حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (پریس نوٹ) ہوم ڈیزائننگ، فرنشنگ شوروم، انکیت اسٹوڈیو کا عابڈس پر تلک روڈ کے قریب افتتاح عمل میںآیا۔ اس شوروم کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ آرچنا ویدا، اداکارہ جینی، انکیتا بجاج اور کئی افراد نے شرکت کی۔ اس شوروم پر اختراعی ڈیزائن کے بہترین پراڈکٹس کرٹینس، وال پیپرس، وسیع رینج میں کلاکس، کراکری، گلاس ویر، ڈیزائنر کارپیٹس اور دوسرے پراڈکٹس جیسے کرٹین فیبرکس کا شاندار کلکشن، صوفہ فیبرکس، وال ڈیکو پینٹنگس، فلورنگس، راڈس، کسٹمائزڈ اکسیسریز وسیع تر رینج میں دستیاب ہے۔ انکیت اسٹوڈیو پر ٹاپ برانڈس جیسے بامبے ڈائینگ، ٹرائیڈنٹ، ڈی ڈیکور، بوٹیک لیونگ، سلیپ ویل مییاٹریسیس، آبسیشن، والٹیلینا کے پراڈکٹس پیش کئے جارہے ہیں۔ انکیت اسٹوڈیو کو قائم کرنے میں مسٹر انکیت کا ذہن کارفرما ہے۔ اس اسٹوڈیو کے افتتاح کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر انکیت نے کہا کہ انکیت اسٹوڈیو گھروں کو لکژری اور آرام دہ بنانے کیلئے منزل ہے۔