درخت سے گر کر ہلاک

حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) ڈنڈیگل کے علاقہ میں درخت سے پھل توڑنے کے دوران مشتبہ طور پر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ شنکر جو پیشہ سے کسان تھا پریم پور علاقہ میں رہتا تھا کل وہ مکان واپس نہیں آیا تھا اور آج مردہ پایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ آم توڑنے گیا تھا اور درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

کابینہ کی تشکیل پر چندر شیکھر راؤ کا غور و خوض جاری

حیدرآباد 30 مئی ( آئی این این ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر اور تلنگانہ کے نامزد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ابھی اپنی کابینہ میں شامل کئے جانے والے ارکان کے تعلق سے قطعی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ حلف برداری کے تعلق دو امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ پہلا امکان ہے کہ وہ 2 جون کو راج بھون میں چھ وزرا ک

چندرا بابو نائیڈو کی وزیر اعظم و دیگر وزرا سے ملاقاتیں

حیدرآباد۔/30مئی، ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم و منتخب چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے آندھرا پردیش ریاست کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مودی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو صنعتی مراعات دینے چاہئیں جس طرح اترکھنڈ اور ہماچل

لال دروازہ کو ہرا کردینے کی تقریر اکبر اویسی کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت

حیدرآباد۔/30مئی( سیاست نیوز) 2004 عام انتخابات کے دوران ’ لال دروازہ کو ہرا دروازہ ‘ بنادینے والی تقریر کرنے والے مجلسی رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کے خلاف فوجداری کارروائی چلانے کیلئے محکمہ قانون نے سٹی پولیس کو اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے بموجب 2 اپریل 2004 میں چندرائن گٹہ میں واقع گرانڈ سرکل ہوٹل کے قریب منعقدہ جلسہ سے خطاب میںاکبر ا

انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ نورین فاطمہ زوجہ جناب سید مبارز الدین قطب بنت مجاہد علی انور مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد عشاء مسجد آغا داؤد صاحب قبلہ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین مسجد کے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9885398098 ۔ 09986054616 پر ربط کریں ۔۔

مذہبی خبریں

واقعہ معراج توحید ، رسالت پر ایمان لانے کی دعوت
جلسہ شب معراج سے مولانا صادق محی الدین فہیم کا خطاب

ریاست کی تقسیم کا عمل خوشگوار انداز میں مکمل ہوگا

حیدرآباد۔/30مئی، ( سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کا عمل خیرخوبی کے ساتھ مکمل ہوجائے گا اور عوام چاہے اُن کا تعلق کسی علاقے سے ہو تلنگانہ میں محفوظ ہوں گے۔ گورنر آج نئی دہلی کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور دوسروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کے دو

سکریٹریٹ میں تلنگانہ اور سیما آندھرا ملازمین کے درمیان کشیدگی

حیدرآباد۔/30مئی، ( سیاست نیوز) ریاستی سکریٹریٹ میں آج تلنگانہ اور سیما آندھرا ملازمین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ملازمین کیلئے سکریٹریٹ میں مختص ایک عمارت پر قبضہ حاصل کرنے کیلئے دونوں علاقوں کے ملازمین کی یونینوں میں اختلافات پیدا ہوگئے جس کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔ ملازمین کی یونین کی جو عمارت سکریٹریٹ میں واقع ہے اس میں تلنگانہ

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ترقی پر مسلمانوں کی غربت کا خاتمہ

حیدرآباد۔/30مئی، ( سیاست نیوز) اسیپشل آفیسر وقف بورڈ جناب شیخ محمد اقبال (آئی پی ایس ) نے کہا کہ اگر حکومتیں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ترقی کے سلسلہ میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں تو مسلمانوں کی غربت کا خاتمہ اور تعلیمی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ریاست میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلہ میں تمام اضلاع کے وقف انسپ