BANK’S Clerks 19243 Post بنکوں میں کلرک کی جائیدادیں

ایم اے حمید

IBPS انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ پرسنل سلکشن نے ملک کے (19) قومیائے گئے Nationalised بنکوں میں کلرک کے جائیدادوں پر تقررات کیلئے مشترکہ تحریری امتحان جو کمپیوٹر پر مبنی CWE ہے ۔ یہ آن لائن امتحان کیلئے تواریخ اور مکمل شیڈول جاری کیا ہے ۔ آئی بی پی ایس کے امتحانات کے اسکور پر اپنے بنکوں کے مخلوعہ جائیدادوں پر جو کلرک زمرہ جات کی ہیں ۔ تقررات کئے جائیں گے ۔
IBPS کلریکل کیڈر کا مکمل شیڈول
٭ آن لائن رجسٹریشن اور فارم کا ادخال 22اگسٹ تا 12 ستمبر
٭ فیس کے ادخال کی تواریخ کی آخری تاریخ 12 ستمبر
٭ کال لیٹرس پری اگزامنیشن ڈاؤن لوڈ کریں 25 اکٹوبر تا 7 نومبر
٭ پری اگزامینشن ٹریننگ 7 نومبر تا 12 نومبر
٭ آن لائن اگزامنیشن کال لیٹرس ڈاؤن لوڈ 18 نومبر سے آغاز
٭ آن لائن اگزامنیشن ۔ پریلمنری 26 نومبر 27 نومبر ، 3 ڈسمبر ، 4 ڈسمبر
٭ آن لائن امتحانات کے نتائج – ڈسمبر 2016
٭ آن لائن اگزامنیشن (Main) ، 31 ڈسمبر ۔ یکم جنوری
الاٹمنٹ Provisional اپریل 2017
امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ IBPS کے ویب سائیٹ پر مکمل معلومات ، تفصیلات اور دیگر شرائط کو ملاحظہ کریں۔www.ibps.in ۔ ہندوستان بھر میں پہلے پبلک سکٹر بنکوں کے مختلف برانچس میں اس امتحان کے اسکور پر ملازمت کیلئے اہلیت ہوتی ہے ۔
بنکوں کے نام / فہرست جو اس میں شامل ہیں
PARTICIPATING ORGANISATIONS
(1) الہ آباد بنک ، (2) آندھرا بنک ، (3) کنارا بنک ، (4) بنک آف بردوہ ، (5) بنک آف انڈیا ، (6) بنک آف مہاراشٹرا ، (7) سنٹرل بنک آف انڈیا ، (8) کارپوریشن بنک ، (9) ڈیٹا بنک ، (10) انڈین بنک ، (11) انڈین اورسیز بنک ، (12) اورنیٹل بنک آف کامرس ، (13) سنڈیکٹ بنک ، (14) پنجاب نیشنل بنک ، (15) پنجاب سندھ بنک ، (16) اورینٹل بنک آف کامرس ، (17) UCO بنک ، (18) یونین بنک آف انڈیا ، (19) یونائیڈ بنک آف انڈیا ، (20) وجیا بنک شامل ہیں ۔ ان پبلک سکٹر بنکوں میں جن کے برانچس ملک بھر کے تمام ریاستوں اور UT مرکز زیرانتظام علاقہ جات میں ہیں امیدوار اہل ہیں اور اس کے امتحان CWE کے امتحانی مراکز بھی ملک بھر میں بنائے جائیں گے ۔
تعلیمی قابلیت / اہلیت
امیدوار کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب ( گریجویٹ ) ہو ۔ عمر کم از کم 20 سال اور زیادہ سے زیادہ 28 سال تک دیکھی جائے گی ۔ SC/ST کیلئے پانچ سال اور OBC زمرہ کیلئے 3 سال تک رعایت رہے گی اور PWD معذور / اپاہیج زمرہ جات کے امیدواروں کیلئے عمر کی حد میں دس سال تک رعایت دیکھی جائے گی ۔ تعلیمی قابلیت میں گریجویشن کے ساتھ کمپیوٹر سے واقفیت ضروری ہے اور ریاستی سطح پر مقامی / علاقائی زبان سے وقفیت اور مہارت پر ترجیح دی جائے گی ۔
CWE-ON LINE EXAM
IBPS کے آن لائن امتحان جو کمپیوٹر پر مبنی مشترکہ تحریری امتحان CWE کہلاتا ہے کمپیوٹر پر مبنی ہے اور انتخاب دو مرحلوں کے امتحان ہے ۔ پہلا مرحلہ پریلمنری امتحان اور دوسرا مرحلہ Main امتحان ہے ۔
Prelimanary Exam پہلے مرحلہ پریلمنری امتحان
1- English 30Q – 30Mark
2- Numerical Ability 35Q – 35 Mark
3- Reasoning Ability 35Q – 35 Mark
Total 100Q – 100 Mark
Time 1 Hr
اس طرح ایک گھنہ میں 100 آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے سوالات کو ایک گھنٹہ یعنی 60 منٹ میں حل کرنا ہوتا ہے ۔ اسی طرح ایک سوال کو 30 سکنڈ میں حل کرنے مشق کریں ۔ پہلے مرحلہ پریلمنری امتحان میں کامیابی کے بعد Short Listed کے ذریعہ امیدواروں کو دوسرے مرحلہ کے امتحان (Main) کیلئے منتخب کیا جاتا ہے ۔ جو پانچ مضامین 40 – 40 سوالات کے 200 نشانات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ان دونوں امتحانات میں منفی مارکس Negative Marking ہے اور ہر غلط جواب پر 1/4 مارکس 0.25 منہا کردیئے جائیں گے ۔ آن لائن امتحانات میں محصلہ نشانات کٹ آف اسکور پر دیکھا جاتا ہے اور قطعی انتخاب Main امتحان کے اسکور پر کیا جاتا ہے اس کے ذریعہ ہی الاٹمنٹ ہوتا ہے ۔ کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار یا پروفیشنل گریجویٹ اس امتحان میں شرکت کے اہل ہیں اس کی مکمل تفصیلات ، معلومات IBPS کے ویب سائیٹ کے علاوہ سرکاری ہفت روز ائمپلائمنٹ نیوز روزگار سماچار کے شمارہ 20 تا 26 اگسٹ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ www.ibps.in
٭٭٭٭٭