DIVAZEAجوبلی ہلز میں ملٹی برانڈ شوروم کا آغاز

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ملک کے پہلے بین الاقوامی معیار کے ملٹی برانڈ شوروم DIVAZEA کا 10 اکٹوبر کو روڈ نمبر 1 ، جوبلی ہلز روبرو چرنجیوی بلڈ بینک افتتاح عمل میں آیا ۔ اداکارہ سلونی نے انٹرنیشنل برانڈس کے ملبوسات کا مظاہرہ کیا جب کہ ملبوسات ، فٹ ویر اور کاسمیٹکس کا ماڈلس نے فیشن شو کے دوران مظاہرہ کیا ۔ ڈیوازیا شوروم کو ایف ایف سی نیویارک ریٹیل شوروم کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جہاں فیشن کی دنیا میں خواتین کے لیے تمام تر اشیاء بین الاقوامی معیار کے مطابق دستیاب رہیں گی ۔ رنجیت کمار برانڈ ڈائرکٹر ایف ایف سی نیویارک نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں فیشن ، روایات اور بین الاقوامی معیار ایک ساتھ چلتے ہیں ۔۔