Desire تاج کرشنا پر ڈیزائنر نمائش

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کی پریمیم ڈیزائنر نمائش

DESIRE ، 14 تا 16 مارچ تاج کرشنا ، بنجارہ ہلز پر منعقد ہورہی ہے ۔ اس سہ روزہ نمائش کا افتتاح این کنونشن ، ہائی ٹیک سٹی پر عمل میں آیا ۔ جس میں اداکارہ ستیا نارائن اور دیگر مشہور اشخاص نے شرکت کی ۔ اس نمائش میں ملک کے 120 ماسٹر ڈیزائنرس ان کے پراڈکٹس جیولری ، گارمنٹس ، فٹ ویر ، پینٹنگس ، خوبصورت گھریلو ساز و سامان اور دستکاری اشیاء کی نمائش اور فروخت کررہے ہیں ۔ اس نمائش کی آرگنائزر مسز انیتا اگروال ہے ۔۔