Dr.BRAOU Open University امبیڈکر اوپن یونیورسٹی

ایم اے حمید

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی جس کے اسٹڈی سنٹرس دونوں ریاستوںکے تمام 23 اضلاع میں ہیں اس یونیورسٹی میں سرٹیفیکٹ کورسس ، یو جی سطح کے ڈگری کورسس ، پی جی کورسس ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، ایم بی اے ، کے ساتھ یم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس ہیں ۔ یونیورسٹی نہ صرف یو جی سی مسلمہ ہے بلکہ Distance Education Council نئی دہلی سے مسلمہ ہے ۔

انڈر گریجویشن پروگرامس
B.A/B.Com/B.SC
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کے کورسس میں بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں دو طرح سے داخلے ہوتے ہیں ایک انٹرمیڈیٹ یا 10+2 یا اس کے مماثل کورس کامیاب امیدوار جس میں NOS نیشنل اوپن اسکول کے کورسس سینئر سکنڈری +2 کے مماثل ہے شامل ہے ۔ ان کورسس کے ذریعہ ڈگری کورس سال اول میں راست داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ دوسرا طریقہ اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) Eligibility Test ہے جس کیلئے اہلیت عمر کی بنیاد پر ہوتی ہے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہلیتی امتحان میں شریک ہو کر اس میں کامیابی کے بعد داخلے حاصل کرسکتے ہیں اور اہلیتی امتحان میں کامیابی کے بعد اس کی قدر Value چار سال تک کارآمد رہتی ہے ۔ اب جو امیدوار 2010 سے 2014 ء تک اگر اہلیتی امتحان کامیاب کرنے کے باوجود داخلہ نہ حاصل کئے تھے اب داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اب تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے ان ڈگری کورس کے سال اول میں داخلہ کا اعلان ہوچکا ہے ۔ تین سالہ ڈگری کورس کا ذریعہ تعلیم انگلش ، تلگو کے ساتھ اردو بھی ہے کورس کی میعاد کی تین سالہ ہے ۔ داخلہ کیلئے فارمس متعلقہ اسٹڈی سنٹرس میں جہاں داخلے کے خواہاں ہو داخل کرنا ہوگا اور اسٹڈی سنٹرس کی مکمل فہرست پتے معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.braou.ac.in ملاحظہ کریں۔

اہم تاریخیں ۔ شیڈول
فارمس کا آغاز 15-06-2014
تکمیل کردہ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 19 اگسٹ ہے ۔ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا نقد رقم یا کوئی اور طریقہ سے فیس قبول نہیں کی جائے گی ۔
Director
Student Services Branch
BRAOU
Road No. 46, Jubilee Hills
Hyderabad – 500033
اس طرح ڈگری سال اول میں داخلہ کیلئے مذکورہ بالا تواریخ تک انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اب اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کامیاب امیدوار فارم داخل کر کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔
اوپن یونیورسٹی کے ڈگری سال دوم ، سال آخر کی فیس
اوپن یونیورسٹی کے ڈگری سال دوم کی ٹیوشن فیس 2011 اور 2012 ء کے بیاچ کیلئے بغیر جرمانہ کے ادخال کی آخری تاریخ 10 اگسٹ اور 200 روپئے ہے ۔ یو جی سال آخر ( تیسرے سال ) کی فیس بغیر جرمانہ کے داخل کرنے کی آخری تاریخ 5اگسٹ اور 200 روپئے دیرینہ فیس کیساتھ 25 جولائی مقرر ہے ۔ اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسس میں داخلے حاصل کرلئے لیکن سال دوم یا سال آخر کی فیس داخل نہ کریں ان کو بھی ان تواریخ میں فیس داخل کرنے کی سہولت ہے ۔
LATERAL ENTRY
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں Lateral Entry کے تحت ڈگری سال دوم میں داخلہ کیلئے آخری تاریخ 8 اگسٹ مقرر ہے ۔

Re- Admission
دوبارہ داخلے
یو جی اور پی جی میں داخلے لے کر مقرر کردہ وقت میں اگر ڈگری مکمل نہ کئے ہو ان کو اب قواعد اور شرائط کے اعتبار سے I – Spell میں 30 اگسٹ دوبارہ داخلہ دیا جائے گا اس کیلئے مکمل تفصیلات Re – Admission کے فارم کے نمونہ کیلئے ویب سائیٹ www.braou.ac.in پر ملاحظہ کریں ۔ یہ سابقہ شیڈو ل کے مطابق ہے ۔

داخلے فارم اور فیس صرف آن لائن داخل کریں
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے فارم اور فیس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اے پی آن لائن سنٹر میں فیس داخل کرتے ہوئے ویب سائیٹ پر فارم بھی آن لائن داخل کریں ۔ اس میں اپنے قریبی اور پسند کا اسٹڈی سنٹر درج کریں ۔ فیس نقد رقم D.D یا کسی اور طریقہ سے نہیں داخل کرسکتے ہیں اور نہ ہی قبول کی جاتی ۔ اس طرح یہ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے داخلہ حاصل کر کے ڈگری کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ داخلہ کی معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ لاڈ بازار پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔