B.Ed جو فاصلاتی تعلیم Distance Mode میں عثمانیہ یونیورسٹی میں ہے ۔ اس میں داخلہ کا ڈائرکٹوریٹ آف ایڈمیشن عثمانیہ یونیورسٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے درخواست فارمس طلب کئے ہیں اور داخلہ کیلئے انٹرنس ٹسٹ کا اعلان کیا ہے ۔ تعلیمی سال 2014 – 15 کے بی ایڈ ( فاصلاتی تعلیم ) Distance Mode میں داخلے کیلئے ایسے امیدوار جن کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مضمون سے بیاچلر ڈگری کامیاب ہو اور کسی مسلمہ Recogrzed اسکول میں ٹیچرس کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے سروس سرٹیفیکٹ پیش کرتے ہوئے اہل قرار پاتے ہیں یہ بھی ضروری ہیکہ وہ اسکول عثمانیہ یونیورسٹی حدود میں مقامی علاقہ کے اعتبار سے واقع ہو ۔ دوسرے مقامات جو OU حدود کے باہر ہو اہل نہیں ہونگے ۔ امیدوار کو کم از کم دو سال کا ٹیچر ( ٹیچنگ ) تجربہ بھی ہونا ضروری ہے اس کے نمونہ فارم اور ICR شیٹ کو معہ معلوماتی کتابچہ Information Brocher کے عثمانیہ یونیورسٹی کے ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔
www.osmania.ac.in
and
www.ouadmissions.com
ڈاؤن لوڈ کیا گیا درخواست فارم اور ICR شیٹ کی مکمل خانہ پُری کرتے ہوئے ایک ہزار روپئے کے ڈیمانڈ ڈرافٹ D.D کے ساتھ جو رجسٹریشن فیس ہے ڈرافٹ کسی بھی قومیائے گئے بنکوں سے حاصل کریں اور بہ نام ” The Director, Directorate of Admissions ” OU بنایا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل قبول ہو منسلک کرنا ہوگا اور تکمیل کردہ فارم ضروری منسلکات اور ڈی ڈی کے ہمراہ پتہ ذیل پر اس طرح داخل کریں کہ وہ آخری تاریخ 2 جنوری 2015 یا اس سے قبل پہنچ جائیں ۔
Director
Directorate of Admissions
Osmania University
OU Campus
Hyderabad – 500007
B.Ed ( فاصلاتی ) انٹرنس کی تاریخ
جو امیدوار فارم داخل کئے ان کیلئے انٹرنس امتحان یکم فبروری 2015 کو رکھا جائے گا ۔ امتحانی مراکز ، اوقات ، ہال ٹکٹ اور انٹرنس امتحان سے متعلق مزید معلومات تاریخ امتحان سے ایک ہفتہ قبل ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
www.ouadmissions.com
M.Ed میں داخلے مکمل دو مرحلوں
کی کونسلنگ کا انعقاد
یم ایڈ میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کا پی جی انٹرنس OUCET-2014 ہوا تھا اس کے پہلے مرحلے کی کونسلنگ ڈائرکٹویٹ آف ایڈمیشن عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں 13 نومبر کو اور مابقی نشستوں پر داخلے کیلئے 24 نومبر کو دوسرے مرحلے کی کونسلنگ ہوچکی ہے جو امیدوار M.Ed میں داخلے اور کونسلنگ سے متعلق سوالات کرتے ہیں یا معلومات چاہتے ہیں ان کیلئے یہ اطلاع شائع کی گئی ہے اور M.Ed کے متعلق معلومات تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.ouadmissions.com ملاحظہ کریں ۔
ITI کے مختلف ٹریڈس کامیاب امیدوار کیلئے ناول یارڈ Apprentices معہ ماہانہ وظیفہ
ایسے امیدوار جنہوں نے کسی بھی ITI سے مختلف ٹریڈس جس میں الکٹریشن ، فٹر ، الکٹرانکس ، ولڈر ، میکانیکسٹ ، پینٹر ، ریفریجٹر اینڈ اے سی میکانیکل ، کارپیٹر ، فاؤنڈری مین ، ڈیزل میکانیکل ،پائپ فٹر ، شیٹ میٹل ورکر وغیرہ کیلئے حکومت ہند کے وزارت دفاع کے تحت آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں واقع Naval Dockyard Apprentic School میں ایک سال / دو سال کی apprenticeship کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ امیدوار مذکورہ ٹریڈس کسی سرکاری یا مسلمہ ITI سے ٹریڈ کامیاب ہو جسمانی صحت معیار کے مطابق قد کم از کم 137 سمر ہو اور وزن کم از کم 25 کیلو ہو اور اس کے تناسب کے دیگر معیار دیکھے جائینگے ۔ امیدوار کا انتخاب ہونے یہ ماہانہ 2400 روپئے ، 2800 روپئے اور 3100 روپئے اسٹائیفنڈ بھی دیا جائے گا ۔ فارم داخل کرنے کے بعد Shortlisting امیدواروں کو کال لیٹر روانہ کیا جائے گا ۔ انتخاب دسویں کے محصلہ نشانات اور ITI کے مارکس جس کا تناسب 70:30 میرٹ کی اساس پر دیا جائے گا اور دو مرحلے ہونگے پہلا مرحلہ تحریری امتحان تمام Trades کیلئے 29 جنوری 2015 رکھا جائے گا پھر 30 جنوری تو اس کے نتائج کے اجرائی کے بعد 2 فبروری تا 5 فبروری کو الگ الگ Trades کے امیدواروں کیلئے انٹرویو رکھا جارہا ہے ۔ قطعی انتخاب کے بعد امیدواروں کیلئے ٹریننگ کا آغاز 15 اپریل 2015 سے ہوجائے گا ۔ امیدوار دیئے گئے نمونہ فارم کے مطابق تمام کالم کی صحیح خانہ پُری کرتے ہوئے Checklist کے مطابق تمام ضروری منسلکات کے ساتھ فارم اس طرح پتہ ذیل پر روانہ کریں کہ وہ آخری تاریخ 15 ڈسمبر یا اس سے قبل پہنچ جائیں ۔
The Officer – in – Charge
(For Apprenticeship Enrolment)
Naval Dockyard Apprentices School
V M Naval Base
S.O. Post Office, Vishakapatnm – 5300014