II ہوتی ہے ۔ اب CAPMEI جو میناریٹی کالجس کا کسٹوریم ہے ۔ بی ایڈ میناریٹی کالجس کی علحدہ کونسلنگ SW II کا اعلان کرتے ہوئے 30 ستمبر ، یکم اکٹوبر اور 7 اکٹوبر کو بی ایڈ میناریٹی طلبہ کی پہلے مرحلے Phase – I کی کونسلنگ رکھی ہے ۔ اس کی تفصیلات شیڈول ، مقام کیلئے ویب سائیٹ www.capmei.co.in کو ملاحظہ کریں ۔

MBBS کی 600 نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کالجس کیلئے قبول نہیں ۔ داخلے کا امکان موہوم
تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 6 پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں MBBS کی 600 نشستوں پر داخلے کیلئے اس وقت شدید جھٹکا لگا جب سپریم کورٹ نے 26 ستمبر جمعہ کو اپنے فیصلہ میں کہا کہ وہ تمام 100 نشستیں حکومت کی سرکاری کالجس کیلئے مقرر کردہ فیس 15 ہزار روپئے سالانہ ہیں داخلے دیں جبکہ ان کالجس کو مشروط اجازت کیلئے 10 کروڑ فی کالج بنک گیاریٹی دینا ہے ۔ اب سپریم کورٹ نے 300 تلنگانہ میں اور 300 آندھراپردیش میں MBBS نشستوں کو اس شرط سے داخلے لینے کو کہا ، کالجس نے عدلیہ سے 40 فیصد نشستوں کو مینجمنٹ کوٹہ کے تحت داخلے کی اجازت طلب کی تھی جس کو بھی عدالت عالیہ نے مسترد کردیا ان کالجس میں یم پی ملکاجگری ملاریڈی کا میڈیکل کالج اور ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالج شامل ہے اس فیصلہ کے بعد آل انڈیا پرائیویٹ میڈیکل کالجس اسوسی ایشن کے صدر جی بھاسکرراؤ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس فیس پر داخلے کیلئے کوئی کالج رضامند ہوگا ۔

تلنگانہ میں 50 ہزار سرکاری ملازمتیں کا دسہرہ میں چیف منسٹر اعلان کرینگے
تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد طلباء اور نوجوانوں نے کی ۔ انہیں نئی ریاست میں ملازمتوں کے حصول کی امیدیں تھے ان توقعات کے ساتھ طلباء برادری نے تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ یہ تحریک اور جدوجہد کامیاب ہوئی ۔ تلنگانہ ریاست قائم ہوئی یہی نہیں بلکہ اس کی تحریک ٹی آر ایس کو اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہو کر حکومت قائم کی ۔ تلنگانہ تحریک کے طلبہ اور نوجوان اپنے مقاصد کیلئے حکومت سے مانگ کئے کہ وہ سرکاری ملازمتیں فراہم کریں ۔ پھر عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس جو اس تحریک کا مرکز تھے وہاں ملازمتوں کے حصول کیلئے ہڑتال شروع کی گئی ۔ تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو تلنگانہ میں 50 ہزار سرکاری ملازمتوں کا دسہرہ میں اعلان کررہے ہیں اس کیلئے ریاستی پبلک سروس کمیشن ٹی ایس پی ایس سی کے تحت گروپ I اور گروپ II شعبہ تدریس میں ٹیچرس کیلئے ڈی ایس سی اور محکمہ پولیس میں کانسٹبلس اور ایس آئی کے جائیدادوں پر تقررات کا اعلان ہوگا اور دیگر محکمہ جات میں بھی بھرتی کی جائے گی اس طرح جاریہ ہفتہ میں50 ہزار جائیدادیں پر تقررات کا چیف منسٹر کے اعلان کا تمام نوجوان اور متلاشیاں روزگار انتظار کررہے ہیں ۔

ICET-2014 کی ویب کونسلنگ میں MBA کے بعد 891 56, پر داخلے ، 35 فیصد نشستیں مخلوعہ
ڈگری کے بعد MBA اور MCA میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان ICET کی کنوینر کی ویب کونسلنگ کا پہلا مرحلہ ہوا جس میں 87,777 نشستوں کے منجملہ صرف 56,891 نشستوں پر داخلے ہوئے اور 30,886 نشستیں مخلوعہ رہ گئی جو کہ 35 فیصد ہے جبکہ ICET – 2014 میں 1,19,779 نے کامیابی حاصل کی اس سال تلنگانہ میں 58,483 امیدواروں کے اور آندھراپردیش میں 61,326 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ تلنگانہ میں MBA کے 436 کالجس میں 39,996 نشستیں اور MCA کے 87 کالجس میں 4260 نشستیں دستیاب ہیں ۔ ICET میں کامیابی کے بعد اسنادات کی تصدیق کروانے کے بعد امیدوار اپنے الاٹمنٹ ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ http://icet.nic.in الاٹمنٹ آڈر کی کاپی ہلپ لائن سنٹر میں بتاکر دستخط کرواتے ہوئے متعلقہ کالج میں رپورٹ کریں۔
انجینئرنگ طلبہ کیلئے حصول روزگار اور اعلی تعلیم کے مواقع پر ورک شاپ
انجینئرنگ ڈگری ، بی ای ، بی ٹیک کسی بھی برانچ کے طلبہ کو اعلی تعلیم ماسٹر ان انجینئرنگ یا مینجمنٹ اسٹڈیز یا اندرون ملک ، بیرون ملک ملازمت کے حصول اور اس کیلئے درکار ضروریات کو بتانے ماہرین کاایک ورک شاپ کم سمینار 2 اکٹوبر کو پبلک گارڈن نامپلی میں رکھا گیا ہے ۔ محدود نشستوں پر شرکت کی اجازت رہے گی ۔ چنانچہ امیدوار 30 ستمبر تک اپنے شرکت کیلئے رجسٹریشن کروائیں ۔ معلوماتی کٹ کے ساتھ سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ ای میل پر رجسٹریشن engineerscareer4u@gmail.com کروائیں۔