گمبھی راؤ پیٹ۔/27فبروری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر گمبھی راؤ پیٹ اور اس کی 16گرام پنچایتوں میں CESS کے ڈائرکٹر کیلئے کانگریس اور ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار کی انتخابی مہم زور پکڑچکی ہے۔ ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار دیویندر یادو کی کامیابی کیلئے جن کا امتیازی نشان بیاٹ ہے ٹیسکوب چیرمین کونڈوری رویندرراؤ، ملوگاری نرسا گوڑ محبوب علی، جمشید علی، عبدالوحید، احمد، لنگم وغیرہ نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ووٹ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ دوسری جانب کانگریس کے تائیدی امیدوار کٹکم سریدھر جو کہ صدر ضلع کانگریس کریم نگر کٹکم مرتنجیم کے فرزند ہیں جن کا امتیازی نشان الماری ہے، خود کٹکم مرتنجیم اپنے حامیوں کے ہمراہ جن میں خالد، یگادنڈی سوامی، عباداللہ خان، نارائن، پربھاکر، برقی مسائل کی یکسوئی کیلئے کانگریس کے تائیدی امیدوار سریدھر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے دیکھے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی 28تاریخ کو صبح 7بجے تا 3بجے دن CESSڈائرکٹر کے انتخاب کیلئے رائے دہی عمل میں آئے گی۔