حیدرآباد ۔ 26 مارچ (پریس نوٹ) ہندوستان کی پریمیم ڈیزائر نمائش
DESIRE 29 اور 30 مارچ کو ہوٹل تاج کرشنا، بنجارہ ہلز حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ ڈیزائر نمائش اس کے خوبصورت ڈیزائنس اور منفرد دلکشی کیلئے ایک مشہور نام ہے، جس نے نمائش کی دنیا میں اہم مقام پیدا کیا ہے۔ مسز انیتا اگروال نے جنہوں نے حیدرآباد میں ڈیزائر نمائش کے رجحان کو شروع کیا ہے، کہا کہ ڈیزائر نمائش ہمیشہ حیدرآبادیوں کیلئے خاص رہی ہے۔ اس نے ہمیشہ منفرد اور شاندار ڈیزائنرس کی پیشکش کی ہے۔ اس نمائش میں روایتی اور عصری ملبوسات کے وسیع تر کلکشن اور جیولری کی نمائش اور فروخت کی جائے گی۔