Dr.BRAOU Open University امبیڈکر اوپن یونیورسٹی

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی جس کے اسٹڈی سنٹرس دونوں ریاستوںکے تمام 23 اضلاع میں ہیں اس یونیورسٹی میں سرٹیفیکٹ کورسس ، یو جی سطح کے ڈگری کورسس ، پی جی کورسس ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، ایم بی اے ، کے ساتھ یم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس ہیں ۔ یونیورسٹی نہ صرف یو جی سی مسلمہ ہے بلکہ Distance Education Council نئی دہلی سے مسلمہ ہے ۔

انڈر گریجویشن پروگرامس
B.A/B.Com/B.SC
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کے کورسس میں بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں دو طرح سے داخلے ہوتے ہیں ایک انٹرمیڈیٹ یا 10+2 یا اس کے مماثل کورس کامیاب امیدوار جس میں NOS نیشنل اوپن اسکول کے کورسس سینئر سکنڈری +2 کے مماثل ہے شامل ہے ۔ ان کورسس کے ذریعہ ڈگری کورس سال اول میں راست داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ دوسرا طریقہ اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) Eligibility Test ہے جس کیلئے اہلیت عمر کی بنیاد پر ہوتی ہے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہلیتی امتحان میں شریک ہو کر اس میں کامیابی کے بعد داخلے حاصل کرسکتے ہیں اور اہلیتی امتحان میں کامیابی کے بعد اس کی قدر Value چار سال تک کارآمد رہتی ہے ۔ اب جو امیدوار 2010 سے 2014 ء تک اگر اہلیتی امتحان کامیاب کرنے کے باوجود داخلہ نہ حاصل کئے تھے اب داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اب تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے ان ڈگری کورس کے سال اول میں داخلہ کا اعلان ہوچکا ہے ۔ تین سالہ ڈگری کورس کا ذریعہ تعلیم انگلش ، تلگو کے ساتھ اردو بھی ہے کورس کی میعاد کی تین سالہ ہے ۔ داخلہ کیلئے فارمس متعلقہ اسٹڈی سنٹرس میں جہاں داخلے کے خواہاں ہو داخل کرنا ہوگا اور اسٹڈی سنٹرس کی مکمل فہرست پتے معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.braou.ac.in ملاحظہ کریں۔

اہم تاریخیں ۔ شیڈول
فارمس کا آغاز 15-06-2014
تکمیل کردہ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 19 اگسٹ ہے ۔ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا نقد رقم یا کوئی اور طریقہ سے فیس قبول نہیں کی جائے گی ۔
Director
Student Services Branch
BRAOU
Road No. 46, Jubilee Hills
Hyderabad – 500033
اس طرح ڈگری سال اول میں داخلہ کیلئے مذکورہ بالا تواریخ تک انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اب اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کامیاب امیدوار فارم داخل کر کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

داخلے فارم اور فیس صرف آن لائن داخل کریں
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے فارم اور فیس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اے پی آن لائن سنٹر میں فیس داخل کرتے ہوئے ویب سائیٹ پر فارم بھی آن لائن داخل کریں ۔ اس میں اپنے قریبی اور پسند کا اسٹڈی سنٹر درج کریں ۔ فیس نقد رقم D.D یا کسی اور طریقہ سے نہیں داخل کرسکتے ہیں اور نہ ہی قبول کی جاتی ۔ اس طرح یہ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے داخلہ حاصل کر کے ڈگری کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ داخلہ کی معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ لاڈ بازار پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

040-24510012
اوپن یونیورسٹی ڈگری کا دوسرا اہلیتی امتحان
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، میں داخلے کیلئے سال حال اپریل 2014 ء کے اہلیتی امتحان کے نتائج کے بعد دوسرے اہلیتی امتحان کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس کے فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 جولائی ہے اور امتحان 20 اگسٹ کو رکھا گیا ہے ۔ جو امیدوار پہلے اہلیتی امتحان میں ناکام ہوئے ہو انہیں یہ موقع ہیکہ وہ اہلیتی امتحان میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی پر اس سال داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ ناکام امیدوار جن کی عمر 18 سال یا زائد ہو اس اہلیتی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کے تین سالہ کورس میں دو طرح سے داخلے ہیں اور یونیورسٹی نے سال گزشتہ سے اہلیتی امتحان میں دو دفعہ منعقد کرتا ہے اس طرح اب 20 جولائی تک فارم داخل کر کے 20 اگسٹ کو امتحان میں شرکت کریں ۔ اہلیتی امتحان دو پرچوں پر مشتمل ہے جو 100 ، 100 نشانات کا ہے دونوں میں کامیابی ضروری ہے ۔ پہلا پرچہ جنرل نالج ، انگلش اور دوسرا پرچہ زبان ، اردو ، ہندی یا تلگو میں کوئی ایک زبان سے لینا ہوگا ۔ اس طرح دونوں پرچہ میں کامیابی پر اہلیتی امتحان کے ذریعہ ڈگری میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔

B.A/B.Com/B.SC میں اس سال کیلئے داخلے
جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے اہلیتی امتحان پہلے کامیاب یا اب دوسرا اہلیتی امتحان میں کامیابی کے ذریعہ داخلے ہوگا یا پھر انٹرمیڈیٹ یا اس کے فائنل کورس کامیاب امیدوار بھی راست داخلے حاصل کرسکتے ہیں اس کی مزید معلومات کیلئے فون نمبر 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔