۔1.224 کیلو سونے کیساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمز عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1.224 کیلو سونے کے بسکٹس برآمد کرلئے ۔ کسٹمز حکام نے دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر AI-952 کے ایک مسافر کو شک کی بنیاد پر روک کر تفتیش کرنے پر اس نے بتایا کہ دبئی میں ایک اسمگلر نے اسے سونے کے بسکٹس دئے جو فلائیٹ کی سیٹ کے نیچے ٹکڑوں میں رکھے گئے ۔