EAMCET-2014 کے نتائج کے بعد طلبہ اور سرپرستوں میں تجسس

سال حال ایمسٹ کے نتیجہ میں نشانات 160 کے منجملہ بیالوجی 80 ، فزکس 40، کیمسٹری 40 اور انٹرمیڈیٹ اختیاری مضمون کے 600 کے منجملہ25 فیصد اور MPC کے بھی 160 کے محصلہ نشانات دے کر 100 ،Perceutile سے رینک دیا گیا اور ایمسٹ کے رینک اسٹیٹ رینک کے ساتھ لوکل ایریا رینک دیا گیا جس سے طلبہ اور سرپرستوں میں تجسس پیدا ہوگیا کہ داخلے کس میں ملے گا ۔ کونسا کورس اور کالج اچھے رہے گا ۔ اس کیلئے اپنے رینک کے لحاظ سے کونسلنگ شیڈول کو ملاحظہ کریں۔

ICET-2014 کے نتائج کا اعلان MBA اور MCA میں داخلے
ڈگری کے بعد MBA اور MCA میں داخلے کیلئے ICET-2014 کے نتائج کا کنوینر کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل نے 9 جون اعلان کردیا کامیابی کا تناسب 92.45 فیصد رہا ۔ ICET کے نتائج کے بعد رینک جاری کردیئے گئے اور اس سال اسٹیٹ فرسٹ رینک نے 181 نشانات حاصل کئے ۔ رینک کارڈ 17 جون تک ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اس کی کونسلنگ شیڈول کو قطعیت دی جارہی ہے ۔

عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری امتحانات کے نتائج میں تاخیر
عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری تین سالہ کورس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی کے نتائج میں سال حال کافی تاخیر ہوتی اور تاحال نتائج نہیں کئے۔ ڈگری وار نتیجہ کیلئے بے چینی ہیں یونیورسٹی حکام نتائج کو قطعیت دے رہا ہے ۔ امکان ہیکہ اندرون ایک دو یوم ڈگری نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ ڈگری کے بعد کئی انٹرنس امتحانات ہوچکے ہیں اور OUCET پی جی کیلئے جاری ہیں ۔
B.E/B.Tech ( میکانیکل / الکٹریکل ) امیدواروں کیلئے ملازمت سے مربوط ٹریننگ پروگرام
انجینئرنگ ڈگری کورس بی ای / بی ٹیک ہے امیدوار جنہوں نے میکانیکل / الکٹریکل برانچ سے کامیابی حاصل کی ہو ان میں Employbility کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے اور پرکیٹیکل عمل تربیت ناگزیر ہے اس کیلئے سیاست عابڈس پر اتوار 15 جون کو 3 بجے تا 5 بجے سمینار رکھا گیا ہے اس دو برانچ کے بعد ECE برانچ کے طلبہ 8520943280 پر نام درج کروائیں۔

HDLC انفو ٹکنالوجیز کی ایم بی اے اور انجینئرس کیلئے کم مدتی ٹریننگ
انجینئرنگ گریجویٹ اور یم بی اے امیدواروں کیلئے ایک ہفتہ اور تین ہفتہ کی ٹریننگ پروگرام HDLC انفوٹکنالوجیز نے شہر کے تین مقامات پر رکھا ہے ۔ اس کیلئے ہر منگل کو فری ڈیموکلاس ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7306999321 پر ربط پیدا کریں۔

BRAOU ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی BA/B.Com میں داخلے
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری سال اول بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان کامیاب اور انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل امتحان کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو ہے ۔ ہر اتوار کو رابطہ کلاسس ہوگی ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ لاڈبازار 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالٹی مینجمنٹ
ڈاکٹر ڈی ایس آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالٹی مینجمنٹ میں تین سالہ B.SC ( ہوٹل مینجمنٹ ) دو سالہ یم اے ٹورازم اور BBA چار سالہ کورس کے ساتھ دو سالہ PGDM میں داخلے کیلئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جون ہے ۔ www.nithm.ac.in
EAMCET کونسلنگ کیلئے شیڈول کے مطابق شرکت کریں
EAMCET کے رینک کے بعد طلباء اور سرپرست مضطرب ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ کونسلنگ کے شیڈول کا انتظار کریں اور تمام اسنادات ڈاکومنٹس کے ساتھ اپنے رینک کے مطابق شرکت کریں۔ کونسلنگ کی اطلاع نہیں دی جاتی صرف اخبارات میں شیڈول دیا جاتا ہے ۔ جنرل کونسلنگ ویب کونسلنگ اور میناریٹی کالجس کی علحدہ کونسلنگ اور SW IIکونسلنگ ہے ۔ اس کیلئے دفتر سیات پر بھی سشن رہے گا۔