بھینسہ 29 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرک نیوز) گذشتہ شب بھینسہ شہر کے گوپال نگر علاقے کے دو مکانوں میں سرقہ کی علحدہ علحدہ واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے گوپال نگر کے کرگل ہنمنت راؤ نے اپنے افراد خاندان کے ہمراہ گذشتہ شب اپنے مکان کے دروازے کو بند کرتے ہوئے اپنے ہی مکان کی چھت پر سونے کے لئے چلے گئے ۔ کرگل ہنمنت راؤ اور اس کے افراد محو خواب مکان کے چھت پر ہونے کا نامعلوم سارقین نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے مکان کا دروازہ توڑ کر ان کے مکان میں موجود الماری سے ڈھائی تولہ سونے کے قیمتی زیورات اور نقد رقم سرقہ کی وارادت انجام دے کر راہ فرار اختیار کرلی جبکہ ایک اور سرقہ کی وارادات اسی محلے کے ستیہ نارائنا نامی شخص کے مکان میں پیش آئی جو اپنے افراد خاندان کے ہمراہ کسی پروگرام میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم سارقین نے ان کے مکان کا قفل توڑ کر ان کے مکان سے ایک تولہ سونا (15) تولہ چاندی اور کچھ نقد رقم کا سرقہ کی واردات کو انجام دے کر راہ فرار اختیار کرلی ۔ بعدازاں ان افراد نے اپنے مکانوں کی یہ حالت دیکھ کر بھینسہ پولیس کو اطلاع دی ۔ جس پر بھینسہ سب انسپکٹر آف پولیس اے مہیندر پولیس جمعیت کے ہمراہ مقام واقعہ پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا اور فنگر پرنٹ کے ماہرین ٹیم کو بھینسہ طلب کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔