Audi A3 Carbrioletحیدرآباد میں نئی کار کا آغاز

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : شہر حیدرآباد میں نئی کار Audi A3 Carbriolet کو متعارف کیا گیا ہے ۔ یہ نئی کار پہلے سے زیادہ ہلکی ہے اور اس کے انٹرئیرس پرکشش ہیں ۔ اس سے ڈیزائن ، الٹرا لائٹ ویٹ ٹکنالوجی ، ہائی ینڈ ملٹی میڈیا اور انفوٹینمنٹ سسٹمس میں کمپنی کی مہارت ظاہر ہوتی ہے اس کی ڈرائیونگ آسان اور آرام دہ ہے ۔ لانچ پر انجن رینج دو پٹرول آپشنس اور ایک ڈیزل پر مشتمل ہے ۔ اس کار میں سامنے اور پیچھے کشادہ جگہ ہے ۔ Audi A3 Carbriolet ہائی پاورڈ موثر ایرکنڈیشنگ سے لیس ہے جس سے موسم گرما میں گرمی سے بچا جاسکتا ہے ۔ Audi کی ڈیلر شپس حیدرآباد اور وشاکھا پٹنم میں ہیں تاکہ اس ہمہ گیر کار کی بڑھتی مانگ کو پورا کیا جائے ۔۔