سائبرآباد پولیس کے پاسپورٹ ویریفکیشن طریقہ کار کی مقبولیت

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی جانب سے شروع کردہ پاسپورٹ ویریفکیشن نظام پر جہاں ایک طرف ملک بھر میں عمل آوری کی تیاریاں جاری ہیں وہیں ڈی جی پی ریاست تلنگانہ نے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اس پراجکٹ کو وسعت دینے اور اس پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس خصوص میں 5 روزہ تربیت پروگرام برائے پاسپورٹ ویریفکیشن کا آغاز سائبر

انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد رشید صدیقی علوی ولد جناب نثار احمد علوی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد درگاہ احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں پڑھائی گئی ۔ تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ تین صاحبزادے اور دوصاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کے برادران میں جناب حبیب احمد

بلندی سے گرکر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاقہ میں بلندی سے گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ پرکاش جو پیشہ سے چوکیدار تھا ملک پیٹ میں رہتا تھا ۔ وہ ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ بلندی سے مشتبہ طو رپر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔