CSIR کونسل آف سائنیٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے سال میں دو دفعہ UGC یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اشتراک جو اہلیتی امتحان ہوتا ہے وہ مشترکہ CSIR , UGC برائے جونیر ریسرچ فیلو شپ JRF اور اہلیت برائے لکچر شپ ہے یہ امتحان ملک گیر سطح پر 21 جون 2015 ء کو مقرر ہے ۔ یہ امتحان MCQ ہوتا ہے تمام سوالات آبجیکیوٹائپ نوعیت کے Multiple Choice Question ہوتے ہیں ۔ CSIR کے HRD گروپ کے اگزامینشن یونٹ نے اس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے اور اس امتحان میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔
اہم تاریخیں ۔ شیڈول
آن لائن فارم کے ادخال کا آغاز 13-02-2011
فیس ذریعہ چالان داخل کرنے کی آخری تاریخ 11-03-2015
آن لائن فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 12-03-2015
اس کے ہال ٹکٹ کی اجرائی جون کے پہلے ہفتہ میں ہوگی اور اس کا نتیجہ ستمبر / اکٹوبر 2015 ء میں جاری ہوگا اور جونیر ریسرچ فیلو شپ کیلئے دو سال تک کارآمد رہے گا ۔
مضامین جن میں امتحان ہوگا
1- Chemical Sciences
2- Life Sciences
3- Mathamatis
4- Physical Sciences
5- Earth/ A.C.P Sciences
اور انجینئرنگ سائنس مضامین شامل ہیں جن میں یہ امتحان رہے گا ۔
تعلیمی قابلیت / اہلیت
امیدوار کی تعلیمی قابلیت B.E/B.Tech ، بی فارمیسی ، ایم ایس سی کم از کم 55 فیصد نشانات سے کامیابی ہو اور 10+2+3 کے بعد پی جی کے امتحان میں شریک ہورہے وہ RA – Result waited Aکے تحت امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ B.SC ( آنرس ) اور 4 سالہ BS کورس کامیاب امیدوار بھی اہل ہیں ۔ بیاچلر ڈگری کامیاب امیدوار اگر انٹگرئیڈ Ph.D پروگرام میں داخلہ کیلئے رجسٹریشن کئے ہو تو وہ بھی اہل ہونگے ۔ امیدوار کی عمر JRF ( NET) کیلئے 28 سال سے کم ہو جو 01-09-2015 کے مطابق دیکھی جائے گی ۔
امتحان کی تاریخ اور پرچہ
CSIR نے Single Paper MCQ پر مبنی امتحان مذکورہ بالا چھ مضامین کیلئے رکھا ہے جس کے نشانات 200 رہیں گے اور یہ امتحان دو سشن میں رہے گا ۔ صبح کا سیشن 9 بجے تا 12 بجے ۔ دوپہر کا سیشن 2 بجے تا 5 بجے وقت تین گھنٹے ۔ اعلامیہ میں صرف ایک ہی شیڈول دیا گیا تاہم مضمون واری شیڈول برائے امتحان کا بعدازاں اعلان کیا جائے گا ۔ جوابات OMR جوابی شیٹ پر کرنا ہے ۔ امیدوار کو امتحان ہال سے ڈھائی گھنٹے قبل باہر جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور امیدوار کو امتحانی مرکز سے وقت مکمل ہونے کے بعد جانے کی اجازت ہوگی اور سوال بُک لٹ ممتحن کے حوالہ کرنا ہوگا ۔
امتحان کا نصاب
سوالی پرچے کو تین حصوں میں منقسم کیا گیا جو ( A, B, & C ) ہیں جس میں پہلا حصہ Part – A سب کیلئے مشترکہ ہوگا ۔ دوسرا پارٹ B اور پارٹ C متعلقہ مضمون کا رہے گا مکمل نصاب طریقہ امتحان ویب سائیٹ www.csirhrdg.res.in پر دستیاب ہے ۔ امتحانی مراکز ملک کے 26 اہم شہروں میں ہیں جن میں حیدرآباد اور گنٹور بھی شامل ہے امیدوار فارم آن لائن داخل کرتے ہوئے اپنے پسند کے اور قریبی مرکز کو OPT کریں جس مقام پر ان کا امتحانی مرکز بنایا جائے گا اور کسی کو امتحانی مرکز بدلنے یا تبدیل کرنے کیلئے آخری تاریخ 20 اپریل رکھی گئی ہے ۔
امتحان میں شرکت کیلئے مقررکردہ فیس
CSIR – JRF کے اس امتحان میں شرکت کیلئے فارم داخل کرنے سے قبل مقرر کردہ فیس ملک بھر کے انڈین بنک کے کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں ۔ ذریعہ نقد رقم فیس جمع کر کے فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں فیس عام زمرہ کیلئے ایک ہزار روپئے OBC کیلئے 500 روپئے اور SC/ST اور معذورین کیلئے 250 روپئے مقرر ہے ۔
فارم صرف آن لائن داخل کریں
اہل اور خواہشمند امیدوار فارم کو آن لائن داخل کرنے کیلئے CSIR کے HRDG گروپ کونسلنگ کریں ۔ www.csirhrdg.res.in امیدوار فارم کو آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات ، اہم نکات کا بغور مطالعہ کریں مضمون کوڈ مرکز کوڈ کو برابر تحریر کریں۔ امیدوار فارم داخل کرنے ہدایات ملاحظہ کریں اور ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے بعد ویب سائیٹ www.csirhrdg.res.in امیدوار مذکورہ بالا ویب سائیٹ پر فارم داخل تمام امیدواروں کو فہرست کو 15 مئی 2015 ء کے بعد ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔