حکومت ہند کے ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی کے تحت بھابار اٹامک ریسرچ سنٹر ٹریننگ اسکولس چلائے جاتے ہیں جن میں انجینئرنگ گریجویٹس B.E/B.Tech اور سائنس پوسٹ گریجویٹ M.SC امیدواروں کا تقرر بحیثیت سائنٹفک آفیسر کیا جاتا ہے ۔ DAE ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی ہر سال BARC ٹریننگ اسکولس کے ذریعہ سائنٹفیک آفیسر کے تقررات کرتا ہے ۔ BARC ٹریننگ اسکولس نے سال 2015 – 16 کے سشن کا اعلامیہ جاری کیا ہے اس ٹریننگ پروگرام کی تکمیل کے بعد گروپ A سائنٹفیک آفیسرس زمرہ جس کا پے بانڈ 156000 – 39100 اور گریڈ پے 15400 اس طرح جملہ 61 ہزار روپئے ماہانہ مشاہیرہ پر تقرر ہوگا ۔ اس میں 7 ویں سنٹرل پے کمیشن کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔ اس کے علاوہ دیگر سرکاری مراعات جو حکومت ہند کے سرکاری ملازمین کیلئے ہوتے ہیں وہ دیئے جائیں گے ۔ ٹرینی سائنٹفیک آفیسرس جو اس ٹریننگ پروگرام کو مکمل کرینگے وہ اعلی تعلیم M.Tech یا M.Phil میں ہومی بھابا نیشنل انسٹی ٹیوٹ HBNI میں داخلے کے اہل ہونگے اور ان سائنٹفیک آفیسرس کو محکمہ DAE Ph.D کے مواقع بھی فراہم کرے گا جو پروفیشنل کیریئر کا حصہ ہے اس طرح اعلی تعلیم روزگار کے حصول کے ساتھ کرسکتے ہیں اور ڈاکٹریٹ تک کرنے کا موقع ہے ۔
OCES-2015 اسکیم I ایک سالہ
ٹریننگ پروگرام
B.E/B.Tech انجینئرنگ گریجویٹ یا سائنس پوسٹ گریجویٹ MSC امیدواروں کیلئے اس اسکیم کے تحت ایک سالہ ٹریننگ پروگرام رہے گا ۔ یہ ٹریننگ ملک کے ذیل کے مقامات بشمول حیدرآباد میں ہوگا ۔
– BARC ممبئی
– IGCAR کالپم
RCAT ۔ اندور
NCF ۔ حیدرآباد
AMD ۔ حیدرآباد
ٹرینی سائنٹفیک آفیسر کیلئے دوران ٹریننگ میں ماہانہ 20 ہزار روپئے Stipend اور کتابوں کا الاؤنس 10 ہزار روپئے دیا جائے گا ۔
DGFS – 2015 اسکیم II
DGFS اسکیم II کے تحت انجینئرنگ گریجویٹ B.E/B.Tech یا فزکس پوسٹ گریجویٹ M.SC امیدوار اہل ہیں اس ٹریننگ کے انسٹی ٹیوٹ ہیں ۔IIT دہلی ، ممبئی ، گوہاٹی ، کانپور ، گھر گھپورم مدراس ، رورکی اور BHU وارانسی ، NIT رورکھیلا اور ICT انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی ممبئی اس کیلئے Online Test مارچ 2015 میں ہوگا ۔
انٹرویو حیدرآباد اور ممبئی میں ہوگا
پہلے مرحلہ میں کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کیلئے انٹرویو حیدرآباد اور ممبئی میں رکھا جائے گا ۔ قطعی انتخاب پہلے مرحلے کے امتحان اور انٹرویو میں مظاہرہ پر ہوگا ۔ آن لائن فارم داخل کرنے اور تفصیلات معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.barconlineenam.in ملاحظہ کریں ۔ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا ۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 فبروری مقرر ہے اور GATE سے اسکور کو Uploading کی آخری تاریخ 27 مارچ 2015 ہے ۔ انجینئرنگ گریجویٹ اور سائنس پوسٹ گریجویٹ امیدوار ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کرتے ہوئے فارم داخل کریں۔
SSC میٹرک امیدواروں کیلئے پوسٹل ڈپارٹمنٹ میں پوسٹ مین کی جائیدادیں
محکمہ پوسٹ اے پی سرکل حیدرآباد میں پوسٹ مین کی 291 جائیدادیں اور Mail گارڈ کی 10 جائیدادوں پر تقررات کیلئے ایس ایس سی / میٹرک کامیاب امیدوار جن کی عمر 18 سال تا 27 سال کے درمیان ہو درخواست آن لائن طلب کی ہے ۔ پوسٹ مین کی جائیدادوں میں عام زمرہ OC میں 172 ، اور OBC میں 42 اور PH زمرہ میں 8 جائیدادیں بتائی گئی ہیں اس کیلئے فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور آخری تاریخ 16 فبروری ہے اور 16 جنوری سے فارم آن لائن شروع ہوچکا ہے ۔ www.appost.in اس کی معلومات اور رہبری کیلئے میٹرک امیدوار دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس کے جگر ہال میں شام 5 بجے تا 7 بجے رجوع ہو فارم رجسٹریشن صرف آن لائن ہے ۔ اس طرح دسویں / ایس ایس سی کسی بھی مسلمہ بورڈ کے امیدوار کیلئے حکومت ہند کے پوسٹ ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کا موقع ہے ۔امیدوار کی عمر 16-02-2015 کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ انتخاب کے بعد امیدوار کا Pay 5200 – 20,200 & Grade Pay 2000 ہے ۔ اس طرح ان کی تنخواہ 25 ہزار سے زائد رہے گی ۔