EAMCET – 2015 انجینئرنگ / میڈیکل انٹرنس ٹسٹ

ایم اے حمید

تلنگانہ ریاست کا پہلا ایمسٹ 2015 کا 14 مئی کو ہوگا اس کیلئے ریاستی حکومت نے جہاں علحدہ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن بنایا ہے وہیں پر اس کا تفصیلی اعلامیہ کیلئے شیڈول جاری کیا ہے ۔ اس کے کنوینر JNTU کوکٹ پلی حیدرآباد نے اعلامیہ جاری کیا۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرناہے ۔ سال حال نئی ریاست کی تشکیل کے بعد اے پی اور تلنگانہ میں انٹرنس امتحانات بھی الگ الگ ہونگے ۔ آندھراپردیش حکومت دونوں ریاستوں میں ایک ہی انٹرنس امتحان منعقد کرنے کا پر زور مطالبہ کررہی تھی اور خاص طور پر ایمسٹ EAMCET کیلئے مرکز سے اور گورنر سے کئی دفعہ نمائندگیاں کی گئی تاہم لمحہ آخر تک بھی اس فیصلہ نہیں ہوا اور دونوں ریاستوں میں نہ صرف ایمسٹ بلکہ تمام اہم انٹرنس امتحانات الگ الگ ہونگے ۔

تلنگانہ ایمسٹ TS – EAMCET کا شیڈول
تلنگانہ ریاست میں حیدرآباد اور دیگر و اضلاع میں ایمسٹ کی تاریخ 14 مئی رکھی گئی ۔ اس میں شرکت کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) معہ اختیاری مضامین MPC گروپ کے انجینئرنگ کیلئے اور BPC گروپ کے امیدوار میڈیکل اسٹریم کیلئے اہل ہیں ۔ انٹر کامیاب یا اب انٹر سال آخر کا امتحان دیئے امیدوار اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں اس کے فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات رہنمایانہ نکات کو بہ غور پڑھ کر ان پر عمل کریں ۔ کوڈ نمبر مضامین اور دیگر خانہ پُری میں احتیاط سے کام لیں ۔

ایمسٹ کا شیڈول ۔ اہم تاریخیں
٭ آن لائن فارمس کے ادخال کا آغاز 28 فبروری 2015 ء
٭ فارم کے ادخال کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ فیس کے ساتھ 9 اپریل
٭ 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 15 اپریل
٭ ایک ہزار روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ22 اپریل
٭ آن لائن میں غلطیوں کو دور کرنے کیلئے 15 اپریل تا 20 اپریل
اس سال بھی 5 ہزار روپئے اور دس ہزار روپئے دیرینہ کے ساتھ آخری تواریخ بالترتیب 5 مئی اور 12 مئی رکھی گئی ۔
ایمسٹ EAMCET ( تاریخ امتحان ) 14 مئی 2015 ء
پہلی کلید Prelim-Key ، 16 مئی 2015
کلید کے غلطیوں کی نشاندہی کی آخری تاریخ 23 مئی
نتائج اور رینک کا اعلان 28 مئی
ایمسٹ کے طریقہ امتحان حسب سابق برقرار رہے گا ۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

ایمسٹ کی فیس کے مراکز
ایمسٹ کے فارمس جہاں آن لائن داخل کرنا ہے وہیں یہ امتحان کی مقرر کردہ فیس می سیوا اور اے پی آن لائن مراکز کے علاوہ بعض پرائیویٹ بنکوں میں ادا کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ میں آندھراپردیش کے طلبہ شریک ہوسکتے ہیں اس کیلئے فی الوقت حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع میں امتحانی مراکز بنائے جارہے ہیں اگر آندھراپردیش حکومت اے پی میں ایمسٹ کے امتحانی مراکز قیام کی خواہش ظاہر کرے گی تو اس پر غور کیا جائے گا ۔ پچھلے اعداد و شمار کے مطابق اس سال تلنگانہ اسٹیٹ کے قیام کے بعد ایمسٹ ( انجینئرنگ / میڈیسن ) میں جملہ ڈھائی لاکھ امیدواروں کی شرکت متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش ریاست کے 75 ہزار طلبہ بھی شریک ہونے کے امکانات ہیں ۔ ایمسٹ کے نشانات ، سوالات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ایمسٹ کا پرچہ 160 مارکس کا رہے گا اور اس میں کم از کم 25 فیصد نشانات کے حصول ہی پر کامیاب قرار دیا جائے گا اور کامیاب قرار پانے والے امیدواروں ہی کو رینک دیا جائے گا ۔ اب تلنگانہ ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں ۔ امیدوار ایمسٹ کا فارم آن لائن داخل کرتے ہوئے تیاری کریں ۔ وٹیج بھی حسب سابق IP انٹرمیڈیٹ کے 25 اور ایمسٹ کے 160 کے منجملہ 75 فیصد نشانات کو ملا کر ایمسٹ کا رینک دیا جائے گا ۔

ایمسٹ کی کوچنگ رجسٹریشن
ایمسٹ کی کوچنگ میں سابق دو مقامات پر ادارہ سیاست کے زیراہتمام دی جائے گی ۔ انجینئرنگ ، میڈیسن کے طلبہ شام 5 بجے تا 7 بجے دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس روبرو رام کرشنا تھیٹر پر فارم درج کروائیں۔ EAMCET کی تیاری کیسے کریں پر انٹرمیڈیٹ کے بعد ایک سمینار رکھا جائے گا ۔ ایمسٹ میں شریک ہونے والے طلبہ اس کیلئے بھی اپنا نام درج کرائیں ۔ ایمسٹ میں شرکت کامیابی ، رینک کے بعد داخلے کیلئے کونسلنگ کے طریقہ کار سے واقف بھی طالب علم کو ضروری ہے ۔ اس لئے سب سے پہلے وہ انٹر کے امتحان پر توجہ مرکوز کریں پھر ایمسٹ کی تیاری کریں ۔ رینک کے بعد کونسلنگ سے وقفیت حاصل کریں۔فون نمبر 9059486152 پر نام درج کروائیں۔