B.Ed Couselling بی ایڈ کی ویب کونسلنگ

بی ایڈ ( بیاچلر آف ایجوکیشن ) کے دو سالہ کورس میں داخلے کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ کے ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ tsedcet میں شریک ہو کر کامیاب ہوئے اور رینک لائے امیدواوں کیلئے کنوینر ایڈسٹ 2015 ء عثمانیہ یونیورسٹی نے ویب کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے اس سال سے یہ کورس دو سال کا کردیا گیا ہے ۔ ویب آپشن کیلئے پہلے امیدواروں کو دیئے گئے ہلپ لائن مراکز پر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا پھر آپ کو دوسرے مرحلہ میں ویب آپشن کے ذریعہ کالجس کا انتخابت کرنا ہوگا ۔
کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تنقیح
Certificates tebe Produced
اسنادات کی تصدیق کرنے کیلئے دی گئی تاریخ کو ہلپ لائن سنٹر سے رجوع ہو نا ہوگا ذیل کے اسنادات کی اصل کاپی اور تین عدد زیراکس کاپیاں کی سیٹ لے کر جائیں ۔ (1) tsedcet رینک کارڈ ، ایڈسٹ 2015 ہال ٹکٹ ، ڈگری سرٹیفیکٹ میمورنڈم آف مارکس ، P.C انٹرمیڈیٹ میمو ، ایس ایس سی میمو ، اسٹڈی سرٹیفیکٹ ( بونافائیڈ ) نویں جماعت تا گریجویشن ، اگر امیدوار اسکول کالج پرائیویٹ پڑھا ہو تو ریذنیشنل سرٹیفیکٹ اگر بونافائیڈ ہو تو Residenc سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ۔ انکم سرٹیفیکٹ جو 01-01-2015 کے بعد کا جاری کردہ ہو آدھار کارڈ BCE ہو تو کاسٹ سرٹیفیکٹ PH ۔ تحفظات کا زمرہ ہو تو اس کا سرٹیفیکٹ مائناریٹی Status سرٹیفیکٹ جو TC پر درج ہو تو یا پھر ہائی اسکول ہیڈماسٹر کا جاری کردہ ہو مذکورہ بالا تمام اصل اسنادات کے ساتھ ان کے دو عدد زیراکس کاپیاں پیش کرنا ہوگا ۔ اب امیدواروں کو اپنے رینک ، مضمون ، میتھاڈالوجی کے ساتھ کسی بھی دیئے گئے  ہلپ لائن مرکز سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
سرٹیفیکٹ کی تصدیق / تنقیح کا شیڈول
تاریخ
مضمون / میتھاڈالوجی
رینک
2 ستمبر
فزیکل سائنس
ایک تا آخری رینک
2 ستمبر
انگلش
ایک تا آخری رینک
3 ستمبر
ریاضی
ایک تا 6 ہزار
4 ستمبر
ریاضی
6001 تا آخری رینک
5 ستمبر
بیالوجیکل سائنس
ایک تا 7 ہزار
6 ستمبر
بیالوجیکل سائنس
7001 تا آخری رینک
7 ستمبر
سوشیل اسٹڈیز
ایک تا 7 ہزار
8 ستمبر
سوشیل اسٹڈیز
7001 تا 14 ہزار
9 ستمبر
سوشیل اسٹڈیز
14001 تا 21 ہزار
10 ستمبر
سوشیل اسٹڈیز
21001 تا آخری رینک
پہلے مرحلہ میں ہلپ لائن سنٹر پر اسنادات کی تصدیق کیلئے Processing فیس 500 روپئے ادا کرنا ہوگا جو ناقابل واپس ہوگی اور داخلے ملنے اور سیٹ الاٹمنٹ کے بعد ٹیوشن فیس جو گورنمنٹ/ یونیورسٹی / پرائیویٹ / مائناریٹی کالجس کی علحدہ علحدہ ہے جو 2700 روپئے سے لے کر 20,200 روپئے ہے اور اسپیشل فیس 3 ہزار روپئے امیدواروں کو کس کالج میں داخلے ملے اور وہ دیکھنا ہوگا اس کی فیس کیا ہے اس کو کنوینر کوٹہ کے تحت مختص کردہ سیٹ کی فیس میں ذیل کے ویب سائیٹ پر آپشن انٹری ( ویب کونسلنگ ) سے قبل پیش کردیا جائے گا خاص کر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ http://tsedcet.tsche.ac.in
فیس ری امبرسمنٹ کی اہلیت
فیس ری امبرسمنٹ کیلئے انکم سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہوتا ہے اور اگر یہ انکم سرٹیفیکٹ ایک لاکھ روپئے سے کم ہو اور 01-01-2015 کے بعد MRO تحصیلدار کا جاری کردہ ہو تو اس پر فیس ری امبرسمنٹ سرٹیفیکٹ کی تصدیق کیلئے ہوگی اور یہ حکومت کے قواعد / شرائط اور احکامات کے مطابق ہوگی ۔
ہلپ لائن مراکز
تلنگانہ کے 9 اضلاع میں 13 ہلپ لائن مراکز بنائے گئے ہیں امیدوار اپنے رینک ، مضمون اور تاریخ کے لحاظ سے کس بھی قریبی ہلپ لائن سنٹر سے رجوع ہوکر اسنادات کی تصدیق کرواسکتے ہیں۔حیدرآباد میں AV کالج آف آرٹس دومل گوڑہ ، گگن محل عقب لبرٹی حمایت نگر میں ، سکندرآباد میں گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی ایسٹ ماریڈ پلی ( نہرو نگر ) کے علاوہ حیدرآباد میں خصوصی تحفظات زمرہ کے امیدوار NCC ، اسپورٹس کوٹہ ، PH ، CAP ( ایکس سروس مین ) امیدواروں کیلئے نظام کالج ہلپ لائن سنٹر ہے ۔ اضلاع میں عادل آباد گورنمنٹ ڈگری کالج فارمن ، کریم نگر میں SRR گورنمنٹ ڈگری کالج ، نظام آباد گورنمنٹ گیراج کالج ، محبوب نگر پالمور یونیورسٹی ، میدک میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک فار ویمن میدک ، سدی پیٹ گورنمنٹ پالی ٹیکنک ، نلگنڈہ میں ناگرجنا گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ، ورنگل میں ڈائرکٹوریٹ آف ایڈمیشن کاکتیہ یونیورسٹی ، کھمم میں ایس آر ، بی جی این آر گورنمنٹ کالج ہلپ لائن مراکز ہیں۔
ویب آپشن
سرٹیفیکٹ کی تصدیق / تنقیح کے بعد دو دن بعد دی گئی تاریخ کو ویب آپشن کرسکتے ہیں اس کو Enercise of web option entry کہا جاتا ہے ۔ اس کے ذریعہ کالجس کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ خصوصی زمرہ جات میں تحفظات میں آنے والے امیدواروں کیلئے علحدہ ہلپ لائن سنٹر ہے اور اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے وہ خصوصی تحفظات زمرہ میں نشستیں حاصل کرسکتے ہیں ۔اس طرح بی ایڈ میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ کی مکمل تفصیلات کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ  کرسکتے ہیں۔
http://tsedcet.tsche.ac.in