Adrone فیشن اسٹوڈیو بنجارہ ہلز میں فیشن ڈیزائن کا ذخیرہ

زینب عقیل اور ممتا ارورہ وگ کے خصوصی کاریگری گاہکوں کے لیے پرکشش ثابت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شادی بیاہ کے ملبوسات کی تیاری اور ڈیزائن میں شہرت کے حامل ’فیوشن جینیس ‘ سیریز ڈیزائنر زینب عقیل اور ممتا ارورہ وگ نے ہندوستانی روایتی ملبوسات میں ایک عظیم کارنامہ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے تاریخی شہر حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں اڈرو نے فیشن کے نام سے ایک نیا شوروم کو قائم کیا ہے ۔ یہ دو شخصیتوں نے اپنے آپ کو ڈیزائن کے میدان میں خوب نام کماتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ان کو اس بات کا بھر پور یقین ہے کہ وہ اس میدان میں ایک

کامیاب ڈیزائنر کی حیثیت سے اپنا منفرد مقام حاصل کریں گے ۔ وہ اپنے خوابوں کی دنیا میں ڈیزائن اسٹوڈیو اڈرون کے تحت فیشن کے میدان میں منفرد انداز کے اسٹائیل پر مشتمل ملبوسات ڈیزائن کررہے ہیں ۔ اس طرح وہ اپنی انڈسٹری کو وسعت دیتے کافی آگے بڑھ گئے ہیں ۔ اپنے اسٹور کے ذریعہ گاہکوں کو راغب کرنے میں کامیاب ثابت ہوئے ۔ ثنا جہانگیر ، روبی سنگھانیہ ، ویبھو اگروال ، پوجا ملبوترہ اور دیگر نے ملبوسات کا پرکشش نظارہ کیا ہے جو کہ پہننے کے لائق رکھتے ہیں اور گاہکوں کے لیے پرکشش بھی ثابت ہوں گے ۔ موسم گرما میں یہ ملبوسات زیب تن کرنے والوں کے لیے راحت کا باعث بنیں گے ۔ جس میں بٹر فلائی اسٹائیل اور دیگر ایکسپریشن شامل ہیں ۔ کشمیری ایمبرائیڈری اور دیگر کرتے جو کہ نٹ پر مشتمل ہیں آرام دہ ثابت ہوں گے ۔ زیب تن کرنے پر کافی ہلکے بھی لگیں گے ۔ چوڑی دار کرتا اور جارجٹ سے منفرد انداز کے ذریعہ دوسروں کے لیے عمدہ اور شاندار دکھائی دیں گے ۔ ایمبرائیڈری رسمی بلاک ، زردوزی بھی ان کے خصوصی ڈیزائنوں میں شامل ہیں ۔ جس کی قیمت خرید بھی قابل استطاعت ہے ۔ اس کے علاوہ بیاگس ، فیشن اور روایتی جواہرات ، جوتے اور چپل کا بھی یہاں ذخیرہ ہے ۔ جس کا معیار غیر یقینی ہے ۔۔