ریاست کے انجینئرنگ اور میڈیسن کے پروفیشنل کورسس کے لئے ہوئے اہم ترین انٹرنس امتحان ’’ایمسیٹ‘‘ کے نتائج جاری ہوئے۔ایمسٹ میں انٹرمیڈیٹ BPC گروپ کیلئے میڈیسن اور MPC کیلئے انجینئرنگ کا ایک ہی امتحان ہوا اور نتیجہ بھی ایک ساتھ نکالا جاتا ہے ۔ سال حال 2014 ء میں نئے نصاب کے مطابق ایمسٹ ہوا تھا اس کیلئے امیدوار اپنے ایمسٹ کے محصلہ نشانات ، انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات کے ساتھ 100 کے منجملہ وٹیج سے رینک کو ملاحظہ کریں۔ ایمسیٹ 2014ء کے سوالی پرچہ اور کلید ‘Key’ میں کوئی غلطی نہیں ہوئی، نہ ہی کسی نے اس کی نشاندہی کی۔
چنانچہ 160 نشانات کے منجملہ امیدواروں کو ایمسیٹ کے نشانات دیئے گئے اور ایمسیٹ کے رینک کے لئے انٹرمیڈیٹ کے اختیاری مضامین کے 600 نشانات کا 25 فیصد ویٹیج لیا گیا اور ایمسیٹ کے 160 نشانات کے منجملہ 75 فیصد ویٹیج لیا گیا۔ اس طرح ایمسیٹ کے رینک کے لئے 25 فیصد I.P انٹرمیڈیٹ کے اور 75 فیصد ایمسیٹ کے نشانات ملاکر 100 نشانات سے رینک دیا گیا۔ ایمسیٹ (میڈیسن) زمرہ میں انٹرمیڈیٹ BPC گروپ کے طلبہ سے ٹاپ آنے والا سرفہرست پہلا مقام حاصل کرنے والے طالب علم نے 159 نشانات حاصل کئے
جب کہ ایمسیٹ (انجینئرنگ) اسٹریم کے لئے ٹاپر پہلا مقام پانے والے طالب علم نے 158 نشانات حاصل کیا۔ ٹاپ 10 کی فہرست میں دونوں زمروں میڈیسن اور انجینئرنگ میں ایک بھی مسلم طالب علم نہیں رہا۔ اس سال مسلم طلبہ نے انٹرمیڈیٹ میں شاندار مظاہرہ کیا۔ ٹاپرس کی فہرست میں مسلم کم ہیں۔ 100 رینک تک 2 اور 300 رینک سے صرف 6 مسلم امیدوار رہے۔ ایمسیٹ 2014ء کی ایک اور خصوصیت یہ رہی کہ سال گزشتہ 99 ایمسیٹ کے نشانات حاصل کرنے والے طالب علم کو 5,000 رینک تھا جب کہ اس سال ایک طالب علم نے 100 نشانات حاصل کرکے بھی 7,000 سے زائد رینک لایا۔ سال حال ایمسیٹ کے نتائج اور طلبہ کے محصلہ نشانات کا تجزیہ بتاتا ہے کہ ایک ہزار تا دو ہزار رینک کا فرق رہے گا۔ 90 تا 99 کے درمیان نشانات حاصل کرنے والے مسلم طلبہ کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے اور حالیہ رجحان یہ بتاتا ہے کہ سال گزشتہ کے مقابلہ اس سال MBBS کیلئے مسلم طلبہ میں بھی سخت مسابقت رہے گی۔ جو طالب علم ایمسیٹ میں اچھے نشانات حاصل کئے، ان کا I.P انٹرمیڈیٹ کا ویٹیج کم ہونے سے رینک پر فرق پڑا۔ ایمسیٹ میڈیسن کے طلبہ کو سال حال ایک بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ، یہ نئے نصاب کا پہلا ایمسٹ تھا۔
EAMCET-2014 (میڈیسن) زمرہ کے طلبہ کی تعداد
٭ امتحان کے شریک طلبہ…… 1,09,983
٭ کامیاب امیدوار…… 98,292
٭ انٹرمیڈیٹ میں ناکام…… 7,307
٭ انٹرمیڈیٹ کے نشانات شامل نہیں رہے…. 1,226
٭ رینک پانے والے امیدوار…… 80,778
٭ کامیابی کا فیصد…… 80.79
EAMCET-2014 انجینئرنگ اسٹریم کے طلبہ
٭ شریک طلبہ کی تعداد…… 2,76,995
٭ کامیاب امیدواروں کی تعداد…… 2,15,336
٭ انٹرمیڈیٹ میں ناکام…… 26,940
٭ انٹرمیڈیٹ کے نشانات شامل نہیں…… 2,254
٭ رینک پانے والے امیدوار…… 2,01,308
٭ کامیابی کا تناسب…… 72.67
انجینئرنگ کی ریاست میں اس وقت جملہ 3,20,026 نشستیں ہیں اور دیڑھ لاکھ نشستیں مخلوعہ رہ جانے کا اندیشہ ہے۔
EAMCET کے صرف اسٹیٹ رینک سے داخلے اور کونسلنگ ہوگی
ایمسیٹ 2014ء کے نتائج کے بعد طلبہ نے رینک حاصل کئے۔ رینک اسٹیٹ بھی ہیں اور لوکل ایریا رینک بھی ہے اور اب مائناریٹی رینک بھی آرہے ہیں۔ طلبہ اور سرپرست یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ داخلہ کیلئے کونسلنگ صرف اور صرف اسٹیٹ رینک سے ہوں گے۔ دوسرے رینک کا کوئی فائدہ نہیں۔ میڈیسن (MBBS) کے مسلم اقلیتی طلبہ مائناریٹی رینک سے یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنے مسلم طلبہ کو MBBS میں داخلہ مل سکتا ہے اور ملے گا۔ BC-‘E’ زمرہ میں بھی اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایمسیٹ کے مزید رینک انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری (انسٹنٹ) امتحان کے نتائج کے بعد دیئے جائیں گے۔
کونسا کالج، کونسا کورس؟ اس کیلئے رینک دیکھا جاتا ہے
انٹرمیڈیٹ MPC یا BPC کے امیدوار ایمسیٹ کے رینک کے ذریعہ کسی بھی کورس یا کالج میں داخلہ کے خواہاں ہیں، ان کو چاہئے کہ وہ ایمسیٹ کا رینک دیکھ کر اندازہ کریں کہ وہ اس رینک پر کس کالج میں اور کس کورس میں داخلہ ملتا ہے؟ اور کونسلنگ کے لئے بھی جس رینک تک طلب کیا گیا، اس رینک کے طلبہ ہی شریک ہوسکتے ہیں۔ اس طرح اچھا کالج، اچھا کورس چاہتے ہو تو رینک بھی اچھا ہونا چاہئے ۔ اپنے رینک کے متعلق جانچیں کہ اس رینک میں کہاں داخلے ہوگا ۔
ویب سائٹ سے OMQ جوابی شیٹ کیلئے 13 جون تک سہولت
ایمسٹ 2014 ء کے امیدواروں کو ویب سائیٹ سے OMR جوابی شیٹ کی سہولت 13 جون تک رکھی گئی اس کیلئے 13 جون تک اے پی آن لائن ، می سیوا ، ای سیوا مراکز میں فیس داخل کرسکتے ہیں ۔ اس کیلئے 5 ہزار روپئے فیس رکھی گئی ہے ۔ امیدوار ایمسٹ کے ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کرتے ہوئے اس کے مطابق عمل کریں ۔
EAMCET-2014 میں انجینئرنگ میں مختلف بورڈس کے کامیاب طلبہ
انٹرمیڈیٹ ( اے پی ) ریگولر
2,08,689
انٹرمیڈیٹ ( اے پی وکیشنل برج کورس )
1692
ٰCBSE
2837
ISC
161
NIOS
206
ٖڈپلوم ہولڈرس
89
RGUKT
326
APOSS
780
دیگر بورڈس
556
جملہ کامیاب 2,15,336
EAMCET-2014 (میڈیسن )زمرہ میں مختلف بورڈس کے کامیاب طلبہ
اے پی انٹرمیڈیٹ( ریگولر)
93,397
اے پی وکیشنل ( برج ) کورس
1569
ٰٰCBSE
1900
ISC
137
NIOS
102
ٖڈپلوما ہولڈرس
03
RGUKT
104
APOSS
243
دیگر بورڈ
837
جملہ کامیاب امیدوار 98292