Baklava اور عربی ذائقہ دار ائٹمس کی حیدرآباد میں پیشکش

مٹھائی کے علاوہ 70 تا 80 آئٹمس کی تیاری ، امتیاز علی صدیقی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : عالمی سطح پر مشہور و معروف بکلاو اور دیگر عربی کے ذائقہ دار ڈشس اب حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر دستیاب ہیں ۔ گورمٹ بکلاوا ایک فیانسی اسٹالیش اسٹور کے مالک جناب امتیاز علی صدیقی نے اپنے ریسٹورنٹس کا ایک بہت بڑا چین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بکلاوا پسٹری ایک ذائقہ دار ہے جس کو مغرب کے علاوہ سنٹرل ویسٹ ایشائی ممالک میں خوب پسندیدہ آئٹم متصور کیا جاتا ہے ۔ یہ پسٹری مونگ پھلی اور شہد سے تیار کیا جاتا ہے ۔ بکلاوا نے تین قسم کی ایک ذائقہ دار کیک کی بھی پیشکش کیا ہے ۔ امتیاز علی نے بتایا کہ انہوں نے ان کا تعلق شام کے ایم جے السفین سے ہے ۔ اور وہ ایگزیکٹیو شیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ بکلاوا کا حیدرآبادی عوام کے لیے ایک فیکٹری ہے جس کو حیدرآبادی عوام خوب پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر واقع گورمٹ بکلاوا میں ترکی ، لبنان اور شام کے خصوصی مشینوں کے ذریعہ ذائقہ دار بکلاوا اور عربی کے خصوصی ڈشس تیار کیا جارہا ہے جس میں میٹھائی کے علاوہ 70 تا 80 آئٹمس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ فون 9849315806 پر ربط کریں۔۔