سبھالکشمی کوپن نمبر 171543 کو 20 لاکھ کا انعام
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس لکی ڈرا اداکارہ سلونی کے ہاتھوں بجاج الیکٹرانکس فورم مال کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی نکالا گیا ۔ سبھا لکشمی کانڈالا ( یوسف گوڑہ ) وہ خوش نصیب خاتون ہیں جن کے حصہ میں 20 لاکھ نقد انعام آیا ۔ ان کا کوپن نمبر 171543 تھا ۔ بجاج الیکٹرانکس نے دسہرہ تہوار کے موقع پر اشیاء کی خریداری پر کوپن جاری کرتے ہوئے ایک کروڑ کے لکی ڈرا انعامات کا اعلان کیا تھا ۔ لکی ڈرا نکالے جانے کے موقع پر کرن بجاج بھی موجود تھیں ۔۔