انٹرمیڈیٹ Bi.P.C اسٹریم کے طلبہ جو ایمسٹ 2014 کامیاب کئے اور جن کا تعلق ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش سے ہو ان کیلئے بی فارمیسی ، فارماڈی اور Bio.Technology کورسس میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ رکھی گئی ہے ۔ جس سے پہلے امیدوار کو اپنے رینک کے مطابق دی گئی تاریخ اور بتائے گئے ہلپ لائن سنٹر سے رجوع ہو کر تمام اسنادات کی اصل کاپی Originals اور ان کے زیراکس کاپی دو سیٹ کے ساتھ رجوع ہو صداقتناموں کی تصدیق ، تنقیح اور جانچ کے بعد دی گئی تاریخ کو ویب سائیٹ کورس کالج کو ویب پر ترجیح دیتے ہوئے داخلے حاصل کرنا ہوگا ۔ اس کیلئے تمام ہدایات ، شرائط ، قواعد اور رہنمایانہ نکات ویب سائیٹ پر دے دیئے گئے ہیں امیدواروں کو مشورہ ہیکہ وہ اسنادات کی تصدیق اور ہلپ لائن سے رجوع ہونے سے قبل اور ویب آپشن انٹری سے پہلے ذیل کے ویب سائیٹ سے تمام امور کو ملاحظہ کرتے ہوئے ان کے پرنٹ آوٹ حاصل کرلیں ۔ http://eamcet.nic.in ، امیدوار اپنے رینک کے لحاظ کس تاریح کو کس ہلپ لائن سنٹر پر ہے اس کو دیکھتے ہوئے اس کے مطابق ہی شریک ہو کر اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب کونسلنگ میں کالجس کا انتخاب کریں۔
اسنادات جس کی تصدیق کروانا ہوگا
امیدواروں کو ہلپ لائن سنٹر پر جن اسنادات کے ساتھ شریک ہوناہے وہ تمام اصل اور ان کے دو زیراکس کاپیوں کے سیٹ لے کر شخصی طور پر شریک ہو ۔ ایمسٹ رینک کارڈ ، ایمسٹ ہال ٹکٹ ، انٹرمیڈیٹ میمو ، ایس ایس سی میمو ، چھٹی جماعت تا انٹرمیڈیٹ تک کے اسٹڈی سرٹیفیکٹ ، بونافائیڈ ، اگر امیدوار غیرمقامی (Non – Local) زمرہ ہو تو سرپرست کا دس سال کا رہائشی صداقت نامہ ، BC اور مسلم اقلیتی امیدواروں کیلئے ان کے سرپرست کی آمدنی کا انکم سرٹیفیکٹ جو سالانہ ایک لاکھ سے کم ہو اور جو 01-01-2014 کے بعد کا جاری کردہ ہو اس کے علاوہ کاسٹ سرٹیفیکٹ اور خصوصی تحفظات زمرہ کے امیدوار ہو تو ان کا متعلقہ سرٹیفیکٹ جیسے PH ، NCC ، CAP وغیرہ اور میناریٹی امیدواروں کیلئے میناریٹی سرٹیفیکٹ کونسلنگ کیلئے 600 روپئے فیس ہلپ لائن سنٹر پر ادا کرنا ہوگا ۔ امیدواروں کیلئے اہم بات یہ ہیکہ وہ ان ایمسٹ کا رینک ہی نہ دیکھیں بلکہ حکومت کے قواعد اور AICTE نئی دہلی اور PCI کے احکامات کے مطابق OC زمرہ کے امیدواروں کیلئے انٹرمیڈیٹ کے گروپ مضامین محصلہ نشانات 45 فیصد سے کم نہ ہو جس میں لینگویجس کے نشانات شامل نہیں ہونگے اور B.C زمرہ کیلئے 40 فیصد دیکھے جائیں گے ۔
حیدرآباد میں چار ہلپ لائن مراکز 22 ستمبر تا 25 ستمبر
22 ستمبر کو ایمسٹ 2014 کے ایک رینک تا 8 ہزار رینک تک گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی ، ایسٹ ماریڈ پلی سکندرآباد ، 8001 تا 17 ہزار رینک تک ، جے این گورنمنٹ پالی ٹیکنیک رامنتا پور اور 17001 رینک تا 25 ہزار رینک تک ، قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک چندولعل بارہ دری بہادر پورہ ۔ 23 ستمبر کو 25001 تا 33 ہزار رینک ایسٹ ماریڈ پلی سکندرآباد ۔ 33001 تا 42 ہزار رینک جے ین گورنمنٹ پالی ٹیکنیک رامنتا پور ، اور 42 ہزار تا 50 ہزار قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک چندولعل بارہ دری ، 24 ستمبر کو 50 ہزار تا 54 ہزار انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی ایسٹ ماریڈ پلی سکندرآباد ، 24 ستمبر کو 54 ہزار تا 61 ہزار جے ین گورنمنٹ پالی ٹیکنیک رامنتا پور ، اور 61 ہزار تا 68 ہزار قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک چندولعل بارہ دری اور 24 ستمبر کو 68001 تا 75 ہزار کے امیدواروں کیلئے گورنمنٹ پالی ٹیکنیک مانصاحب ٹینک سنسکھیکا ودیا بھون میں اور 25 ستمبر کو 75001 تا 78 ہزار رینک تک گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی سکندرآباد ۔ 78001 تا 83 ہزار رینک تک ، جے این گورنمنٹ پالی ٹیکنیک رامنتا پور 83001 تا 88 ہزار ، قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک چندولعل بارہ دری اور 88001 تا آخری رینک گورنمنٹ پالی ٹیکنیک مانصاحب ٹینک پر ہیں جس میں ایسے اقلیتی امیدوار جس میں ایسے اقلیتی امیدوار جو ایمسٹ ناکام تھے یا ایمسٹ میں شرکت نہ کئے تھے اور کنوینر کے پاس انٹرمیڈیٹ نشانات سے رینک کیلئے apply کئے وہ بھی شامل ہے ۔ اضلاع کیلئے ضلع کا ہلپ سنٹر
اسنادات کی تصدیق اور ویب آپشن انٹری شیڈول
ایمسٹ 2014 انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کیلئے بی فارمیسی ، فارماڈی اور بائیو ٹکنالوجی کورسز میں داخلے کیلئے اسنادات کی تصدیق 22 ستمبر تا 25 ستمبر ہے ۔ روزانہ 25 ہزار رینک تک ہے ۔ اس کیلئے الگ الگ ہلپ لائن سنٹر بنائے گئے حیدرآباد میں چار مراکز ہیں اس کے بعد دو دن تک آپشن انٹری ، کورس ، کالج کا انتخاب ترجیح ویب سائیٹ دینے کا وقت رکھا گیا ۔ شیڈول کو جدول میں بتایا گیا ۔ انٹرمیڈیٹ BPC گروپ کے امیدوار بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے اہل ہیں لیکن اگر وہ بائیو ٹکنالوجی کورسس میں داخلے کے خواہاں ہو تو انہیں ضروری ہیکہ وہ انٹرمیڈیٹ سطح (10+2) پر میاتھس کا برج کورس کامیاب کئے ہو ۔
صرف ایسے ہی امیدوار بائیو ٹکنالوجی کیلئے اہل ہونگے اب شیڈول میں اسنادات کی تصدیق اور ویب آپشن انٹری کے بعد انہیں کسی کالج میں داخلہ ملے گا یا ملا اس کیلئے الاٹمنٹ 30 ستمبر کو شام 6 بجے ذیل کے ویب سائیٹ پر پیش کردیا جائے گا ۔ http://eamcetb.nic.in ویب سائیٹ پر امیدوار اپنا رجسٹریشن نمبر ، ہال ٹکٹ نمبر ، پاس ورڈ اور تاریخ پیدائش درج کرتے ہوئے لاگ آن کرسکتے ہیں۔ پھر الاٹمنٹ آڈر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اگر کسی کو فیس ادا کرنا ہو تو انڈین بنک / آندھرا بنک میں ذریعہ چالان ادا کرنا ہوگا میناریٹی امیدواروں کو فیس ری امبرسمنٹ RTF, Reimbursement of Tution Fee تلنگانہ سرکار کی اسکیم FAST- Financial Assistance for Students of Telangana کے تحت اہلیت کو دیکھتے رہے گی اسی طرح انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار جو کافی عرصہ سے بی فارمیسی اور فارماڈی کی کونسلنگ کا انتظار کررہے تھے وہ اس شیڈول کے مطابق شرکت کریں۔
٭٭٭٭٭