EAMCET Counseling Options ایمسٹ (انجینئرنگ) بی ایڈ داخلے

تلنگانہ ایمسٹ ( ایم پی سی ) امیداوروں کیلئے انجینئرنگ کے ڈگری کورس بی ای / بی ٹیک میں داخلے کیلئے اور فارمیسی کے بی فارمیسی اور فارماڈی داخلے کی ایمسٹ کے رینک کے لحاظ سے ایک تا آخری رینک تک پہلے اسنادات کی تصدیق ہوگی ۔ ایمسٹ کامیاب اور انٹر میں ناکام طلبہ کو جو اڈوانسڈسپلیمنٹری امتحان میں کامیابی حاصل کئے انہیں علحدہ رینک دیکر 5 جولائی اور 6 جولائی کو اسنادات کی تصدیق کیلئے طلب کرتے ہوئے 9 جولائی اور 10 جولائی کو ویب آپشن کا وقت دیا گیا ۔

Exerciseing Option
ویب آپشن ، کالج ، کورس ، ترجیحات
تلنگانہ ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کیلئے امیدواروں نے 5 جولائی تا 10 جولائی تک کالجس کورسز کیلئے ویب آپشن کرتے ہوئے کالجس کورسز کیلئے اپنے پسند کے لحاظ سے ترجیح دی اور 10 جولائی اور 11 جولائی کو تمام رینک ہولڈرس کیلئے کسی قسم کی تبدیلی ، کورس ، کالجس بدلنے کا موقع رہے اس اثناء بعض مائناریٹی کالجس جن کو اجازت دیر سے ملی اور وہ ابتداء سے اس ویب کونسلنگ کے کالجس کی فہرست میں نہیں تھے ان کو بھی شامل کیا گیا اس کیلئے اگر کوئی ان کالجس میں رہنمائی پسند کے مطابق OPT کرنا چاہے تو موقع رہے اور بی ای ، بی ٹیک کے ساتھ بی فارمیسی کالجس کو بھی OPT کرسکتے ہیں ۔ جیسے شاداں کالج کے چار کالجس میں دو انجینئرنگ کے اور دو فارمیسی میں وہ اب شامل ہیں ۔

14 جولائی کو سیٹ الاٹمنٹ
جو امیدوار ویب آپشن دے چکے اور ایک سے زائد کالجس کو OPT کرچکے انہیں ان کے رینک کے لحاظ سے کسی ایک کالج اور کورس میں سیٹ الاٹمنٹ ہوگی اور الاٹمنٹ کی اطلاع ذریعہ SMS میں بھی آتی ہے کہ آپ کو سیٹ الاٹ ہوئی اور اس کو ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ http:\\tseamcet.nic.in  سیٹ الاٹ ہونے کے بعد متعلقہ کالج کی مقرر کردہ فیس اگر ادا کرنا ہو تو اس کیلئے وقت دیا جائے گا اور 24 جولائی تک کالج کو آپ رپوٹ کرسکتے ہیں اور کالج پسند نہ ہو دوسرے مرحلہ کی Phase – II کونسلنگ بھی ہوگی اس میں موقع رہے گا ۔
مائناریٹی انجینئرنگ کی علحدہ SW II کونسلنگ
مائناریٹی انجینئرنگ کالجس جو ویب کونسلنگ میں نہیں تھے ان کی علحدہ SW II ایمسٹ ( ایم پی سی ) کی کونسلنگ بھی ہوتی ہے جیسے VIF کالج ، نظامس انسٹی ٹیوٹ اور رائل کالج وغیرہ میں ان کی مائناریٹی کانفیدریشن کے تحت شانتی کانگر اور بشیر باغ میں کونسلنگ ہوتی ہے ۔ اس کی اطلاع بھی اخبارات میں آتی ہے امیدوار ملاحظہ کرتے رہے ۔
B.Ed کیلئے ایڈسٹ کی ویب کونسلنگ 12 جولائی تک ویب آپشن
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ کی ویب کونسلنگ میں اسنادات کی تصدیق کے بعد ویب آپشن کے دریعہ کالج ، کورس کو ترجیح بنیاد پر ہی 11 جولائی اور 12 جولائی کو دیں اس کیلئے سائیٹ http:\\tsedcet.tsche.in پر تفصیلات ملاحظہ کریں۔

این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائن MBBS/BDS میں داخلے ، AP-EAMCET کی کونسلنگ
APEAMCET کے رینک کی بنیاد پر MBBS اور BDS میں داخلے کیلئے اے پی ریاست میں داخلے کیلئے ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجئے واڑہ نے ویب کونسلنگ کا اعلان کیا  ہے اس کیلئے 4 ہلپ لائن سنٹرس بنائے گئے ہیں پہلے اسنادات کی تصدیق ، ہلپ لائن پر کروانا ہوگا اس کیلئے 12 جولائی تا  17 جولائی کے دوران تصدیق تنقیح کروائیں اس کے بعد ویب آپشن کیلئے علحدہ نوٹیفیکشن دیا جائے گا اس کی تفصیلات ، اہلیت ، ہلپ لائن مراکز کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں۔
http://ntruhs.ap.ni.in
http://medadm.apsche.in
تلنگانہ میں KNR یونیورسٹی آف ہلت سائنس
MBBS اور BDS میں داخلے کیلئے تلنگانہ میں علحدہ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہلت سائنس تلنگانہ میں قائم کی گئی اب جاریہ تعلیمی سال سے اس یونیورسٹی کے تحت داخلے ہونگے اس یونیورسٹی کی ڈگری ملے گی ۔ تلنگانہ میں یہ یونیورسٹی ورنگل میں قائم کی گئی ہے ۔ اب تلنگانہ کے دوسرے ایمسٹ 2 کی کونسنگ بھی اسی یونیورسٹی کے تحت ہوگی ۔