DESIRE دو روزہ ڈیزائنر نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کی پریمیم ڈیزائنر نمائش DESIRE ، 29 اور 30 مارچ کو ہوٹل تاج کرشنا بنجارہ ہلز حیدرآباد میں منعقد ہورہی ہے ۔ اس نمائش کا افتتاح اداکارہ ارچنا ویدا نے کیا ۔ اس نمائش میں مختلف گلوبل فیشن ہاوزس سے 80 سے زائد ورلڈ کلاس ڈیزائنرس کے کلکشن کی نمائش و فروخت کی جارہی ہے ۔ اس نمائش کی آرگنائزر مسز انیتا اگروال نے جنہوں نے حیدرآباد میں ڈیزائنر نمائش کے رجحان کو شروع کیا ہے کہا کہ ڈیزائر نمائش ہمیشہ حیدرآبادیوں کے لیے خاص رہی ہے ۔ اس نے ہمیشہ منفرد ڈیزائنس پیش کیے ہیں ۔ اس نمائش میں روایتی اور عصری ڈریسیس کے کلکشن کو پیش کیا جارہا ہے ۔ اس مرتبہ ڈیزائنر نمائش میں کئی بڑے ڈیزائنرس کی جانب سے فیسٹو اینڈ برائیڈل کلکشن کو بھی پیش کیا جارہا ہے جس میں برائیڈل ڈیزائنس کے وسیع رینج کے علاوہ ڈائمنڈ جیولری ، فیشنبیل فٹ ویر اور مزید کئی چیزوں کی نمائش و فروخت کی جارہی ہے ۔۔