حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : کیفے 555 پر ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے پندرہ دن قبل ہی سے مشہور ڈش ، حلیم کو پیش کیا جارہا ہے ۔ مسٹر علی رضا ، ایم ڈی کیفے 555 نے کہا کہ یہ کیفے حلیم کے لیے نہایت ہی ترجیحی مقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیفے 555 پر حلیم کو بکرے کی زبان ، چکن 65 ، ابلے انڈوں اور دیگر اجزاء کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے اور تمام اصلی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ جس سے حلیم ذائقہ دار اور صحت بخش ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے چربی پیدا نہیں ہوتی ۔ کیفے 555 ذائقہ دار اور صحت بخش حلیم کی تیاری کی ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے جو تغذیہ سے بھر پور ہوتی ہے ۔ یہ حلیم کیفے 555 آوٹ لیٹ ، مانصاحب ٹینک پر شام 4-30 بجے سے دستیاب ہوگی ۔۔