ایم اے حمید
BUMS انٹرنس نتائج کا اعلان عنقریب کونسلنگ
ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے تحت بی یو ایم ایس ( یونانی میڈیسن ) میں داخلے کیلئے 24 اگسٹ کو ہوئے انٹرنس امتحان BUMSET-2014 کا اندرون ایک ہفتہ اعلان کردیا گیا اور تمام امیدواروں کو رینک دے دیئے گئے اب داخلے کیلئے کونسلنگ ہر سال یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجئے واڑہ میں ہوتی ہے ۔ سال حال علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد اس کی کونسلنگ حیدرآباد میں منعقد کرنے کا طلبہ اور سرپرستوں نے مطالبہ کیا ۔ حیدرآباد کے گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار میں 75 نشستیں ہیں لیکن اس میں نصف سے زائد نشستیں تحفظات زمرہ کے تحت ہیں جس میں SC/ST ، B.C کے پانچ گروپ بشمول B.C.”E” اور B.C ” B ” کے علاوہ NCC ، اسپورٹس کوٹہ ، CAP خصوصی تحفظات قومی سطح پر مختص نشستیں جو ہر سال خالی جارہی ہیں رکھی گئی ہیں
جس کی وجہ سے کئی طلبہ اچھے رینک لانے کے باوجود داخلے کیلئے فکر مند ہیں کہ کیا ان کا داخلہ ہوگا یا نہیں ، یونانی اطباء ، پروفیسرس ، محکمہ ایوش کے ذمہ داران اس ضمن میں توجہ لیتے ہوئے اس کیلئے سب سے پہلے کونسلنگ حیدرآباد کے نظامیہ طبی کالج میںرکھیں پھر نشستوں میں اضافہ یا تحفظات کیلئے مختص نشستوں کو عام زمرہ میں تبدیل کرنے کے عملی اقدامات کرے ۔ سال حال نئے کالج کے قیام کی بات کہی جارہی ہے لیکن کیا اس کو اجازت حاصل کی کونسلنگ میں شامل رہے گا ۔ یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔
B.Pharm اور Pharm – D کیلئے ایمسٹ کی کونسلنگ کا عنقریب اعلامیہ جاری ہوگا
انٹرمیڈیٹ BPC گروپ کے امیدواروں کیلئے ایمسٹ 2014 ء میں رینک کے حصول کے بعد داخلے کیلئے بے چینی ہے اس میں یم بی بی ایس / بی ڈی ایس کے بعد فارماڈی اور بی فارمیسی کیلئے ایک بڑی تعداد کسی کورس میں داخلے لیتے بغیر انتظار کررہی ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے بی ای / بی ٹیک کے ساتھ بی فارمیسی کی ویب کونسلنگ ہوگی ۔ اس میں انٹرمیڈیٹ BPC گروپ کے امیدوار شامل نہیں تھے ۔ اب کنوینر ایمسٹ کے تحت انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کیلئے ایمسٹ (AM) زمرہ کی علحدہ کونسلنگ ہوگی جو ویب کونسلنگ رہے گی ۔ امکان ہیکہ ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں اس کا اعلامیہ جاری ہوگا ۔ فارماڈی کیلئے صرف پرائیویٹ کالجس اپنے طور پر داخلے لیتے ہیں ۔
SSC امتحانات میں گریڈنگ سسٹم برقرار ، نشانات مخفی رہینگے ، سابقہ 11 پرچوں کی بحالی
جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 میں ایس ایس سی کے درسی کتب میں تبدیلی ہوئی اور امتحانی پرچوں میں تبدیلیاں کی گئی ۔ اس کیلئے جی او جاری ہوا لیکن اس کو عمل آوری سے قبل کئی تیکنیکی خامیوں کے مدنظر روک دیا گیا تھا اس میں سب سے پہلے 80 نشانات بورڈ امتحان اور 20 نشانات انٹرنل امتحان کے ہیں اس کیلئے کبھی ایک پرچہ کبھی دو پرچوں کے اطلاع آئی لیکن ابھی تک اس کا بلیو پرنٹ نہیں آیا ۔ سال حال سابق کی طرح گریڈ سسٹم برقرار رہے گا ۔ نشانات نہیں دیئے جائینگے ۔ اس کے Range کے مطابق گریڈ دیا جائے گا پھر گریڈ پوائنٹ GPA دیا جائے گا ۔ سال حال بورڈ امتحان میں 80 نشانات اور انٹرنل امتحانات کے 20 نشانات جو اسکول دے گا قطعیت دیدی گئی ہے اور چھ مضامین تین زبانیں اور تین اختیاری مضامین کیلئے 11 پرچے حسب سابق برقرار رہیں گے ۔
MBBS/BDS کیلئے 2 ستمبر تا 5 ستمبر B.C زمرہ کے تحت کونسلنگ
ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس نے ریاست تلنگانہ آندھراپردیش کے میڈیکل کالجس / ڈنٹل کالجس میں MBBS اور BDS میں داخلے کیلئے کونسلنگ حیدرآباد میں جے ین ٹی یو اور ورنگل ، وجئے واڑہ ، تروپتی ، وشاکھاپٹنم میں 30 اگسٹ تا یکم ستمبر پہلے مرحلہ میں تمام امیداوروں کو عام زمرہ کے تحت ایمسٹ کے ایک رینک تا 8500 رینک تک طلب کیا گیا تھا ۔ گورنمنٹ / یونیورسٹی کے میڈیکل ڈنٹل کالجس پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں داخلے دیئے گئے ۔ اب دوسرے مرحلہ Phase – II میں 2 ستمبر کو B.C کے چار گروپ اور B.C ” E ” زمرہ کیلئے ایک تا 3 ہزار رینک تک ، 3 ستمبرکو 3001 تا 6500 رینک اور 14 ستمبر کو 6501 تا 10 ہزار رینک تک طلب کیا گیا جو SC/ST اور B.C کاسٹ سرٹیفیکٹ پیش کرتے ہوئے اس زمرہ کے تحت کونسلنگ میں شریک ہوسکتے ہیں ۔2 ستمبر تا 5 ستمبر تک SC/ST اور B.C کے ساتھ NC ( نان لوکل ) غیرمقامی زمرہ کے امیدواروں کیلئے کونسلنگ رکھی گئی ۔ 7 ستمبر اور 8 ستمبر اور خصوصی تحفظات کے زمرہ NCC ، ( آرمی ) CAP ، اسپورٹس اینڈ گیمس (PH) معذور / اپاہیج اور PMC-Police Martyrs Children کے رہے گی ۔7 ستمبر کی کونسلنگ صرف وجئے واڑہ میں ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس میں رہیگی ۔