BVSC وٹرنری سائنس اور اگریکلچرل ڈگری کورسس کیلئے کل ہند سطح کا انٹرنس ٹسٹ 2015
وٹرنری کونسل آف انڈیا کی جانب سے B.V.Sc & AH پانچ سالہ ڈگری کورس میں سال 2015 – 16 کیلئے کل ہند اساس پر ملک کے مختلف وٹرنری کالجس کے 15 فیصد نشستوں کیلئے جن کی جملہ تعداد 258 ہے پر داخلہ کیلئے AIPVT-2015 کے ذریعہ داخلہ کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے ۔ درخواست فارم آن لائن داخل کئے جاسکتے ہیں یا درخواست کے حصول کیلئے وجئے بنک بشیر باغ برانچ بابو خان اسٹیٹ میں 1600/- روپئے میں حاصل کر کے فبروری 2015 کے تیسرے ہفتہ تک داخل کرنا ہوگا ۔ درخواست فارم کی فروختگی کی آخری تاریخ 8 فبروری ہے ۔ یہ امتحان 10 مئی کو منعقد ہوگا ۔ حیدرآباد اس امتحان کا مرکز ہوگا ۔ مزید تفصیلات ویب سائیٹس سے یا درخواست فارم کے ساتھ منسلکہ انفارمیشن بلٹن سے معلوم کی جاسکتی ہے ۔ (2) اگریکلچر سے متعلقہ مختلف ڈگری کورسس میں کل ہند اساس پر سال 2015 – 16 کیلئے داخلے بذریعہ AIEEA – UG – 2015 امتحان ہوگا ۔ انٹرمیڈیٹ Bi.P.C اور M.P.C کے طلبہ B.Sc ( Hort) ، B.Sc ( AG) اور B.F.Sc وغیرہ Ag.Eng ، B.Tech ، B.Tech Fisc وغیرہ کورسس کیلئے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ملک کے مختلف زرعی کالجس میں 15 فیصد نشستوں پر جن کی جملہ تعداد تقریباً1500 ہے اس پر داخلہ دیا جاتا ہے ۔ امتحان 11اپریل 2015 کو منعقد ہوگا ۔ درخواست فارم یکم فبروری سے 23 فبروری تک آن لائن ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں یا ان ہی تواریخ میں رجسٹرار اگریکلچر یونیورسٹی راجندر نگر کے دفتر سے یا سنڈیکیٹ بنک عابڈس برانچ روبرو گرامر اسکول سے 525/- روپئے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ ICAR نئی دہلی کو مکمل شدہ درخواستیں 27 فبروری 2015 ء تک پہنچ جانا چاہئے ۔ مزید تفصیلات www.icar.org.in سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر سید اسمعیل سابق اسوسی ایٹ ڈین ہارٹیکلچر سے فون نمبر 8179020724 پر یا ڈاکٹر محمد عبدالرحمن صدر SPA کے فون نمبر 9849534930 پر ربط کریں۔
SSCسیاست کوسچن بنک : اساتذہ / معلمین جنہوں نے اس کو مرتب کیا
جن اساتذہ کرام/ معلمین صاحبہ نے کوسچن بنک میں اپنے مضامین کو نئے امتحانی پرچہ کے نمونہ سوالات کو بڑی عرق ریزی سے مرتب کرتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی کی انہیں ادارہ سیاست کی جانب سے جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں شالپوشی کرتے ہوئے رسم اجرائی تقریب میں تہنیت پیش کی گئی ۔ اردو زبان اول پہلا پرچہ ڈاکٹر یوسف النساء موظف یو پی ٹی گرلز ہائی اسکول فوقانیہ کی معظم جاہی مارکٹ خلوت نے تیار کیا ۔ جبکہ دوسرا پرچہ ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء نے تیار کیا ۔ ہندی زبان اول کے دونوں پرچے اگروال اسکول کی ایچ ایم ڈاکٹر کے شیمالہ نے ترتیب دیا اور یقین دلایا کہ اس کو پڑھنے پر 90 فیصد سوالات حل کرسکتے ہیں ۔ انگلش کا پہلا پرچہ شریمتی یم سندھیارانی ٹیچر پروگریس گلوبل ہائی اسکول چندولعل بارہ دری نے اور دوسرا پرچہ محمد فصیح الدین کلپٹرک ہائی اسکول نے مرتب کیا ۔ میاتھس کے پہلے پرچہ کو گڈفیتھ اسکول جہاں نما کے تین اساتذہ میر واجد علی اعجاز ، محمد رئیس الدین ، محمد اعجاز الدین نے ترتیب دیا جبکہ میاتھس کے دوسرے پرچہ کو شانتی نکتین ہائی اسکول دودھ باولی کی ۔ شریمتی سدگنا نے مرتب کیا ۔ فزیکل سائنس کے پرچہ کو عبداللہ خان اعجاز گٹھ فیتھ اسکول جہاں نما نے ترتیب دیا ۔ سائنس کے دوسرے پرچہ بیالوجیکل سائنس کو شریمتی رفیعہ گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما اور محمد صدیق احمد گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ نے مرتب کیا ۔ سوشیل اسٹڈیز کا پہلا پرچہ شریمتی شانتی ریکھا شانتی کمیشن اسکول دودھ باؤلی اور سوشیل اسٹڈیز کے دوسرے پرچہ کو خواجہ معین الدین SA گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ نے مرتب کیا ۔ اس کوسچن بنک کیلئے تمام اساتذہ سے ربط رکھتے ہوئے ان کو رضامند کر کے ان کے خدمات حاصل کرنے کیلئے شخصی طور پر دو تین ماہ تک جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے مساعی کی اور بہادر پور منڈل کے ڈپٹی ای او آئی نہرو بابو نے نگرانی کی ۔
SSC امیدواروں کیلئے پوسٹ مین کی جائیدادوں کیلئے تحریری امتحان
ڈپارٹمنٹ آف پوسٹ منسٹری آف کیمونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی نے اے پی تلنگانہ ڈیویژن میں جس میں حیدرآباد شامل ہے 290 پوسٹ مین کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے SSC کامیاب لڑکے / لڑکیوں سے درخواست فارم طلب کئے گئے اس کیلئے پوسٹ مین میں فیس جمع کرتے ہوئے فارم کو آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آخری تاریخ 16 فبروری ہے امیدوار کی عمر 18 تا 27 سال کے درمیان ہونی چاہئے اس کیلئے تحریری امتحان چار پرچوں کا جنرل نالج ، ابتدائی ریاضی ، انگلش ، تلگو کے 25, 25 نشانات کا ہوگا معلومات اور رہبری کیلئے دفتر سیاست عابڈس پر شام 5 بجے تا 7 بجے ربط کریں۔