AERO GMR کو بیسٹ مینجمنٹ ایوارڈ

شمس آباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کےAERO GMR ٹکنالوجی لمٹیڈ کو رویندرا بھارتی میں منعقد مئی ڈے پروگرام کے دوران بیسٹ مینجمنٹ سال 2018 کا ایوارڈ دیا گیا ۔ ہوم منسٹر این نرسمہا ریڈی نے یہ ایوارڈ مسٹر اشوک گوپی ناتھ چیف ایگزیکٹیو آفیسر جی ایم آر AERO ٹکنالوجی لمٹیڈ کو پیش کیا ۔ مسٹر اشوک گوپی ناتھ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں ریاستی حکومت کی جانب سے ایوارڈ حاصل ہوا ۔ ہماری بہترین کارکردگی پر ہمیں ایوارڈ حاصل ہوا ۔۔