ایم اے حمید
EAMCET-2014 امیدواروں جن کا تعلق دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے انٹرمیڈیٹMPC اسٹریم کے طلبہ کیلئے بی ای ، بی ٹیک ، فارمیسی کورسز میں داخلے کیلئے کونسلنگ جو ویب پر مبنی ہوگی اس کیلئے اسنادات کی جانچ / تنقیح کیلئے 7 اگسٹ سے آغاز ہورہا ہے اور 23 اگسٹ تک امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے ریاست بھر میں بتائے گئے ہلپ لائن مراکز سے رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق کردی ہیں۔
ایمسٹ کی کونسلنگ اور اسنادات کی تنقیح
انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدوار جو ایمسٹ 2014 کامیاب ہو کر رینک حاصل کئے وہ اپنے رینک کے لحاظ سے دی گئی تاریخ کو ہلپ لائن سنٹر میں تمام اسنادات کے ساتھ رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق / تنقیح کرواتے ہوئے ویب کونسلنگ میں شریک ہو اور اسکراچ کارڈ حاصل کرتے ہوئے دی گئی تاریخ کو ویب آپشن ” Exercise of Option ” کریں ۔ APSCHE نے جو ایمسٹ کونسلنگ کا اعلامیہ 31 جولائی کو جاری کیا اس میں مکمل تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ دی گئی اور 7 اگسٹ سے کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق شروع ہوگی اور 23 اگسٹ تک جاری رہے گی لیکن اس اعلامیہ کی مکمل تفصیلات کیلئے جو ویب سائیٹ دیا گیا اس پر تفصیلات عدم دستیاب ہے ۔ 5 اگسٹ سے تفصیلات پیش کی جائے گی ۔ اس کا ویب سائیٹ http://eamcet.nic.in ہے ۔ 7 اگسٹ کو ایک رینک تا 5 ہزار رینک تک ، 8 اگسٹ کو 5001 تا 10 ہزار تک ، 9اگسٹ کو 15 ہزار رینک تک اس طرح ہر دن 5 ہزار تا دس ہمار رینک کے امیدواروں کو ریاست بھر میں بتائے گئے ہلپ لائن مراکز سے رجوع ہو کر اسنادات کی تنقیح تصدیق کروانا ہوگا ۔
ریاست بھر میں 53 ہلپ لائن مراکز
ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش کے جملہ 23 اضلاع میں جملہ 53 ہلپ لائن مراکز اسنادات کی تصدیق / تنقیح کیلئے ہیں ان میں ہر ضلع کا گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ہے پھر حیدرآباد ، سکندرآباد میں چار پالی ٹیکنیک اداروں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک مانصاحب ٹینک ، قلی قطب شاہ پالی ٹیکنیک ، چندولعل بارہ داری ، جواہر لعل پالی ٹیکنیک رامنتاپور ، گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرٹننگ ٹکنالوجی، ویسٹ ماریڈپلی ، نظام کالج ، اے وی کالج ، جے این ٹی یو کوکٹ پلی، عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد شامل ہیں اور حیدرآباد کے امیدواروں کو دیئے گئے ہلپ لائن مرکز سے رجوع ہونا پڑتا ہے ۔ جبکہ اضلاع کے امیدوار وہاں کے ہلپ لائن سنٹر سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔
امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے دی گئی تاریخ کو رجوع ہو
ویب سائیٹ پر امیدوار کا رینک ، تاریخ دی گئی ہے اور ہلپ لائن مرکز دیا گیا ہے ۔ امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے دی گئی تاریخ کو مقام ہلپ لائن سنٹر سے رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق کردیں ۔7 اگسٹ ، 23 اگسٹ تک اسنادات کی تنقیح کے بعد ویب آپشن کیلئے الگ تواریخ دی گئی ہیں جو ویب سائیٹ پر بتائی گئی اس کو ذیل میں شائع کیا جارہا ہے تاہم حیدرآباد / تلنگانہ کے امیدواروں کیلئے ریاستی تلنگانہ حکومت نے جو اقدامات کررہی ہے اس سے تنازعہ ہے اور ریاست تلنگانہ کے طلبہ کورس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی گئی تاہم طلبہ اور سرپرست 5 اگسٹ اور 7 اگسٹ تک اس ضمن میں باخبر رہے اور ذریعہ کونسلنگ داخلے حاصل کریں۔ ویب کونسلنگ کیلئے 7 اگسٹ تا 23 اگسٹ تک اسنادات کی تصدیق کے بعد ویب آپشن کی تواریخ یہ ہے ۔
To
From
To
From
04.09.2014
03.09.2014
40000
1
06.09.2014
05.09.2014
80000
40001
08.09.2014
07.09.2014
120000
80001
10.09.2014
09.09.2014
160000
120001
12.09.2014
11.09.2014
LAST++
160001
اے پی اسٹیٹ کونسل نے جو اعلامیہ شائع کیا اس میں صرف 7 اگسٹ سے آغاز اور مکمل تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ہے ۔ لہذا طلبہ اور سرپرستوں کو مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ حکومت کے اعلانات اور ویب سائیٹ کی تفصیلات / ہدایات کو ملاحظہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کریں ۔ ویب سائیٹ https://eamcet.nic.in ہے ۔ ویب کونسلنگ میں شرکت کیلئے امیدواروں کو سب سے پہلے اپنے رینک کے لحاظ سے دی گئی تاریخ کو تمام اسنادات کے ساتھ شخصی طور پر ہلپ لائن سنٹر سے رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوتا ہے پھر وہ اسکراچ کارڈ دیئے ہیں پھر اسکراچ کارڈ کو ویب آپشن کیلئے ویب پر مبنی کونسلنگ web Based Counselling میں شرکت کرنا ہوتا ہے اور ویب سائیٹ پر اپنے رینک کے لحاظ سے کالج کورس کا مختلف کالجس ، کورسز ، برانچس کیلئے ویب آپشن کرنا ہوگا ۔ دیئے گئے آپشن میں رینک کے لحاظ سے کسی کالج میں سیٹ الاٹ کی جاتی ہے اور الاٹمنٹ آڈر کی کاپی لے کر دی گئی تاریخ کو کالج سے رجوع ہو کر رپورٹ کرنا ہوتا ہے اس طرح کالج میں ویب کونسلنگ کے ذریعہ داخلے ہوتا ہے اس طرح طلبہ اور سرپرست ایمسٹ 2014 میں انجینئرنگ ڈگری کورسز بی اے ، بی ٹیک کے علاوہ بی فارمیسی میں داخلے کیلئے ذریعہ کونسلنگ کوشش کرسکتے ہیں ۔
EAMCET-14 انجینئرنگ کونسلنگ کا اعلامیہ ،APSCHE کے تحت جاری ۔ حیدرآباد / تلنگانہ کے طلبہ تذبذب کا شکار
اب ایمسٹ 2014 ء کی کونسلنگ میں تاخیر کے باوجود APSCHE کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد بھی دونوں ریاستوں کے حکومتوں کے رویہ کی وجہ طلبہ اور سرپرست تذبذب کا شکار ہیں ۔ اے پی کونسل کے اعلامیہ کو تلنگانہ کی حکومت ماننے تیار نہیں ہے ۔ آندھراپردیش کے حکومت 58:42 کے تناسب سے فیس ری امبرسمنٹ کی شرط رکھی ہے ۔ تلنگانہ میں مقامی اور 1956 ء کے بعد یہاں کا طلبہ کی فیس ری امبرسمنٹ لے سکتے ۔
دونوں ریاستوں کی حکومتوں کی وجہ طلبہ اور سرپرستوں کو دشواریوں
تلنگانہ اور آندھراپردیش کی ریاستی حکومتوں کے فیس ری امبرسمنٹ کے مسئلہ کی وجہ جہاں تاخیر ہوئی وہیں ان وجوہات کی بناء طلبہ اور سرپرستوں کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔ اب 7 اگسٹ قریب آرہی ہے اور کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ حکومتیں کوئی حل تلاش کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیم کو متاثر ہونے سے روکیں اور جلد عملی اقدامات کریں۔