CA کی طرح CS کمپنی سکریٹری بھی ماڈرن کارپوریٹ پروفیشنل کورس ہے جس طرح CA کو ICAI چلاتا ہے اسی طرز پر CS کیلئے نئی دہلی میں قومی سطح کا ادارہ ICSI دی انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا چلاتا ہے ۔ کمپنی سکریٹری کورس دو طرح کا ہے پہلے مرحلہ فاؤنڈیشن پروگرام ، اس کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) سطح کے کامیاب امیدوار اہل ہے اس کے علاوہ جو امیدوار انٹرمیڈیٹ یا (10+2) سال آخر کا امتحان لکھنے والے ہو وہ بھی فاؤنڈیشن پروگرام کیلئے اہل ہیں ۔ دوسرا مرحلہ ایگزیکٹیو پروگرام ہے ۔ اس کیلئے کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار آرٹس ، سائنس ، کامرس کے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ CS فاؤنڈیشن پاس ، یا ICAI کے CPT کامیاب امیدوار ابھی اہل ہیں اور ڈگری سال آخر کے امتحان میں اس سال شرکت کرسکتے ہیں امیدوار کی عمر 17 سال سے کم نہ ہونی چاہئے ۔ داخلے ایک طرح سے سال بھر ہوتے ہیں پھر بھی آخری تاریخ Cut off date دیدی جاتی ہے جو اس دفعہ CS فاؤنڈیشن پروگرام کیلئے 30 ستمبرتھی اور CS ایگزیکٹیو پروگرام کیلئے 30 نومبر رکھی گئی ہے ۔ کمپنی سکریٹری کورس سے متعلق معلومات کیلئے اس کا ہیڈکوارٹر کا پتہ اور طلبہ کی معلومات اور رہنمائی کیلئے ڈائرکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس سروسس کا پتہ ویب سائیٹ ، ہلپ لائن نمبر اور ای میل ذیل میں دیا جارہاہے ۔
ICSI
The Institute of Company
Secretaries of India
H.Q ICSI House
22,Institutional Area
Lodi Road New Delhi – 11003
Helpline -011-33132333
www.icsi.edu
Directorate of Student Services
ICSI, C – 37,SECTOR-62
NOIDA – 201301
email:dss@icsi.edu
ARMY اسکولس میں 2 ہزار ٹیچرس کے تقررات ،
حکومت ہند کے محکمہ دفاع کے تحت Army اسکولس کو ایک خود مختار سوسائٹی آرمی ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی چلاتی ہے ۔ اس سوسائٹی کے تحت ملک بھر میں 138 آرمی اسکولس چلتے ہیں جو آرمی اسکول یا آرمی پبلک اسکول کے نام سے موسوم ہیں اور ان میں آرمی کے بچوں کے علاوہ کچھ سیویلین کو بھی داخلہ دیا جاتاہے ان تمام اسکولس میں 7 ہزار سے زیادہ ٹیچرس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس سال 2 ہزار ٹیچرس کی جائیدادیں مخلوعہ ہورہی ہیں ۔ اس کیلئے تعلیمی سال سال 2015 – 16 کیلئے ٹیچرس کے تین زمرہ جات کیلئے تقررات ہونے والے ہیں ۔ PGT(1) پوسٹ گریجویٹ ٹرینڈ ٹیچرس ،(2) TGT ٹرینڈ گریجویٹ ، گریجویٹ ، (3) PRT پرائمری ٹیچرس اس کیلئے ڈی ایڈ ، بی ایڈ امیدوار اہل ہوتے ہیں ۔ آرمی اسکولس کیلئے اعلامیہ جاری ہوا ۔ فارم آن لائن داخل کرنا تھا، انتخاب تحریری مسابقتی امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ اس کیلئے امتحانی مراکز شہر کے نام ویب سائیٹ پر دے گئے ۔ معلومات ، اہلیت ، رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.awesindia.com پر ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کریں۔اب آرمی اسکول آرف کے پورم سکندرآباد کیلئے علحدہ اعلامیہ آیا۔ ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔
IAS/IPS کے سیول سروسس امتحان کیلئے حد عمر کی کمی ۔ عام زمرہ کیلئے 26 سال مقرر
سال 2015 سے سیول سروسس امتحانات جو UPSC کے تحت منعقد ہوتے ہیں جس کے ذریعہ IAS/IPS اور IFS کے ساتھ دیگر سنٹرل سروسس میں تقررات ہوتے ہیں حکومت سے زیادہ عمر کی حد گھٹاتے ہوئے کم کردی ہے ۔ عام زمرہ ( جنرل ) Open کیلئے زائد عمر 26 سال مقرر کی ہے اور اس زمرہ کے امیدوار زیادہ سے زیادہ تین دفعہ اس امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں اس کے علاوہ OBC زمرہ کیلئے زائد عمر کی حد 28 سال اور امتحان میں شرکت کا زیادہ سے زیادہ موقع 5 دفعہ رہے گا ۔ SC/ST کیلئے اعظم ترین عمر 29 سال اور امتحان میں شرکت کا موقع زیادہ سے زیادہ 6 دفعہ رہے گا ۔ یہ عمر یکم اگسٹ 2015 کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ مرکز نے امتحان کے طریقہ کار اور اسکیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اب تک عام زمرہ کیلئے حد عمر 30 سال ، OBC کیلئے 33 اور SC/ST کیلئے 35 سال تھی ۔
Distance Mode سے UG اور P.G کورسز
انٹرمیڈیٹ یا (10+2) کامیاب امیدوار اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے فاصلاتی طرز تعلیم Distance Mode سے انڈر گریجویشن کورس ڈگری کرسکتے ہیں اور ڈگری کامیاب امیدوار اپنے متعلقہ مضمون سے پوسٹ گریجویشن ایم اے ، یم کام کرسکتے ہیں داخلے جاری تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے دیرینہ فیس کے ساتھ جاری ہیں اور ڈگری کے امتحانات اپریل / مئی میں اور پی جی کے امتحان جون/ جولائی میں ہونگے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس لاڈبازار پر 24510012 ربط کریں۔