B.Ed/D.Ed – 2016 بی ایڈ/ ڈی ایڈ کورسز

بی ایڈ کورس دو سالہ ریگولر کورس
B.E/B.Tech امیدوار بھی اہل

سال 2015 ء کے اہم انٹرنس امتحانات میں بی ایڈ میں داخلہ کا انٹرنس امتحان ایڈسٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ کا اعلامیہ اور شیڈول دے دیا گیا ہے ۔ بی ایڈ ایک سالہ کورس تھا اب اس کو سال گزشتہ سے بڑھاکر دو سال کا کردیا گیا ہے ۔ ٹیچر ٹریننگ کے کورسس کیلئے ملک گیر سطح پر قومی کونسل ہے جو NCTE نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن ہے جو ڈی ایڈ ، بی ایڈ کے قواعد ضوابط مرتب کرتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کو رہنمایانہ خطوط دیا ہے جن پر عمل آوری لازمی ہوتی ہے چنانچہ تعلیمی سال 2015 – 16 سے بی ایڈ کورس کو ایک سال سے بڑھاکر دو سالہ کورس کردیا گیا ۔ چنانچہ تلنگانہ ریاست میں بی ایڈ کے دو سالہ کورس میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان رکھا جارہا ہے اور اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ذیل میں اس کو پیش کیا جارہا ہے ۔

Ed.CET-2016 ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ، بی ایڈ انٹرنس امتحان میں کئی تبدیلیاں
تلنگانہ ریاست میں بی ایڈ کا انٹرنس ایڈسٹ 2016 کے انعقاد کی ذمہ داری عثمانیہ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے اور یہ انٹرنس ایڈسٹ 27 مئی کو رکھا جارہا ہے ۔ اس انٹرنس امتحان کے انعقاد کی کمیٹی کے اجلاس میں جن امور کو طے کیا گیا ان میں اس کورس کو ایک سال سے بڑھاکر دو سال میعاد کردی گئی اور جو تبدیلیاں کی گئی ان میں پہلی دفعہ انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس بی ای / بی ٹیک امیدواروں کو ہی ایڈ سٹ میں میاتھس اور فزیکل سائنس ، میتھاڈالوجی مضامین کیلئے ایل قرار دیا گیا ہے اب تک صرف بی ایس سی امیدوار ہی اہل ہیں ۔ بی ای / بی ٹیک امیدوار اب تک بی ایڈ میں داخلے کے اہل نہیں تھے ایک اور تبدیلی جو کی گئی جو بی ایڈ میں ڈگری کے مضامین کے مطابق میتھاڈالوجی کیلئے اہلیت تھی اب اس کو ختم کرتے ہوئے بی ایڈ کیلئے امیدوار اپنے مرضی کے مطابق مضمون کا انتخاب کرسکتے ہیں یہ سہولت 2015سے رہے گی ۔

فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ 2016 ء کا اعلامیہ جاری ہوا ۔ اس کے فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن فارمس داخل کرنے کا آغاز ہوگیا اور اس کی آخری تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ امتحان میں شرکت کیلئے رجسٹریشن فیس ای سیوا ، می سیوا اور اے پی آن لائن مراکز پر داخل کرنا ہوگا ۔ فارمس داخل کرنے کے بعد ہال ٹکٹ کو ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ www.tsedcet.org ۔ اس ویب سائیٹ پر فارم داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات اور شرائط بغور مطالعہ کریں تاکہ غلطی نہ ہونی چاہئے ۔ انٹرنس امتحان ایڈسٹ کی تاریخ 27 مئی ہے اور اس کے امتحانی مراکز میں تلنگانہ میں حیدرآباد ، سکندرآباد کے علاوہ نظام آباد ، نرمل ، کریم نگر ، سدی پیٹ ، ورنگل ، جنگاؤں ، کھمم ، کتہ گوڑم ، نلگنڈہ ، سوریہ پیٹ ، محبوب نگر ، ونپرتی میں ہونگے ۔

Ed.CET ایجوکیشن کامن انٹرنس امتحانی پرچہ ۔ اسکیم
بی ایڈ میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ایڈسٹ 150 سوالات اور 150 نشانات پر مشتمل ہوتا ہے جو تین حصوں میں تقسیم ہے ۔ پہلا سکشن جنرل انگلش 25 سوالات ، 25 نشانات ، دواسر سکشن جنرل نالج 15 سوالات ، 15 نشانات تدریسی رحجان 10 سوالات 10 نشانات اور سکشن III اختیاری مضامین سوشیل اسٹڈیز ( بی اے / بی کام ) امیدواروں کیلئے جس میں جغرافیہ 35، تاریح 30 ، معاشیات 20 اور سیوکس 15 نشانات کے ہیں ۔ سائنس مضامین فزیکل سائنس کیلئے فزکس 50 ، کیمسٹری 50 اور بیالوجیکل سائنس کیلئے باٹنی 50 ، زوالوجی 50 اور میاتھس کے 100 نشانات ہیں اس کے علاوہ انگلش کے 100 نشانات بی اے ماڈرن لینگونج ، انگلش یا ایم اے انگلش کیلئے ہیں اس طرح بی ایڈ میں میتھاڈالوجی کے 5 مضامین ہیں ۔ تمام سوالات آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے ہوتے ہیں کامیابی کے بعد رینک کے ذریعہ کونسلنگ داخلے دیئے جاتے ہیں۔

D.Ed اب D.El.Ed ہوگیا اور انٹرنس امتحان DEECET
انٹرمیڈیٹ کے بعد ٹیچر ٹریننگ کا دو سالہ کورس ڈی ایڈ جس کو سال گزشتہ سے بل دکر D.El.Ed ڈپلوما ان ایلمنٹری ایجوکیشن کردیا گیا اس میں داخلے کیلئے جو انٹرنس امتحان DIETCET تھا جو بدل کر DEECET ہوگیا اس کا اعلامیہ آئندہ ہفتہ متوقع ہے انٹرمیڈیٹ کسی بھی گروپ کے امیدوار اس کے اہل ہیں ۔

TS-TET کیا یکم / مئی کو ہوگا؟
تلنگانہ کا پہلا ٹیچرس اہلیتی امتحان ٹیٹ اعلان کے مطابق یکم / مئی کو ہے اور اس کے ہال ٹکٹ 20 اپریل سے ڈاؤن لوڈ کرتا ہے ۔ اگر ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ ہوجاتے ہیں تو یہ اپنی مقررہ تاریخ پر ہوگا جس کے امکانات کم نظر آرہے ہیں ۔ پہلے ہی ٹیٹ تلنگانہ میں تین دفعہ ملتوی ہوچکا اب چوتھی بار ملتوی نہیں ہوگا بلکہ صرف امتحان کی تاریخ بدلے گی ۔ یوں تو بعض اضلاع میں یکم مئی کے امتحان کی تاریخ کی تیاری کی اطلاع ہے ۔ موسم گرما کی شدت کی وجہ بعض گوشوں سے التواء کی توسیع کا مطالبہ کیا جارہاہے ۔ بہرکیف تلنگانہ کے 3 لاکھ سے زائد امیدوار ٹیٹ لکھنے کے منتظر ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭