مخدومس بگ مال کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چارمینار کے قریب وسیع ترین ویڈنگ مال ’’ مخدوم بگ مال ‘‘ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ قدیم شہر کو ہائی ٹیک خریداری کا تجربہ حاصل ہوگا جس کا عرصہ سے انتظار تھا ۔ چارمینار کے قریب پرسکون اور خنک ماحول میں شادی اور متعلقہ تقاریب کے لیے تمام ملبوسات کی خریداری کی جاسکتی ہے ۔ خواتین کے لیے کھڑا ڈوپٹہ ، ساڑیاں

للت گیٹ پر وزیر اعظم کی خاموشی کے خلاف فلک شگاف نعرے

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے مرکزی وزراء سشما سوراج ، سمرتی ایرانی اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور مختلف تنازعات میں پھنسی ان خواتین کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ۔ پارٹی کی محاذی تنظیموں سے وابست

یونان کے بینک ایک ہفتے تک بند

ایتھنز ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) یونان کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے ہنگامی امدادی فنڈ میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے تمام بینک ایک ہفتہ تک بند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ یا نقدی کی قلت کی وجہ سے ملک کے مالیاتی نظام کو بچانے کے لیے یہ ’انتہائی ضروری‘ اقدام ہے۔حک

الشباب جنگجوؤں کے عملہ میں کئی فوجی ہلاک

موگادیشو۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) شباب جنگجوؤں نے کسماپو کے علاقہ میں زبردست حملہ کردیا جس میں متعدد صومالی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ حملہ القاعدہ سے مربوط شورش پسندوں کی جانب سے تازہ ترین حملہ تھا۔ اتوار کو کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جہاں کسماپو میں شباب جنگجو حاوی نظر آرہے تھے۔ جنگجوؤں نے متعدد افراد کے سر قلم کردیئے اور وہا

نیپال کے نئے دستور کا مسودہ اسمبلی میں پیش

کھٹمنڈو ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے ڈرافٹنگ کمیٹی نے آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے عرصہ دراز سے زیرالتواء ملک کا پہلا دستور مرتب کیا جسے اگر منظوری مل گئی تو اس کے بعد نیپال کو ایک سیکولر اور ہمہ ثقافتی ملک کی حیثیت سے ایک نئی شناخت حاصل ہوگی۔ آج دستور کے مسودہ کو 601 رکنی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی نے ڈرافٹنگ کمیٹی کو دستور ک