ایم اے حمید
ایمسٹ کی انجینئرنگ کونسلنگ کیلئے ویب آپشن کا مرحلہ ختم ہے اور اس دفعہ ریاست کے 174 پرائیویٹ کالجس اس کونسلنگ میں شامل نہیں تھے ۔ جو JNTU سے ملحقہ تھے اور JNTU نے ان کے نام کونسلنگ میں شامل نہ کرنے سے وہ حیدرآباد ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے جہاں پر عدلیہ نے احکام صادر کئے کہ وہ JNTU ان کالجس میں داخلے کی اجازت دیں
جسٹس اے راج شیکھر ریڈی نے 174 کالجس کو الحاق نہ کرنے پر یونیورسٹی کی سرزنش کرتے ہوئے اس کے فیصلہ کو غلط قرار دیا اس دوران اے پی کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں JNTU حیدرآباد کالجس کی فہرست قواعد و ضوابط کے مطابق پیش کریں اب کئی امیدواروں نے ویب کونسلنگ میں کالجس کو ترجیح دی ہے ان کو 26 اگسٹ اور 27 اگسٹ دو دن کالج کی تبدیلی یا کسی اور دوبدل کیلئے موقع ہے اس دوران APSCHE کے چیرمین نے بھی JNTU کے کالجس کی فہرست کے بعد قطعی فیصلہ کی بات کہی جو آج سامنے آجائے گی ۔ AICTE نئی دہلی اور ریاستی حکومت نے 7 اگسٹ تک کالج انتظامیہ کو اس ضمن میں مطلع نہیں کیا جج نے JNTU کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی خود اپنے قواعد / شرائط کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔
میناریٹی انجینئرنگ کالجس کی
علحدہ SW II کونسلنگ
اس دوران 22 تا 24 مسلم اقلیتی زیرانتظامیہ انجینئرنگ کالجس نے اپنے علحدہ کونسلنگ SW II سنگل ونڈو 2 کا اعلان کرتے ہوئے سب سے پہلے مسلم میناریٹی ایمسٹ ناکام امیدواروں کو رجسٹریشن کرواتے ہوئے 300 روپئے کا D.D جو کنوینر EAMCET-AC-2014 کے نام ہو داخل کرتے ہوئے اس کونسلنگ کیلئے 30 اگسٹ تک وقت دیا ۔ کنسٹریم آف پرائیویٹ میناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کے جنرل سکریٹری جناب ظفر جاوید نے کورٹ کے فیصلہ کے بعد علحدہ کونسلنگ کا اعلان کیا ۔ اب مسلم میناریٹی امیدوار جو ویب کونسلنگ میں ویب آپشن دے رہے تھے ان کو صرف 4 کالجس ہی بنائے جارہے تھے جس کی وجہ انہیں تشویش ہورہی تھی اب 27 اگسٹ کو الاٹمنٹ آڈر کی اطلاع آئے گی اورکئی طلبہ کو جن کا رینک بہت دور تھا سیٹ نہیں ملنے کی اطلاع آئے گی ۔ اب ایسے میناریٹی طلبہ اور سرپرستوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ میناریٹی کالجس کے علحدہ SW II کونسلنگ کے شیڈول کو دیکھتے ہوئے اس میں شامل کالجس میں داخلے کی مساعی کریں اور کونسلنگ میں شرکت کریں۔
BUMS میں داخلے انٹرنس امتحان کی Key جاری
ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجئے واڑہ نے 24 اگسٹ کو عثمانیہ میڈیکل کالج حیدرآباد میں بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ 2014 – 15 کا انعقاد کیا تھا اور اس کے سوالی پرچے کی ” key ” 25 اگسٹ کو یونیورسٹی نے جاری کردی ہے ۔ 150 سوالات کے جوابات ( پریلمنری Key ) یونیورسٹی کے ویب سائیٹ http:ntruhs.nic.in پر ملاحظہ کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ BUMS کی جملہ 125 نشستیں ہیں اور اس کیلئے کوئی 700 امیدواروں نے اس انٹرنس امتحان میں شرکت کی ۔ سال حال انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات 50 فیصد کی شرط کی وجہ 77 امیدواروں کے فارمس مسترد کردیئے گئے ۔ غیرمسلم امیدوار SC/ST زمرہ میں اردو زبان مضمون کامیاب ہو کر اس امتحان میں شریک ہو ۔
نلسار یونیورسٹی کے VC فیضان مصطفے کو سارک کا بسٹ لا ٹیچر ایوارڈ
ہندوستان بھر میں قومی سطح پر 18 نیشنل لا یونیورسٹیز ہیں ان میں نلسار یونیورسٹی جو حیدرآباد کے مضافات شاہ میر پیٹ میں واقع ہے نمایاں اور سرفہرست مقام حاصل ہے ۔ نلسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیضان مصطفے جن کو سال حال سارک ممالک کا لا تعلیم کا باوقار ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ۔ 6 ستمبر 2014 کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر قانون مسٹر روی شنکر پرساد کے ہاتھوں یہ ایوارڈ عطا کیا جائے گا جو ایک لاکھ روپئے رقم ایک توصیف نامہ پر مشتمل ہوگا ۔ ڈاکٹر مصطفے لا کی تعلیم کو Prized Career قرار دیتے ہیں ۔
MBBS/BDS کی فیس اور زمرہ جات
ایمسٹ ( میڈیسن ) کے انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے MBBS/BDS میں داخلے کیلئے کونسلنگ شیڈول کیا یونیورسٹی آف ہلت سائنس قطعیت دے رہی ہے اس میں تاخیر کی وجہ تلنگانہ حکومت اور آندھراپردیش حکومت کے فیس سے متعلق تعین تھا ذیل کے مطابق رکھا گیا ۔
MBBS کی فیس
A زمرہ کنوینر کوٹہ 60 ہزار روپئے ، 50 فیصد
B زمرہ فیس 2 لاکھ 40 ہزار ، 10 فیصد
C مینجمنٹ کوٹہ 9 لاکھ ، 25 فیصد
NRI C کوٹہ 11 لاکھ 15 فیصد