دہلی میں 4تا 6 اپریل آر ایس ایس ‘ ملحقہ تنظیموں کا قومی کنونشن

نئی دہلی 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کی جانب سے دارالحکومت دہلی میں 4 تا 6 اپریل سہ روزہ قومی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں آر ایس ایس کی ملحقہ تنظیمیں شرکت کرینگی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ کنونشن آر ایس ایس کی طاقت کے مظاہرہ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس اجلاس کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ اور اپنے والینٹرس کو ملک بھ

بہار میں بھی طوفان باد و باراں کئی مقامات پر زبردست بارش

پٹنہ 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں 50 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد یہاں در جہ حرارت میں کمی آئی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ریاست میں کئی مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں حالانکہ عوام کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے لیکن اس سے فصلوں کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ پٹنہ میں 18 ملی

این ایس اے کے باب داخلہ میں کار گھسانے کی کوشش ‘ ایک شخص ہلاک

فورٹ میڈے ( امریکہ ) 30 مارچ ( اے پی ) نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کے باب الداخلہ میں آج دو افراد نے ایک کار گھسانے کی کوشش کی جسکے بعد وہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک شخص اس میں ہلاک ہوگیا ۔ ابتدائی اطلاعات میں دو عہدیداروں کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ۔ ایف بی آئی کی ایک ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے تعلق نہیں رکھتا ۔ دو عہدیداروں ن

صنعا پر بمباری کا سلسلہ جاری

صنعا 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )عرب اتحادی جنگی طیاروں نے پانچویں دن بھی مسلسل یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے جاری رکھے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات 9 بجے سے جنگی جیٹ طیاروں کی گھن گرج سنائی دے رہی تھی اور یہ سلسلہ دیر گئے تک جاری رہا۔ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے باغیوں کی خودسپردگی تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدر عبدالرب م

حملوں میں 45 افراد ہلاک ‘ انٹرنیشنل آرگنائزیشن

صنعا 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے آج کہا کہ شمال مغربی یمن میں بے گھر افراد کیلئے قائم کیمپ پر کئے گئے ایک فضائی حملے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تنظیم کے ترجمان جوئیل مل من نے کہا کہ اس حملہ میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 65 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ قبل ازیں ڈ

ہندوستانیوں کو لانے ائر انڈیا کی پہلی پرواز روانہ

نئی دہلی 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایر انڈیا کی پہلی پرواز آج یمن کیلئے روانہ ہوئی جہاں حکومت ہند نے بدامنی کی صورتحال کے پیش نظر پھنسے ہوئے تمام ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ A320 ایر بس آج دہلی سے براہ مسقط ‘صنعا روانہ ہوئی ۔ ہندوستان نے صنعا کیلئے دن میں تین گھنٹے پروازیں جاری رکھنے کی اجازت حاصل کرلی ہے ۔ وزیر خارجہ

بلدیہ کا بجٹ حقیقت سے بعید ، عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بلدی عہدیدار حقیقت سے بعید بجٹ پیش کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ گذشتہ 5 برسوں کے دوران مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے شہر میں ترقیاتی کاموں پر صرف 3304 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں جب کہ اعلانات کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان 5 برسوں کے دوران بلدیہ نے 10 ہزار 432 کروڑ کے ترقیاتی کاموں و بجٹ کی

ای پاس پر کئی کالجوں کے نام حذف،درخواستوں کے آن لائن ادخال میں طلبہ کو مشکلات

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کے لیے درخواستوں کے ادخال میں طلبہ اور اولیائے طلبہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ اسکالر شپس کے لیے ای پاس پر تعلیمی اداروں کے ناموں کا اندراج ضروری ہے ۔ جن تعلیمی اداروں کا نام فہرست میں موجود ہے ان کے طلبہ کی درخواستیں قبول کی جارہی ہیں ۔

جگدیش ریڈی معاملہ میں لوک آیوکت کی ٹی آر ایس حکومت سے اظہار ناراضگی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : آندھرا پردیش لوک آیوکت جسٹس سبھاشن ریڈی نے کانگریس قائد اور سابق ایم پی پونم پربھاکر اور رکن اسمبلی سمپت کمار کی جانب سے وزیر برقی جی جگدیش ریڈی کے خلاف جب وہ تعلیم کا قلمدان رکھتے تھے تو ریاست میں خانگی انجینئرنگ طلبہ کو فیس ری ایمبرسمنٹ کی اجرائی کے سلسلہ میں کرپشن کے الزامات پر داخل کی گئی ایک د

ہوٹل تاج کرشنا میں ڈیزائر ڈیزائنر ایگزیبیشن

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈیزائر ڈیزائنر ایگزیبیشن کا ہوٹل تاج کرشنا بنجارہ ہلز میں یکم تا2 اپریل انعقاد عمل میں آئے گا ۔ ڈیزائر ایگزیبیشن کی خصوصیات یہ ہیں کہ ماہر ڈیزائنر پروڈکٹس جیسے زیورات ، گارمنٹس ، فٹ ویر ، پینٹنگ ، گھریلو استعمال کی اشیاء اور دستکاری اشیاء وغیرہ 80 ماہر ڈیزائنر کی جانب سے پیش کئے جارہے ہیں ۔ مزید تفصی

ویکن انڈیا نیٹ ورک کا اسمارٹ سہولتوں والا ڈسٹ بن متعارف

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : موجودہ دور ٹکنالوجی پر منحصر ہے اور لوگ ان دنوں اسمارٹر ہیں ۔ ویکن انڈیا نیٹ ورک ’اسمارٹ بن ‘ کے افتتاح کے موقع پر مدعو کرتا ہے ۔ جو اسمارٹ فیچرس اور سہولتوں کے ساتھ نئی ٹکنالوجی کا ڈسٹ بن ہے جو ایک ڈسٹ بن ہے ، لیکن ڈسٹ بن کی طرح نہیں ۔ اس میں کئی ایک خصوصیات موجود ہیں ۔ یہ آپ کی پسند کے مطابق سہولت دیت

تین خواتین سمیت کمسن لڑکی کی خودکشی کے مختلف واقعات

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں 3 خواتین سمیت ایک کمسن لڑکی نے خودکشی کرلی۔ گولکنڈہ کے علاقہ ریشم باغ میں 25 سالہ سکینہ بیگم جو شیخ عمران کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی تاہم اس خاتون کا شوہر عمران بھی جھلس گیا جو اپنی بیوی کو بچانے کی ک

مالی پریشانی و خرابی صحت سے پریشان دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ اور ایل بی نگر حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ وجئے کمار جو پیشہ سے لیبر تھا لوک آیوکت کالونی بڑنگ پیٹ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطاقب 24

سرکاری ملازمت دلانے کے بہانے عوام سے رقم لوٹنے کا واقعہ

شمس آباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد رورل پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے شخص کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ تفصیلات کے بموجب چندرا مولی ساکن پرانا شہر جو گذشتہ چند دن قبل شمس آباد کے موضع اونت پلی آیا اور وہاں سوریہ چندرا شرما سے سرکاری ملازمت دلانے کے بہانے پانچ ہزار روپئے حاصل کیا اور غائب ہوگیا ۔ جس کے بعد س