CMAT – 2015 AICTE کامن مینجمنٹ ایڈمشن ٹسٹ

AICTE آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن جو حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار موقف رکھنے والا ادارہ ہے ۔ یہ ملک بھر کے تمام ٹیکنیکل پروفیشنل کالجس کا نہ صرف نگرانکار بلکہ ان کو مسلمہ حیثیت بھی فراہم کرتا ہے ۔ اس کونسل کے تحت قومی سطح پر مینجمنٹ کورسز میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان رکھا جاتا ہے جو CMAT – Comman Management Admission test ہے اب تعلیمی سال 2015 – 16 کیلئے اس کا انعقاد پہلے مرحلہ میں فبروری 2015 میں رکھا جارہا ہے ۔

CMAT – 2015-16 کا شیڈول ۔ اہم تاریخیں
آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 05-01-2015
پرنٹ آوٹ ہال ٹکٹ کا آغاز 30-01-2015
CBT کمپیوٹر پر مبنی امتحانات 19 فبروری تا 22 فبروری 2015
امتحان کے اوقات 9.30 بجے تا 12.30بجے ، 2.30 بجے تا 5.30 بجے
نتائج کا اعلان 25-03-2015
اسکور کارڈ پرنٹ آوٹ حاصل کریں 25 مارچ تا 25 اپریل 2015

تعلیمی قابلیت / اہلیت
کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار یا ایسے امیدوار جو اب ڈگری سال آخر کا امتحان لکھنے والے ہو اور گریجویشن کورس 10+2+3 سطح پر دیکھا جائے گا ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل ہدایات ، تعلیمی قابلیت ، شرائط اور اہلیت کو بغور ملاحظہ کریں فارم کو صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ ہدایات / تفصیلات کیلئے اور فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے ویب سائیٹ www.aicte-cmat.in ہے ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرتے وقت امتان کیلئے تین تاریخیں اور تین مختلف شہروں کا انتخاب کرسکتا ہے اور ترجیحی بنیاد پر امیدوار کو امتحانی مرکز اور تاریخ دی جائے گی ۔ الاٹمنٹ پہلے آؤ اور پہلے پاؤ اساس پر رہے گا اور اس کا انحصار امیدواروں کی تعداد پر رہے گا ۔

داخلے کا طریقہ کار
امتحان میں شرکت اور کامیابی کے بعد داخلہ کے طریقہ کار کے مطابق ہر ریاست کو ان کے متعلقہ امیدواروں کی میرٹ لسٹ فراہم کردی جائے گی جو سنٹرل کونسلنگ کے ذریعہ ہوگی اس کے ذریعہ MBA میں داخلے کے اعلامیہ پر اسکور دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ میں – B اسکولس کے PGDM پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان مینجمنٹ میں داخلہ دیا جاتا ہے ۔امتحان میں شرکت کی فیس 1400 روپئے عام زمرہ کیلئے اور SC/ST اور PH زمرہ کیلئے 700 روپئے مقرر کی گئی ہے جو ویب سائیٹ سے چالان کاپی حاصل کرتے ہوئے ذریعہ چالان بنک میں ادا کرسکتے ہیں ۔ چالان کے بعد کسی بھی SBI برانچ میں فیس داخل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ نٹ بنکنگ کی بھی سہولت ہے ۔
www.aicte-cmat.in

امتحان کے مراکز CBT
امتحان اگرچہ کہ کمپیوٹر پر مبنی ہے ۔ بغیر پن ، پیپر ، پنسل کے صرف CBT – Computer Based Test ہے لیکن AICTE نے اس کیلئے ملک کے تمام اہم شہروں میں اس کے امتحانی مراکز بناتے ہیں جن میں حیدرآباد شامل ہے ۔ امیدوار ویب سائیٹ پر امتحانی مراکز کی فرہست دیکھتے ہوئے اپنے قریبی تین شہروں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔AICTE کی مکمل تفصیلات کیلئے رابطہ کا پتہ ویب سائیٹ اور ای میل آئی ڈی ہے ۔
www.aicte-cmat.in
Email:customercare@aicte-cmat.in
AICTE
All India Council for Technical Education
7th Floor, Chanderlok Building
Janpath
New Delhi – 110001
011-23724151

قومی سطحی ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ
CTET – 2015
ًB.Ed اور ڈی ایڈ امیدواروں کیلئے قومی سطح پر CBSE کے تحت سال میں دو دفعہ CTET-2015 ہوتا ہے ۔ اب فبروری 2015 کے CTET کا اعلان کرتے ہوئے درخواستیں طلب کئے جارہے ہیں ۔ یہ اہلیتی امتحان پہلا پرچہ تا جماعت اول تا پانچویں تک اور دوسرا پرچہ چھٹی جماعت تا آٹھویں جماعت کیلئے رہے گا ۔ CTET کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 جنوری ہے اور ٹسٹ 22 فبروری کو رکھا گیا ہے ۔ ایک پرچہ کیلئے فیس 600 روپئے اور دوسرا پرچہ ایک ہزار روپئے رکھی گئی ہے ۔ حیدرآباد میں اس کا امتحان مرکز بھارتیہ ودیا بھون جوبلی ہلز حیدرآباد ، تفصیلات ویب سائیٹ ctet.nic.in پر ملاحظہ کریں۔

عثمانیہ یونیورسٹی CDE کے یو جی ، پی جی کورسس میں داخلے
عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم میں انٹرمیڈیٹ کے بعد ڈگری کورس بی اے ، بی کام اور ڈگری کے بعد ایم اے ، ایم کام اور ایم ایس سی ( ریاضی ) سے داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے دیئے جاتے ہیں۔ جاریہ تعلیمی سال کیلئے داخلے جاری ہیں ۔ معلومات اور رہبری کیلئے 040-24510012 پرر بط پیدا کریں ۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے ڈگری یا پی جی کرسکتے ہیں ۔