Apollo شوگر کے 45 ویں کلینک کا بنجارہ ہلز میں آغاز

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اپولو شوگر کلینکس لمٹیڈ (ASCL) نے بنجارہ ہلز حیدرآباد میں اس کے 45 ویں شوگر کلینک کا آغاز عمل میں لایا ۔ این وی رمنا راؤ جج سپریم کورٹ اور ایم گگن بھلا سی ای او اپولو شوگر کلینکس نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ یہاں ذیابیطس کے بہتر علاج کے لیے ماہر ڈاکٹرس جیسے ڈاکٹر وسنت کمار ، ڈاکٹر جئے پرکاش سائی و دیگر کی خدمات دستیاب رہیں گی ۔ بنجارہ ہلز میں اپولو شوگر کلینکس کے 45 ویں کلینک کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے این وی رمنا راؤ سپریم کورٹ جج نے کہا کہ ہندوستان میں ذیابیطس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے جب کہ کئی ذیابیطس مریض اپنی بیماری سے لا علم رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مرض پر قابو پانے کے لیے ادویات کے ساتھ صحت پر نگرانی اور طرز زندگی میں معمولات لانے کی شدید ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپولو شوگر کلینکس کی خدمات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔
ڈی سیٹ 2016 کی مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھرا پردیش کے زیر سرپرستی مرکز ہذا جامعہ عثمانیہ کی جانب سے DEECET-2016 اردو میڈیم کے لیے حسب ذیل مراکز پر 27 اپریل تا 13 مئی تک مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس کے علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، عثمانیہ کالج ، کرنول ( 2 ) علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، آندھرا مسلم کالج ، پونور روڈ ، گنٹور ، (3) علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، 16GF ، پیتاپورم بیچ کوارٹرس ، آندھرا یونیورسٹی ، کیمپس ، وشاکھا پٹنم ، (4) میونسپل کارپوریشن بائم ہائی اسکول ، مدراس روڈ ، کڑپہ (5) سی ای ڈی ایم اسٹڈی سنٹر ، ولی صاحب روڈ ، کدری (6) ضلع پریشد اردو ہائی اسکول گرم کنڈہ چتور (7) ضلع پریشد ہائی اسکول ماحل کالی کری منڈل چتور (8) ضلع پریشد ہائی اسکول (اردو) ، او نیو روڈ ، مدن پلی ، چتور (9) میونسپل اردو ہائی اسکول ، کوتہ کوٹلہ ، پرودتور ، کڑپہ (10) گورنمنٹ ہائی اسکول کمبم پرکاشم (11) گورنمنٹ جونیر کالج ( اردو ) ونچی پیٹ وجئے واڑہ ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو DEECET-2016 اردو میڈیم کے لیے رجسٹریشن کرواچکے ہیں حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی مفت کوچنگ کے لیے 26 اپریل تک اپنا نام دو پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ ان مراکز پر رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔۔