شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بے روزگار شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40سالہ ایم آمندا نے خودسوزی کرلی ۔

ٹرین حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گورہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ جس کے سبب اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا ۔

ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حبیب نگر پولیس نے دھوبی گھاٹ علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ عبدالغفار جو افضل ساگر علاقہ کا ساکن تھا کل رات پولیس نے اس شخص کی نعش کو مشتبہ حالت میں دستیاب کرلیا اور واقعہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

یمن میں خودکش کار بم دھماکہ ،تین فوجی ہلاک

عدن 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )شمالی یمن کے شہر عدن میں صیانتی ہیڈ کوارٹرس کو نشانہ بناکر ایک خودکش کار بم دھماکہ کیا گیا جس کی وجہ سے کم از کم تین فوجی ہلاک ہوگئے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے آج کہا کہ یہ کار عدن کے صیانتی دفاتر کے باب الداخلہ سے ٹکرا کر سحر کے وقت دھماکہ سے پھٹ پڑی جس سے کم از کم تین فوجی ہلاک اور دیگر کئی فوجی زخمی ہوگئے ۔ شبہ

برقی شاک سے ہلاک

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ ڈی شیوا جو جعفر گورہ کاروان علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ترکاری فروش تھا ۔ آج صبح وہ اپنے مکان کی چھت پر لوہے کی سلاخ سے کپڑے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ برقی ہائی ٹنشن تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے باٹا سنگارم علاقہ سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد کی ہے ۔ پولیس کے مطابق 20 تا 25 سال کے درمیان عمر والی اس خاتون کی شناخت کیلئے پولیس نے کوشش کا آغاز کردیا ہے ۔ جس کو مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق سروے نمبر376 باٹا سنگارم مضافات میں کھلی اراضی سے خا

درگاہ حضرت عباد اللہ شاہؒ باغ جہاں آراء کی بے حرمتی کے خلاف درخواست

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : درگاہ حضرت عباد اللہ شاہ صاحبؒ باغ جہاں آراء کے تحت جو وسیع و عریض قبرستان ہے متعلقہ رکن اسمبلی کی ہدایت پر عظیم تر مجلس بلدیہ نے اس کے ایک حصہ میں آر سی سی عمارت تعمیر کردی ہے اور کمیونٹی سنٹر کے نام پر تعمیر کی گئی اس عمارت کے نچلے حصہ میں 5 ملگیات کی تعمیر کی جارہی ہے جب کہ پہلی منزل پر چھت ڈالدی گ

عام معافی کے بعد میانمار میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ،حکومت کا ادعا

یانگون 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )میانمار نے آج اعلان کیا کہ اس کی جیلوں میں اب کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ۔ عام معافی کے اعلان کے بعد صدر میانمار کے تمام ناراض قیدیوں کو سال کے اختتام تک رہا کرنے کے عہد کی تکمیل ہوگئی ہے ۔ڈرامائی اصلاحات کے نتیجہ میں آج بیسیوں قیدی رہا کردیئے گئے ۔ان اصلاحات کے نفاذ کا آغاز 2011 میں ہوا تھا جس کے نتیجہ میں سا

جناب زاہد علی خاں کی ملی سماجی خدمات کو خراج تحسین

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی نامپلی جناب محمد رحیم اللہ خاں نیازی کی قیادت میں حلقہ نامپلی ٹی آر ایس قائدین کا ایک وفد آج شام ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کی اور روزنامہ سیاست کی جانب سے جاری مہم مسلمان سادگی سے شادی کریں ۔ شریعت محمدی کے مطابق مساجد میں نکاح کریں، اسراف و شادیوں میں لاک

میلاد النبیؐ کا پیام ابنائے وطن تک پہنچانے کی ضرورت

حیدرآباد۔31ڈسمبر(سیاست نیوز) سرکاردوعالم صلی اللہ وعلیہ سلم کی میلاد اس طرح منائیں کہ ہمارے آقاؐ جو تمام عالموں کے لئے رحمت بناکر دنیا میں بھیجے گئے تھے آپؐ کی رحمت کی ٹھنڈک کو دیگر ابنائے وطن بھی محسوس کرسکیں۔ رکن ریاستی پبلک سرویس کمیشن جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس ( ریٹائرڈ ) نے ایچ اے ایس انڈیا کے دفتر واقع حسینی عالم میں میلا

ابو ظہبی میں ہندوستان کے نئے سفیر کی آمد

دبئی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے لئے ہندوستان کے نئے سفیر اپنے عہدہ کا جائزہ لینے ابو ظہبی پہنچ گئے ۔ٹی پی سیتا رام کو متحدہ عرب امارات میں حکومت ہند نے گذشتہ ماہ ہندوستان کا نیا سفیر نامزد کیا تھا ۔ توقع ہے کہ وہ اپنے دستاویزات صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید اننہیان کو جلد ہی پیش کریں گے ۔ 57 سالہ کیرالا کے متو

ایڈیٹر سیاست کی سماجی خدمات کو خراج تحسین

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : سیاسی ، سماجی و رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کو لندن کی سرزمین پر ورلڈ پیس اینڈ پراسپرٹی ایوارڈ اور دبئی میں ملی خدمات و بے جا رسومات کی مہم کے ضمن میں ایوارڈ کے دئیے جانے پر تہنیتی تقریب گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست ( عابڈز ) پر منعقد ہوئی ۔ جناب زاہد علی حاں کو

علیحدہ تلنگانہ کیلئے جدوجہد میں تیزی پیدا کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے علحدہ ریاست کے قیام کی جدوجہد میں تیزی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے جے اے سی کی کل کی گئی نمائندگی کے بعد صدر نشین پروفیسر کودنڈا رام نے آج احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کودنڈا رام نے کہا کہ شرائط کے بغیر تل