حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : Roots کی فریثرس پارٹی پروگرام Benviento 2014 کا روایتی گیتوں اور ڈانس کے ساتھ جوش و خروش کے ساتھ آغاز عمل میں آیا ۔ طلبہ اور ٹیچرس کے درمیان مذاکرہ منعقد کیا گیا ۔ دھوم 3 اور ریس کے گیت پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر فیشن شو کا بھی انعقاد عمل میں آیا ۔ طلبہ کی جانب سے ڈانس کے مختلف مظاہرے پیش کئے گئے جب کہ سامعین نے کجرارے گیت سے محظوظ ہوئے ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ریاست تلنگانہ کے وزیر تعلیم جگدیش ریڈی اور جیوتی ریڈی مشہور انٹرپرینور تھے ۔ جگدیش ریڈی نے روٹس اس کے کالج ، تعلیم انتظامیہ کی ستائش کی ۔ آڈیٹوریم جئے تلنگانہ کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ میرٹ طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔ مسلسل تین مرتبہ سے ٹاپر پرودوی نے دوبارہ ٹاپ کیا ۔۔