بی ایڈ میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ایڈسٹ Edcet-2014 کی ویب کونسلنگ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ۔ جس میں پانچ مضامین ، ریاضی ، فزیکل سائنس ، انگلش ، بیالوجیکل سائنس اور سوشیل اسٹڈیز کیلئے 21 ستمبر تا 28 ستمبر تک اسنادات کی تصدیق Certificate Verification ہوگا ۔ پھر امیدوار ویب آپشن 23 ستمبر تا یکم اکٹوبر تک رکھی گئی ہے امیدوار اپنے مضمون ، رینک کے لحاظ سے دی گئی تاریخ کو دیئے گئے ہلپ لائن سنٹر پر رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا ۔ ایڈسٹ 2014 کامیاب امیدوار جو بی ایڈ میں داخلے کے خواہاں ہو وہ اپنے مضمون اور رینک کے لحاظ سے دیئے گئے ہلپ لائن سنٹر سے رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب آپشن کے ذریعہ داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ امیدوار ذیل کے اسنادات اور اس کے زیراکس کاپیاں کے ساتھ شخصی طور پر شرکت کریں ۔ (1) ایڈسٹ ہال ٹکٹ / رینک کارڈ ، (2) ڈگری کا میمو اور پی سی ، (3) ڈگری T.C ، (4) انٹرمیڈیٹ میمو ، (5) ایس ایس سی میمو ، (6) اسٹڈی سرٹیفیکٹ ( بونافائیڈ ) نویں جماعت تا ڈگری ،(7) خانگی امیدوار بغیر ریگولر تعلیم امیدواروں کیلئے سات سال کا رہائشی صداقت نامہ ، (8) انٹگرئیڈ کمیونٹی سرٹیفیکٹ B.C ، (9) بیرون ریاست تعلیم حاصل کئے امیدواروں کیلئے سرپرست کا دس سال کا رہائشی صداقت نامہ جو MRO تحصیلدار کا جاری ہو (10) انکم سرٹیفیکٹ جو یکم جنوری 2014 کے بعد کا جاری کردہ ہو ، (11) میناریٹی سرٹیفیکٹ امیدواروں کو کونسلنگ میں شرکت کیلئے اسنادات کے تصدیق کے موقع پر ہلپ لائن سنٹر میں 400 روپئے فیس نقد رقم کی شکل میں ادا کرنا ہوگا ۔ اسنادات کی تصدیق اور ویب آپشن انٹری کیلئے تاریخ مضمون اور رینک دیا گیا ہے ۔ اس میں امیدوار اپنے مضمون اور رینک کس تاریخ کو آرہا ہے اس کے لحاظ سے ہلپ لائن سنٹر سے رجوع ہو کر تصدیق کروائیں پھر شیڈول میں دو دن تک ویب آپشن کرنا ہوگا اس کو ملاحظہ کریں ۔ اب ایڈسٹ کامیاب امیدوار اپنے مضمون اور رینک کے دیکھ کر اضلاع کے امیدوار اپنے مقام کے ہلپ لائن سنٹر پر دی گئی تاریخ کو شرکت کرسکتے ہیں لیکن دونوں شہر حیدرآباد ، سکندرآباد میں پانچ ہلپ لائن سنٹر پر جہاں امیدواروں کو دیئے گئے سنٹر پر شریک ہونا ہوگا ۔
حیدرآباد کے ہلپ لائن سنٹرس
یونیورسٹی پی جی کالج سکندرآباد مضمون ریاضی کے امیدوار 21 ستمبر کو ایک تا چھ ہزار رینک تک ٭ 22 ستمبر 10 ہزار تا 12 ہزار 500 اور 20 ہزار تا 22500 ، فزیکل سائنس کیلئے اس مرکز پر٭ 23 ستمبر کو ایک تا 1200 اور 6 ہزار تا 7200 اور ٭ 24 ستمبر کو بیالوجیکل سائنس ایک تا 1600 اور 8 ہزار تا 9600 ،٭ 25 ستمبر کو 16 ہزار تا 18 ہزار اور 26 ہزار تا 28 ہزار ،٭ 26 ستمبر کو سوشیل اسٹڈیز ایک تا 2 ہزار ، 10 ہزار ایک تا 12 ہزار ، ٭ 27 ستمبر 20 ہزار تا 22 ہزار ، 30 ہزار تا 32 ہزار ، ٭28 ستمبر 40 ہزار تا 42600 اور 53 ہزار تا 55600 ، ٭
گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی ماریڈپلی سکندرآباد ، ریاضی مضمون کے امیدواروں کیلئے٭ 21 ستمبر ایک ہزار ایک تا 2 ہزار اور 6 ہزار تا 7 ہزار ،٭ 22 ستمبر 12501 تا 15 ہزار اور 22501 تا 25 ہزار ، ٭23 ستمبر فزیکل سائنس 1201 تا 2400 اور 7201 تا 8400 ، ٭24 ستمبر بیالوجیکل سائنس 1601 تا 3200 اور 9601 تا 11200 ، ٭25 ستمبر اس مضمون کے 18001 تا 20 ہزار پھر 28 ہزار تا 30 ہزار ، ٭26 ستمبر سوشیل اسٹڈیز 2 ہزار ایک تا 4 ہزار اور 12 ہزار تا 19 ہزار پھر 27 ستمبر 22 ہزار تا 24 ہزار اور 32 ہزار تا 34 ہزار اور 28 ستمبر 53 ہزار تا 55600 ٭AV کالج دومل گوڑہ ٭21 ستمبر مضمون ریاضی 2 ہزار تا 3 ہزار پھر 7 ہزارتا 8 ہزار ، 22 ستمبر ریاضی 15 ہزار تا 17500 ، 25 ہزار تا 27500 ، 23 ستمبر فزیکل سائنس / انگلش 2401 تا 3600 پھر 8401 تا 9600 ، 24 ستمبر کو بیالوجیکل سائنس 3201 تا 4800 اور 11201 تا 12800 ، 25 ستمبر 20 ہزار تا 22 ہزار اور 30 ہزار سے 32 ہزار رینک تک ۔ 26 ستمبر کو سوشیل اسٹڈیز 4 ہزار تا 6 ہزار اور 14 ہزار تا 16 ہزار ، 27 ستمبر 24 ہزار تا 26 ہزار ، 28 ستمبر کو سوشیل اسٹڈیز کے 45201 تا 47800 اور 58201 تا 60800 رینک تک ، اسنادات کی تصدیق ۔
٭ یونیورسٹی کالج آف سائنس سیف آباد : 21 ستمبر مضمون ریاضی 3 ہزار تا 4 ہزار اور 8 ہزار تا 9 ہزار ، 22 ستمبر 17501 تا 20 ہزار پھر 27501 تا آخری ، 23 ستمبر مضمون فزیکل سائنس ، انگلش ، 3601 تا 4800 اور 9601 تا 10800 ، 24 ستمبر مضمون بیالوجیکل سائنس 4801 تا 6400 اور 12801 تا 14400 ، 25 ستمبر کو 22 ہزار تا 24 ہزار ، پھر 32 ہزارتا 34 ہزار ، 26 ستمبر کو سوشیل اسٹڈیز کیلئے 6 ہزار تا 8 ہزار اور 16 ہزار تا 18 ہزار ، 27 ستمبر کو سوشیل اسٹڈیز ، 28 ستمبر کو 47801 تا 50400 اور 60801 تا 63400 رینک تک ۔
٭ JNTU کوکٹ پلی میں 23 ستمبر کو انگلش اور فزیکل سائنس 4801 تا 6 ہزار اور 10801 تا آخری رینک ۔ 24 ستمبر کو بیالوجیکل سائنس 6401 تا 8 ہزار اور 14401 تا 16 ہزار ، 25 ستمبر کو بیالوجیکل سائنس 24 ہزار تا 26 ہزار اور 34001 تا آخری رینک ، 26 ستمبر کو سوشیل اسٹڈیز کے 8 ہزار تا 10 ہزار ، 18 ہزار تا 20 ہزار ، 27 ستمبر کو 28 ہزار تا 30 ہزار اور 38 ہزار تا 40 ہزار ، 28 ستمبر کو 50401 تا 53 ہزار اور 63401 تا آخری رینک تک اسنادات کی تصدیق کرواسکتے ہیں ۔ اس طرح 21 ستمبر اور 22 ستمبر کو ریاضی ، 23 ستمبر کو فزیکل سائنس اور انگلش ، 24 ستمبر اور 25 ستمبر کو بیالوجیکل سائنس اور 26 ستمبر تا 28 ستمبر سوشیل اسٹڈیز اس طرح 21 ستمبر تا 28 ستمبر تک مضمون واری اساس پر اسنادات کی تصدیق ہو ۔ شیڈول کے مطابق ریاضی کے امیدواروں کییلئے 23 ستمبر تا 25 ستمبر تک ویب آپشن کی تواریخ ہیں ۔ فزیکل سائنس / انگلش کیلئے 25 ستمبر اور 26 ستمبر کو ویب آپشن کرنا ہوگا ۔ بیالوجیکل سائنس کیلئے 26 ستمبر تا 28 ستمبر ویب آپشن انٹری کی تواریخ سوشیل اسٹڈیم کیلئے 28 ستمبر تا یکم اکٹوبر ویب آپشن کالجس کے انتخاب ترجیج کی تواریخ ہیں ۔ امیدوار جس دن اپنے اسنادات کی تصدیق کروائے گا اس کے دوسرے اور تیسرے دو دن تک ویب پر مبنی کونسلنگ میں شرکت کے ذریعہ اپنے پسند کے کالجس ، ترجیح اور فوقیت دیتے ہوئے ایک سے زائد کالجس کو webopt کرسکتے ہیں پھر امیدواروں کو ان کے رینک کے لحاظ سے کسی کالج میں سیٹ الاٹمنٹ آئے گا اور اس الاٹمنٹ آڈر کی کاپی کو ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے جس کالج میں سیٹ ملی ہو وہاں رپورٹ کرنا ہوگا یہ عام زمرہ کے امیدواروں اور B.CE اور تحفظات زمرہ کے امیدواروں کیلئے ہیں لیکن خصوصی زمرہ جات جس میں NCC ، اسپورٹس ، CAP ، ایکس سروس مین ، اور PH ( مغدور / اپاہیج ) امیدوار آتے ہیں ان کیلئے حیدرآباد میں ہلپ لائن سنٹر نظام کالج بشیر باغ پر ہے اور ان کو 22 ستمبر تا 27 ستمبر تک اسنادات کی تصدیق مضمون واری رینک کے لحاظ سے رکھی گئی ہے ۔ امیدوار ہلپ لائن سنرٹ پر تمام اصل اسنادات Original Certitficates اور ان کے زیراکس کاپیاں جس میں ایک سیٹ Attested دستخط شدہ کے ساتھ رجوع ہونا ہوگا ۔ کونسلنگ میں شرکت اور ہلپ لائن مرکز میں اسنادات کی تصدیق کیلئے کسی کو اطلاع انفرادی طو رپر نہیں دی جاتی وہ صرف اعلامیہ اور شیڈول کے دیکھتے ہوئے شرکت کریں اور داخلے کی بھی کوئی گیارینٹی نہیں ۔
B.Ed کی فیس
گورنمنٹ کالجس 2700 ، اسپیشل فیس 3000 ہزار ، پرائیویٹ کالجس 13500 ، کالجس میں مختلف مضامین ( متیھازالوجی) کی نشستوں کی تعداد کونسلنگ سے ایک دن قبل ذیل کے ویب سائیٹ پر پیش کردیا جائے گا ۔ http://edcet.apsche.ac.in امیدواروں کو کالج کی فیس سیٹ ملنے کے بعد کالج میں رپورٹ کرتے وقت ادا کرنا ہوگا ۔ پرائیویٹ کالجس کی قطعی فیس کو بھی داخلے کو قطعیت دینے سے قبل ویب سائیٹ پر دے دیا جائے گا ۔
فیس ری امبرسمنٹ RTF اور تلنگانہ کے امیدوار FAST اسکیم
ایسے میناریٹی امیدوار جو انکم سرٹیفیکٹ پیش کرتے ہوئے فیس کی بازیابی چاہتے اس کیلئے تلنگانہ سرکار نے صرف تلنگانہ ریاست کے طلبہ کے مالی اعانت کی جو اسکیم بنائی ہے وہ FAST – Financial Assistant of Students of Telangana ہے جس میں اہلیت اور درکار ضروریات کے مطابق ادا کی جائے گی ۔ امیدوار کسی بھی ہلپ لائن سنٹر پر رجوع نہیں ہوسکتا بلکہ حکومت کے ان ہلپ لائن سنٹرس کو مضمون واری اور رینک کے لحاظ سے تقسیم کردیا ہے ۔ جو اوپر بنادیا گیا آپ ویب سائیٹ پر بھی ملاحظہ کریں کہ آپ کا رینک کیا ہے اور کس تاریخ کو ہے ۔ اس دن ، اس مقام پر اسنادات کی تصدیق ہوسکتی رینک کے لحاظ سے ہلپ لائن مراکز کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں۔ مضمون کس تاریخ اور کس مقام پر ہے رینک کے لحاظ سے وہاں پر شرکت کرنا ہوگا ۔
http://edcet.apscet.ac.in