CBSE کے دسویں/ بارہویں امتحانات
ٹائم ٹیبل جاری
CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے جو ملک بھر میں اور دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے نصاب کے مدراس کو ملحقہ رکھتے ہوئے ان کے امتحانات منعقد کرتا ہے اور کامیابی پر سرٹیفیکٹ جاری کرتا ہے ۔ اس سنٹرل بورڈ کے تحت دسویں سطح کے سکنڈری امتحانات اور بارہویں سطح کے سینئر سکنڈری امتحانات ہوتے ہیں ۔ CBSE نے تعلیمی سال 2014 – 15 کے سالانہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے ۔ اس کے مطابق دسویں کے امتحانات CBSE – X کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا اور اختتام 26 مارچ کو ہوگا ۔ یہ CBSE امتحانات ملک اور دنیا بھر کے تمام CBSE الحاق کردہ اسکولس میں رہے گا ۔ اس کے علاوہ سنٹرل بورڈ 12 ویں درجہ کے امتحانات 2 مارچ سے رکھا ہے اور بارہویں سطح کے امتحانات کا اختتام 17 اپریل کو ہوگا ۔ CBSE سنٹرل بورڈ آف سنٹرل سکنڈری ایجوکیشن نئی دہلی نے ان کا امتحانات اور ٹائم ٹیبل اور شیڈول 7 جنوری کو ہی جاری کردیا ہے اس کو بورڈ کے ویب سائیٹ پر بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔
www.cbse.nic.in
ICSE دسویں سطح اور ISC بارہویں درجہ کے امتحانات ٹائم ٹیبل جاری
کونسل فار ISC اگزامیشن کے تحت ہندوستان بھر میں اور دنیا کے دیگر ممالک UAE ، ملیشیا ، بھوٹان میں ملحقہ اسکولس ہیں ۔ اس کونسل کے تحت جہاں اسکولس کا الحاق کیا جاتا ہے ادھر اس کونسل کے نصاب کی تعلیم ہوتی ہے وہیں پر کونسل دسویں سطح کا امتحان ICSE انڈین سرٹیفیکٹ آف سکنڈری ایجوکیشن کا امتحان بھی منعقد کرتا ہے اور اس کے سرٹیفیکٹ جاری کرتا ہے جو دسویں کے مماثل مسلمہ حیثیت رکھتے ہیں اور دیگر تمام بورڈس اس کو تسلیم کرتے ہیں کونسل نے تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے دسویں ICSE کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا جو 27 فبروری 2015 سے شروع ہونگے اور 30 مارچ کو ختم ہونگے ۔ اس کونسل کے تحت بارہویں سطح کا امتحان ISC انڈین اسکول سرٹیفیکٹ ہوتا ہے ۔ اس ISC ( بارہویں سطح ) کے امتحانات کا آغاز 9 فبروری سے ہوگا اور امتحانات یکم اپریل 2015 کو ختم ہونگے کونسل کا ویب سائیٹ www.cisce.org ہے ۔
CIE کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات مارچ 2015 سے تبدیلیاں
CIE کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات جو ہندوستان میں لگ بھگ 200 سے زائد اسکولس میں ہوتے ہیں اس کے مختلف گریڈس کے امتحانات منعقد کرتا ہے یہ انٹرنیشنل نصاب ہے ۔ CIE کے مارچ 2015 کے ہونے والے امتحانات میں تبدیل کی گئی ہے اس کو www.cie.uk پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔
TSPSC تلنگانہ کے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کا ریاست تلنگانہ کے نیا نصاب
نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد TS پبلک سروس کمیشن بنایا گیا اور اس کمیشن کے تحت تلنگانہ کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں تقررات کیلئے گروپ I ، گروپ II اور گروپ IV اور دیگر محکمہ جاتی مسابقتی امتحانات ہونے والے ہیں اس کیلئے سروس کمیشن نے تلنگانہ ریاست کے نئے نصاب کو ان امتحانات میں شامل کرایا ہے جس میں نئی ریاست کی تاریخ اور جغرافیہ سے متعلق سوالات رہیں گے اس کے علاوہ تلنگانہ کی تہدیب کے سوالات بھی رہیں گے اس کیلئے کمیٹی کے صدر پروفیسر ہرا گوپال نے اس کی اطلاع دی ۔ اب اس وقت سال 2015 میں ہونے والے ان تمام امور کے سوالات کو شامل کرنا ہے مشکل ہوگاتا ہم آئندہ 2017 کے رکروٹمنٹ امتحانات میں شامل ہوسکتاہے ۔
تلنگانہ سے متعلق معلومات
٭ تلنگانہ ریاست کا قیام 2 جون 2014 کو ہوا۔
٭ رقبہ کے اعتبار سے ملک بھر میں تلنگانہ کا 12 واں مقام ۔
٭ تلنگانہ میں لوک سبھا ارکان کی تعداد 17 ہے ۔
٭ تلنگانہ کے جملہ دس اضلاع ہیں اور عادل آباد رقبہ میں پہلا مقام آتا ہے ۔
٭ تلنگانہ حکومت نے ریاست تلنگانہ کے طلبہ کیلئے فیس کی بازادائیگی کی اسکیم FAST شروع کی ۔
٭FAST ہے Financial Assistance to Students of Telangana
٭ تلنگانہ میں ارکان اسمبلی کی تعداد 119 ہے ۔
٭ تلنگانہ کو جن ریاستوں کی سرحدیں ملتی ہے وہ ہیں ’’ مہاراشٹرا ، کرناٹک ، آندھراپردیش ، چھیتس گڑھ ۔
٭ تلنگانہ کی تحریک سب سے پہلے 1969 میں شروع کی گئی ۔
٭ تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس کا سیاسی شان ’ کار ‘ ہے ۔
تلنگانہ کی ریاستی جانور ’’ ہرن ‘‘ ہے ۔
٭ تلنگانہ کی زبان تلگو ہے ’’ تلنگانہ تلی ‘‘
٭ ہندوستان کے 29 ویں ریاست ملک کے علاقائی زبان تلگو سے بننے والی پہلی ریاست ہے ۔